Bayan-ul-Quran - Al-Kahf : 11
فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِی الْكَهْفِ سِنِیْنَ عَدَدًاۙ
فَضَرَبْنَا : پس ہم نے مارا (پردہ ڈالا) عَلٰٓي : پر اٰذَانِهِمْ : ان کے کان (جمع) فِي الْكَهْفِ : غار میں سِنِيْنَ عَدَدًا : کئی سال
سو ہم نے اس غار میں ان کے کانوں پر سالہا سال تک نیند کا پردہ ڈال دیا۔ (ف 1)
1۔ یعنی ایسے غرق ہو کر سوئے کہ کوئی آواز ان کے کان میں نہ پہنچتی تھی، اور اس میں زیادہ مبالغہ ہے بہ نسبت اس کے کہ کہا جاوے کہ آنکھ پر پردہ ڈال دیا کیونکہ آنکھ تو بدون نوم ثقیل کے بھی مبصرات سے معطل ہوجاتی ہے۔
Top