Tafseer-e-Madani - Al-Haaqqa : 37
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠   ۧ
لَّا يَاْكُلُهٗٓ : نہیں خھائیں گے اس کو اِلَّا : مگر الْخَاطِئُوْنَ : خطا کار
جس کو کوئی نہ کھائے گا بجز ایسے ہی بڑے (بدبخت) گنہگاروں کے
31 غسلین مجرموں ہی کی غذا ہوگی۔ والعیاذ باللہ العظیم : سو ارشاد فرمایا گیا اور حصر و قصر کے الفاظ و کلمات کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ اس کو کوئی نہیں کھ اس کے گا بجز ان خطاکاروں کے : جن کے گناہوں کی میل نے ان کے ظاہر و باطن کو سیاہ کردیا ہوگا ‘ اور وہ واحاطت بہ خطئتہ کے مصداق بن چکے ہوں گے سو کشف حقائق حقیقی عدل و انصاف اور جزا و سزا کے اس ابدی اور حقیقی جہاں میں وہ اپنے کئے کرائے کا بھگتان بھگت کر رہیں گے والعیاذ باللہ ‘ سو غسلین یعنی زخموں کے دھو ون کی یہ خوراک انہی مجرموں اور خطا کاروں کیلئے خاص ہوگی ‘ ان کے سوا دوسرا کوئی اس کو نہیں کھ اس کے گا ‘ سو یہ سزا ان کے جرم کے عین مناسب ہوگی۔ سو جس طرح ان کا جرم خاص نوعیت کا تھا اسی طرح ان کی غذا و سزا بھی خاص نوعیت کی ہوگی۔ والعیاذ باللہ العظیم۔
Top