Urwatul-Wusqaa - Al-Kahf : 108
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا
خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں لَا يَبْغُوْنَ : وہ نہ چاہیں گے عَنْهَا : وہاں سے حِوَلًا : جگہ بدلنا
وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے کبھی نہیں چاہیں گے کہ اپنی جگہ بدلیں
فردوس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ‘ نہ نکلیں گے نہ نکالے جائیں گے : 114۔ وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور پھر ہمیشہ رہنے کے باعث وہ کبھی نہیں اکتائیں گے اور ان کو سیر و تفریح کی کھلی اجازت ہوگی اور ان کے درجات مزید بڑھا دیئے جائیں گے اور ان کے لئے ہر طرح کی نعمتیں تیار ہیں جن کو اگر کوئی گننا چاہے تو نہیں گن سکتا اور جس چیز کی ان کو اس وقت خواہش ہوگی وہ اسی وقت پوری کردی جائے گی اور وہ اس سے نکلنا کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم آخر ان کو نکالیں گے بھی کیوں ؟
Top