Tafseer-e-Usmani - At-Tur : 14
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
هٰذِهِ النَّارُ : یہ ہے آگ الَّتِيْ : وہ جو كُنْتُمْ : تھے تم بِهَا تُكَذِّبُوْنَ : اس کو تم جھٹلاتے
یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھوٹ جانتے تھے10
10  یعنی فرشتے ان کو سخت ذلت کے ساتھ دھکیلتے ہوئے دوزخ کی طرف لے جائیں گے اور وہاں پہنچا کر کہا جائے گا کہ یہ وہ آگ حاضر ہے جس کو تم جھوٹ جانتے تھے۔
Top