Mutaliya-e-Quran - At-Tur : 14
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
هٰذِهِ النَّارُ : یہ ہے آگ الَّتِيْ : وہ جو كُنْتُمْ : تھے تم بِهَا تُكَذِّبُوْنَ : اس کو تم جھٹلاتے
اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
هٰذِهِ النَّارُ [ یہ ہے وہ آگ ] الَّتِيْ [ و ہ ] كُنْتُمْ بِهَا [ تم لوگ جس کو ] تُكَذِّبُوْنَ [جھٹلایا کرتے تھے ] (آیت ۔ 14) النار پر لام تعریف ہے اور یہ ھذہ کی خبر معرفہ ہے جبکہ التی سے تکذبون تک پورا جملہ النار کی صفت ہے ۔
Top