Dure-Mansoor - An-Nisaa : 154
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
لِّيُنْذِرَ : تاکہ ( آپ) ڈرائین مَنْ : جو كَانَ : ہو حَيًّا : زندہ وَّيَحِقَّ : اور ثابت ہوجائے الْقَوْلُ : بات (حجت) عَلَي : پر الْكٰفِرِيْنَ : جمع کافر
تاکہ وہ اسے ڈرائے جو زندہ ہے اور کافروں پر حجت ثابت ہوجائے
10:۔ ابن جریر (رح) اور بیہقی (رح) نے شعب الایمان میں ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” لینذر من کان حیا “ (تاکہ آپ ڈرائیے اس آدمی کو جو عاقل ہو) 11:۔ ابن ابی شیبہ نے نوفل بن عقرب (رح) سے روایت کیا کہ میں نے عائشہ ؓ سے پوچھا کیا رسول اللہ ﷺ کے ہاں شعر سنا جاتا تھا ؟ عائشہ ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے ہاں شعر سب سے زیادہ مبغوض بات تھی۔
Top