Tafseer-e-Usmani - Al-Haaqqa : 37
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠   ۧ
لَّا يَاْكُلُهٗٓ : نہیں خھائیں گے اس کو اِلَّا : مگر الْخَاطِئُوْنَ : خطا کار
کوئی نہ کھائے اس کو مگر وہی گناہ گار5
5  کھانے سے بھی انسان کو قوت پہنچتی ہے مگر دوزخیوں کو کوئی ایسا مرغوب کھانہ نہ ملے گا جو راحت و قوت کا سبب ہو ہاں دوزخیوں کے زخموں کی پیپ دی جائے گی جسے ان گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھا سکتا اور وہ بھی بھوک پیاس کی شدت میں غلطی سے یہ سمجھ کر کھائیں گے کہ اس سے کچھ کام چلے گا۔ بعد کو ظاہر ہوگا کہ اس کا کھانا بھوک کے عذاب سے بڑا عذاب ہے (اعاذنا اللہ من سائر انواع العذاب فی الدنیا والاخرۃ)
Top