Anwar-ul-Bayan - An-Nisaa : 26
وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ
وَكُلُوْا : اور کھاؤ مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ : تمہیں دیا اللّٰهُ : اللہ حَلٰلًا : حلال طَيِّبًا : پاکیزہ وَّاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ الَّذِيْٓ : وہ جس اَنْتُمْ : تم بِهٖ : اس کو مُؤْمِنُوْنَ : مانتے ہو
خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو (اگلے لوگوں کے طریقے بتائے) اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
(4:26) سنن۔ سنۃ کی جمع ہے سنۃ کے معنی ہیں۔ راہ۔ رسم۔ دستور۔ طریقہ۔ جاریہ۔ یھدیکم کا مفعول ثانی ہے۔ چلائے تم کو ان لوگوں کی راہوں پر۔ یتوب علیکم۔ تاب یتوب (نصر) توبا۔ وتوبۃ وتابۃ۔ تاب الی اللہ۔ نادم اور پشیمان ہوکر گناہ سے روگردانی کرکے اللہ کی طرف متوجہ ہونا۔ تائب توبہ کرنے والا۔ تاب اللہ علیہ۔ اللہ تعالیٰ کا کسی کے گناہ معاد کرکے اس کو اپنے فضل و کرم سے نوازنا۔ تواب۔ (توبہ قبول کرنے والا)
Top