Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaashiya : 7
لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ
لَّا يُسْمِنُ : نہ موٹا کرے گی وَلَا : اور نہ يُغْنِيْ : بےنیاز کرے گی مِنْ جُوْعٍ : بھوک سے
نہ موٹا کرے اور نہ کام آئے بھوک میں1
1  کھانے سے مقصود یا محض لذت حاصل کرنا ہوتا ہے یا بدن کو فربہ کرنا یا بھوک کو دفع کرنا۔ " ضریع " کے کھانے سے کوئی بات حاصل نہ ہوگی۔ لذت و مزہ کی نفی تو اس کے نام سے ظاہر ہے، رہے باقی دو فائدے ان کی نفی اس آیت میں تصریحاً کردی۔ غرض کوئی لذیذ و مرغوب کھانا ان کو میسر نہ ہوگا۔ یہاں تک دوزخیوں کا حال تھا۔ آگے ان کے بالمقابل جنتیوں کا ذکر ہے۔
Top