Tafseer-e-Baghwi - An-Noor : 6
وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ يَرْمُوْنَ : تہمت لگائیں اَزْوَاجَهُمْ : اپنی بیویاں وَلَمْ يَكُنْ : اور نہ ہوں لَّهُمْ : ان کے شُهَدَآءُ : گواہ اِلَّآ : سوا اَنْفُسُهُمْ : ان کی جانیں (خود) فَشَهَادَةُ : پس گواہی اَحَدِهِمْ : ان میں سے ایک اَرْبَعُ : چار شَهٰدٰتٍ : گواہیاں بِاللّٰهِ : اللہ کی قسم اِنَّهٗ لَمِنَ : کہ وہ بیشک سے الصّٰدِقِيْنَ : سچ بولنے والے
اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بیشک وہ سچا ہے
6۔ والذین یرمون ازواجھم۔ جوان لوگوں کی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں ۔ ولم یکن لھم شھدائ۔ جوان کے قول کے صحیح ہونے پر گواہی نہیں دیتے۔ الاانفسھم، مگر اپنے آپ کے علاوہ کوئی اور گواہ نہیں پاتے۔ فشھادۃ احدھم اربع شھادات ۔۔۔ حمزہ کسائی ، حفص، یعقوب نے ، اربع شھادات، عین کے رفع کے ساتھ مبتداء ہونے کی وجہ سے پڑھا ہے۔ دوسرے قراء نے نصب کے ساتھ پڑھا ہے اس صورت میں عبارت اس طرح ہوگی ، فشھادۃ احدھم ان یشھد، اربع شھادات باللہ انہ لمن الصادقین۔
Top