Mazhar-ul-Quran - Yaseen : 11
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں تُنْذِرُ : تم ڈراتے ہو مَنِ : جو اتَّبَعَ : پیروی کرے الذِّكْرَ : کتاب نصیحت وَخَشِيَ : اور ڈرے الرَّحْمٰنَ : رحمن (اللہ) بِالْغَيْبِ ۚ : بن دیکھے فَبَشِّرْهُ : پس اسے خوشخبری دیں بِمَغْفِرَةٍ : بخشش کی وَّاَجْرٍ : اور اجر كَرِيْمٍ : اچھا
پس تم تو اسی شخص کو ڈر سنا سکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور اللہ سے بےدیکھے ڈرے، پس اسے مغفرت اور عزت کے ثواب (یعنی جنت) کی خوشخبری1 دو
اللہ کی قدرت کی نشانی۔ (ف 1) اس آیت میں فرمایا کہ کامل بدلہ پانے کا مقام آخرت ہے اور وہ اس طرح سے ہے کہ ہم مردوں کو زندہ کریں گے پھر فرمایا کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اور نیک وبد عمل اور ان کی جزا وسزا دینے کے واسطے لوح محفوظ میں لکھتے ہیں اور ہم ان کے ان طریقوں کو بھی اسمیں لکھتے ہیں جن کو وہ اپنے بعد والوں کے واسطے مقررکرگئے ہم نے لوح محفوط میں تمام چیزوں کو اکٹھا کردیا ہے۔
Top