Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 36
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ
هَيْهَاتَ : بعید ہے هَيْهَاتَ : بعید ہے لِمَا : وہ جو تُوْعَدُوْنَ : تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
کیسی انہونی بات ہے ، کیسی انہونی بات ہے جس کی تمہیں توقع دلاتا ہے
یہ بعید از عقل باتیں جو تمہارا رسول تم سے بیان کرتا ہے : 36۔ (ھیھات) کلمات تعجب میں سے ایک کلمہ ہے جو تعجب کو دور کرنے کے لئے از راہ نفرت و حقارت استعمال کیا جاتا ہے جیسے ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ ” چھوڑو یار ایسی باتوں کو جن کا سر ہے نہ پیر “ گویا وہ اس تعجب وحیرت کو دور کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ یہ شخص تم کو اس بات سے ڈراتا ہے کہ تم مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جانے کے بعد دوبارہ از سر نو زندہ کرکے نکالے جاؤ گے یہ ڈراوے جو تم کو دے رہا ہے یہ نہایت ہی بعید از عقل اور بعید از امکان بات ہے جو اس نے اپنی جنون کے باعث تم سے کہی ہے بھلا کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے کوئی جا کر آیا بھی ہے یہ تو محض اپنے جال میں پھنسانے کے لئے اس کی گھڑی ہوئی باتیں ہیں ۔
Top