Tafseer-e-Haqqani - Yaseen : 51
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ
وَنُفِخَ : اور پھونکا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں فَاِذَا هُمْ : تو یکایک وہ مِّنَ : سے الْاَجْدَاثِ : قبریں اِلٰى رَبِّهِمْ : اپنے رب کی طرف يَنْسِلُوْنَ : دوڑیں گے
اور صور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً اپنی قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑے چلے آئیں گے،
ترکیب : ھذا مبتداء وعد الرحمن خبرہ و ما مصدریۃ او موصولہ محذوفۃ العائد و یمکن ان یکون ہذا صفۃ لمرقدنا وما وعد خبر مبتداء محذوف او یکون مبتداء و خبرہ حق محذوف ہم مبتداء و ازواجہم معطوف علی ہم للمشارکۃ فی النعماء فی ظلال حال من المعطوف علیہ متکئون خبر علی الارائک صلۃ لہ مایدعون من باب الافتعال من الدعاء وما موصولۃ او موصوفۃ با لابتداء ولہم خبر ھا سلام بدل منھا اور صفۃ اُخریٰ قولا منصوب علی انہ مصدر لفعل محذوف اے قال لھم اللہ ذلک قولا۔ کس لطف کے ساتھ مبدء کے بعد مسئلہ معاد کا ذکر کیا ہے۔ ونفخ فی الصور یہاں سے نفخہ ثانیہ کا ذکر ہے کہ دنیا کے فنا ہونے کے بعد پھر اسرافیل ( علیہ السلام) صور پھونکیں گے، جس کی آواز سے ہر ایک مردہ قبروں سے نکل کر میدان حشر میں حساب کی جگہ تخت رب العالمین کی طرف دوڑتا ہوا چلا آوے گا۔
Top