Kashf-ur-Rahman - Hud : 95
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠   ۧ
كَاَنْ : گویا لَّمْ يَغْنَوْا : وہ نہیں بسے فِيْهَا : اس میں (وہاں) اَلَا : یاد رکھو بُعْدًا : دوری ہے لِّمَدْيَنَ : مدین کے لیے كَمَا بَعِدَتْ : جیسے دور ہوئے ثَمُوْدُ : ثمود
گویا وہ لوگ کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے خوب سن لو مدین بھی رحمت سے اسی طرح دور کئے گئے جس طرح ثمود رحمت سے دور کئے گئے تھے
95 اور ایسے مرے جیسے وہ لوگ کبھی ان گھروں میں بسے اور رہے ہی نہ تھے خوب سن لو اور عبرت حاصل کرو مدین بھی رحمت سے اسی طرح دور کئے گئے جس طرح ثمود رحمت سے دور کئے گئے تھے۔
Top