Ahsan-ul-Bayan - Yaseen : 64
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
اِصْلَوْهَا : اس میں داخل ہوجاؤ الْيَوْمَ : آج بِمَا : اس کے بدلے جو كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے تھے
اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ (1
64۔ 1 یعنی اب اس بےعقلی کا نتیجہ بھگتو اور اپنے کفر کے سبب سے جہنم کی سختیوں کا مزہ چکھو۔
Top