Urwatul-Wusqaa - At-Tur : 14
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
هٰذِهِ النَّارُ : یہ ہے آگ الَّتِيْ : وہ جو كُنْتُمْ : تھے تم بِهَا تُكَذِّبُوْنَ : اس کو تم جھٹلاتے
(کہا جائے گا) یہی وہ آگ ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ آگ ہے جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔ 14 ؎ جب ان مخالفین و معاندین جو کفر ‘ شرک اور منافقت سے باز نہ آتے تھے قیامت کے روز ان کو ہنکا کر دوزخ کے کنارے لا کھڑا کی اجائے گا تو اس میں دھکیل کر یادھکیل دینے کے بعد کہا جائے گا کہ یہی وہ آگ ہے جس کو تم دنیاوی زندگی میں جھٹلایا کرتے تھے اور باوجود انباکء و رسل کے اس آگ سے ڈرانے کے تم اس کو تلسیم کرنے کے لئے تیار نہ تھے اور بجائے اس کے کہ تم اس کو تسلیم کرتے تم نے انبیاء کرام اور سل عظام (علیہ السلام) کی مخالفت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔
Top