Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 11
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں تُنْذِرُ : تم ڈراتے ہو مَنِ : جو اتَّبَعَ : پیروی کرے الذِّكْرَ : کتاب نصیحت وَخَشِيَ : اور ڈرے الرَّحْمٰنَ : رحمن (اللہ) بِالْغَيْبِ ۚ : بن دیکھے فَبَشِّرْهُ : پس اسے خوشخبری دیں بِمَغْفِرَةٍ : بخشش کی وَّاَجْرٍ : اور اجر كَرِيْمٍ : اچھا
بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور خدائے رحمن سے غائبانہ ڈرے سو ایسے شخص کو آپ بڑی مغفرت کی اور باعزت اجر کی خوشخبری سنا دیجئے۔
(11) بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمان سے غائبانہ اور بےدیکھے ڈرے پس ایسے شخص کو آپ بڑی بخشش اور باعزت اجروثواب کی خوشخبری دے دیجئے۔ یعنی آپ کا ڈرانا اور آپ کے ڈرانے کا صحیح نفع تو اس شخص پر مرتب ہوتا ہے جو قرآن کی پیروی کرے اور رحمان جس کو دیکھا نہیں بن دیکھے اس کے ڈر سے خوف کھاتے رہیں۔ ایسے لوگ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو مغفرت اور باعزت اجروصلے کی بشارت دے دیجئے۔
Top