Tafseer-e-Usmani - Al-A'raaf : 112
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ
يَاْتُوْكَ : تیرے پاس لے آئیں بِكُلِّ : ہر سٰحِرٍ : جادوگر عَلِيْمٍ : علم والا (ماہر)
کہ جمع کر لائیں تیرے پاس جو ہو کامل جادوگر2
2 مشاورت باہمی کے بعد یہ پاس ہوا کہ فرعون سے درخواست کی جائے کہ وہ ان دونوں (موسیٰ و ہارون) کے معاملہ میں جلدی نہ کرے۔ ان کا بہترین توڑ اور موثر جواب یوں ہوسکتا ہے کہ چپڑاسی بھیج کر تمام قلمرو میں سے فن سحر کے جاننے والے جو ان سے بھی بڑھ کر اس فن کے ماہر (سحّار) ہوں جمع کرلیے جائیں، ان سے ان کا مقابلہ کرایا جائے۔ چناچہ یوں ہی کیا گیا۔
Top