Anwar-ul-Bayan - Maryam : 63
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا
تِلْكَ : یہ الْجَنَّةُ : جنت الَّتِيْ : وہ جو کہ نُوْرِثُ : ہم وارث بنائینگے مِنْ : سے ۔ کو عِبَادِنَا : اپنے بندے مَنْ : جو كَانَ : ہوں گے تَقِيًّا : پرہیزگار
یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا
(19:63) نورث۔ مضارع جمع متکلم۔ ایراث (افعال) مصدر۔ ورث مادہ۔ ہم وارث بنائیں گے۔ ہم مالک بنادیں گے۔ تقیا۔ پرہیزگار۔ متقی ۔ وقایۃ (افعال) مصدر جس کے معنی ہر اس چیز سے حفاظت کرنے کے ہیں جو ایذاء دے۔ یا ضرر پہنچائے۔
Top