Tafseer-e-Usmani - Ar-Rahmaan : 2
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ : اس نے تعلیم دی قرآن کی
سکھلایا قرآن5
5  جو اس کے عطایا میں سب سے بڑا عطیہ اور اس کی نعمتوں میں سب سے اونچی نعمت و رحمت ہے، انسان کی بساط اور اس کے ظرف پر خیال کرو اور علم قرآن کے اس دریائے ناپید اکنار کو دیکھو، بلاشبہ ایسی ضعیف البنیان ہستی کو آسمانوں اور پہاڑوں سے زیادہ بھاری چیز کا حامل بنادینا رحمان ہی کا کام ہوسکتا ہے۔ ورنہ کہاں بشر اور کہاں خدا کا کلام۔ (تنبیہ) سورة " النجم " میں فرمایا تھا۔ " علمہ شدید القویٰ الخ " یہاں کھول دیا کہ قرآن کا اصلی معلم اللہ ہے گو فرشتہ کے توسط سے ہو۔
Top