Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 131
وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا
وَيَوْمَ : اور جس دن يَقُوْلُ : وہ فرمائے گا نَادُوْا : بلاؤ شُرَكَآءِيَ : میرے شریک (جمع) الَّذِيْنَ : اور وہ جنہیں زَعَمْتُمْ : تم نے گمان کیا فَدَعَوْهُمْ : پس وہ انہیں پکاریں گے فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا : تو وہ جواب نہ دیں گے لَهُمْ : انہیں وَجَعَلْنَا : اور ہم بنادیں گے بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان مَّوْبِقًا : ہلاکت کی جگہ
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان کو بھی اور (اے محمد ﷺ تم کو بھی ہم نے حکم تاکیدی کیا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور خدا بےپروا اور سزا وار حمد وثنا ہے
(تفسیر) 131۔: (آیت)” وللہ ما فی السموت وما فی الارض “ ۔ سب کچھ اسی کی ملکیت ہے خواہ غلام ہوں یا کچھ اور (آیت)” ولقد وصینا الذین اوتوا الکتاب من قبلکم “۔ اس سے مراد اہل التورات اور انجیل ہے اور تمام امتیں جو ماقبل میں گزر چکی ہیں کتابوں میں ۔ ” وایاکم “ اے اہل قرآن جو قرآن میں ہے (آیت)” ان اتقوا اللہ “ ۔ اللہ کی توحید بیان کرو اور اس کی اطاعت کرو ۔ (آیت)” وان تکفروا “۔ جس کی اللہ نے تمہیں وصیت کی ہے (آیت)” فاللہ ما فی السموت وما فی الارض “ ۔ جو فرشتوں خواہ زمین میں ہیں یا آسمان وہ سب اسی کی اطاعت کرتے ہیں ۔ (آیت)” وکان اللہ غنیا “۔ ساری مخلوق اور اس کی اطاعت کی اس کو ضرورت نہیں ۔ ” حمیدا “ مخلوق اس کی نعمتوں پر حمد کرے یا نہ کرے ۔
Top