Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 2
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ وَ لَاۤ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا١ۘ وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والے) لَا تُحِلُّوْا : حلال نہ سمجھو شَعَآئِرَ اللّٰهِ : اللہ کی نشانیاں وَلَا : اور نہ الشَّهْرَ الْحَرَامَ : مہینے ادب والے وَلَا : اور نہ الْهَدْيَ : نیاز کعبہ وَلَا : اور نہ الْقَلَآئِدَ : گلے میں پٹہ ڈالے ہوئے وَلَآ : اور نہ آٰمِّيْنَ : قصد کرنیوالے ( آنیوالے) الْبَيْتَ الْحَرَامَ : احترام والا گھر (خانہ کعبہ) يَبْتَغُوْنَ : وہ چاہتے ہیں فَضْلًا : فضل مِّنْ رَّبِّهِمْ : اپنے رب سے وَرِضْوَانًا : اور خوشنودی وَاِذَا : اور جب حَلَلْتُمْ : احرام کھول دو فَاصْطَادُوْا : تو شکار کرلو وَلَا : اور نہ يَجْرِمَنَّكُمْ : تمہارے لیے باعث ہو شَنَاٰنُ : دشمنی قَوْمٍ : قوم اَنْ : جو صَدُّوْكُمْ : تم کو روکتی تھی عَنِ : سے الْمَسْجِدِ : مسجد الْحَرَامِ : حرام (خانہ کعبہ) اَنْ تَعْتَدُوْا : کہ تم زیادتی کرو وَتَعَاوَنُوْا : اور ایک دوسرے کی مدد کرو عَلَي الْبِرِّ : نیکی پر (میں) وَالتَّقْوٰى : اور تقویٰ (پرہیزگاری) وَلَا تَعَاوَنُوْا : اور ایک دوسرے کی مدد نہ کرو عَلَي : پر (میں الْاِثْمِ : گناہ وَالْعُدْوَانِ : اور زیادتی (سرکشی) وَاتَّقُوا اللّٰهَ : اور ڈرو اللہ سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب
مومنو ! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کریئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹّے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت اللہ) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اسکی خوشنودی کے طلبگار ہوں۔ اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو۔ اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے۔
(5:2) لا تحلوا۔ فعل نہی۔ تحلوا۔ احلال (افعال) سے مضارع کا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے احلال عہد و پیمان سے آزاد ہونا۔ احل الشیء کسی چیز کو حلال کرلینا۔ اس کے متعلق حدود اور بندشوں سے اپنے آپ کو آزاد کرلینا۔ اس کا احترام (جو حدود اور بندشوں سے مستلزم ہے) نہ کرنا ۔ بےحرمتی کرنا ۔ (حسنین محمد مخلوف مفتی الدیار المصریہ السابق۔ اپنی کتاب کلمات القرآن۔ تفسیر و بیان میں لا تحلوا کا معنی لا تنتھکوا لکھتے ہیں۔ انتہک الشیئ۔ بےعزتی کرنا۔ بیحرمتی کرنا۔ شعائر۔ شعیرۃ کی جمع ہے شعیرۃ برازن فعیلۃ بمعنی منفعلۃ بمعنی مشعرۃ ہے مشعرۃ کے معنی نشانی کے ہیں۔ اور اشعار کے معنی علم میں لانے کے ہیں۔ ہر وہ شی جو کسی چیز کو نشان ہو یا کسی علامت کو بتائے اسے شعیرۃ سے موسوم کیا جاسکتا ہے۔ حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی (رح) فرماتے ہیں کہ شعائر اللہ عرف دین میں مکانات ازمنہ۔ علامات واوقاف عبادت کو کہتے ہیں۔ مکانات عبادت مثلاً کعبہ، عرفہ، مزدلفہ، جمار ثلاثہ ۔ صفا ومروہ۔ ازمنہ عبادت مثلاً رمضان ۔ حرم کے مہینے۔ عید الفطر، عید الخر، جمعہ ، ایام تشریق اور علامات عبادت مثلاً اذان و اقامت۔ نماز باجماعت، نماز جمعہ و نماز عیدین ۔ شعائر اللہ۔ اللہ کی نشانیاں ۔ الھدی۔ اسم معرف باللام۔ قربانی کا وہ جانور جو ماہ حرم میں حرم کے اندر قربانی کے لئے بھیجا جاتا ہے ۔ ھدی۔ ھدایۃ سے بمعنی کسی چیز کا راستہ بتانا۔ کسی چیز کی طرف رہنمائی کرنا۔ ھدی وہ جانور جو حرم کی طرف لیجایا جائے۔ ال سے اس کو مخصوص کردیا گیا۔ اس جانور کے لئے جو قربانی کے لئے ۔ تعاونوا۔ تم آپس میں مدد کرو۔ تم آپس میں تعاون کرو۔ تعاون (تفاعل) سے امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ لاتعاونوا اصل میں تتعاونوا تھا۔ ایک ت کو گرا دیا گیا ہے ۔ نہی جمع مذکر حاضر، مت تعاون کرو۔ مت مدد کرو۔ ایک دوسرے کی العدوان عدا یعدوا (نصر) سے مصدر ہے۔ ظلم و ستم۔ زیادتی۔ تعدی۔ حد سے گزر جانا۔ عقاب۔ مار۔ عذاب۔ سزا۔ عقوبت۔ سزا دینا۔ عاقب یعاقب کا مصدر ہے۔ عقاب وہ سزا ہے جو جرم کے سرزد ہونے پر دی جاتی ہے یعنی پہلے ارتکاب جرم ہوتا ہے اور بعد میں اس پر سزا ہوتی ہے۔ عقب پیچھے کو کہتے ہیں۔
Top