آسان قرآن
Aasan Quran · 65. At-Talaaq · Ayah 4
وَ الّٰٓئِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآئِكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍ١ۙ وَّ الّٰٓئِیْ لَمْ یَحِضْنَ١ؕ وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا﴿4﴾
- وَ الّٰٓئِیْ يَئِسْنَاور وہ عورتیں جو مایوس ہوچکی ہوں
- مِنَ الْمَحِيْضِحیض سے
- مِنْ نِّسَآئِكُمْتمہاری عورتوں میں سے
- اِنِ ارْتَبْتُمْاگر شک ہو تم کو
- فَعِدَّتُهُنَّتو ان کی عدت
- ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍتین مہینے ہے
- وَ الّٰٓئِیْ لَمْاور وہ عورتیں ، نہیں
- يَحِضْنَجنہیں ابھی حیض آیا ہو۔ جو حائضہ ہوئی ہوں
- وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِاور حمل والیاں
- اَجَلُهُنَّان کی عدت
- اَنْکہ
- يَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّوہ رکھ دیں اپنا حمل
- وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَاور جو ڈرے گا اللہ سے
- يَجْعَلْ لَّهٗوہ کردے گا اس کے لیے
- مِنْ اَمْرِهٖاس کے کام میں
- يُسْرًاآسانی
8: سورة بقرہ (2: 228) میں طلاق یافتہ عورتوں کی عدت تین ماہواری بتائی گئی ہے، اس پر بعض حضرات کے دل میں سوال پیدا ہوا کہ جن عورتوں کی ماہواری بڑی عمر میں پہنچنے پر بند ہوجاتی ہے ان کی عدت کیا ہوگی ؟ اس آیت نے واضح فرمادیا کہ تین ماہواری کے بجائے ان کی عدت تین مہینے ہوگی، اور اسی طرح وہ نابالغ لڑکیاں جنہیں ابھی ماہواری آنی شروع ہی نہیں ہوئی ان کی عدت بھی تین مہینے ہوگی، اور جن عورتوں کو حمل کی حالت میں طلاق دی گئی ہو اس کی عدت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے یہاں بچہ پیدا ہوجائے یا حمل کسی وجہ سے گرجائے، چاہے وہ تین مہینے سے کم مدت میں ہو یا زیادہ مدت میں۔