Ahsan-ul-Bayan - Saad : 54
اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ
اِنَّ : بیشک ھٰذَا : یہ لَرِزْقُنَا : یقینا ہمارا رزق مَا لَهٗ : اس کے لیے ۔ اس کو نہیں مِنْ نَّفَادٍ : ختم ہونا
بیشک روزیاں (خاص) ہمارا عطیہ ہیں جن کا کبھی خاتمہ ہی نہیں (1)
54۔ 1 رزق، بمعنی عطیہ ہے اور ھٰذَا سے ہر قسم کی مذکور نعمتیں اور وہ اکرام و اعزاز مراد ہے جن سے اہل جنت بہرہ یاب ہوں گے۔ نفاد کے معنی خاتمے کے ہیں یہ نعمتیں بھی غیر فانی ہوں گی اور اعزازو اکرام بھی دائمی۔
Top