Tafseer-e-Baghwi - At-Tur : 14
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
هٰذِهِ النَّارُ : یہ ہے آگ الَّتِيْ : وہ جو كُنْتُمْ : تھے تم بِهَا تُكَذِّبُوْنَ : اس کو تم جھٹلاتے
جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کرلے جائیں گے
13 ۔” یوم یدعون “ دھکیلے جائیں گے۔ ” الی نار جھنم دعا “ سختی کے ساتھ دھکیلنا کیوں کہ جہنم کے داروغے ان کے ہاتھ گردنوں پر باندھ دیں گے اور ان کی پیشانیاں پائوں سے لگا دیں گے۔ پھر ان کے چہروں کے بل جہنم کی طرف دھکیلیں گے اور ان کی گدیوں پر ماریں گے۔ یہاں تک کہ وہ جہنم پر وارد ہوں گے۔ پس جب وہ اس کے قریب ہوں گے تو ان کو جہنم کے داروغے کہیں گے۔
Top