Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 49
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ
مَا يَنْظُرُوْنَ : وہ انتظار نہیں کر رہے ہیں اِلَّا : مگر صَيْحَةً : چنگھاڑ وَّاحِدَةً : ایک تَاْخُذُهُمْ : وہ انہیں آپکڑے گی وَهُمْ : اور وہ يَخِصِّمُوْنَ : باہم جھگڑ رہے ہوں گے
دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے
مَا يَنْظُرُوْنَ [وہ انتظار نہیں کرتے ] اِلَّا صَيْحَةً وَّاحِدَةً [مگر ایک ایسی چنگھاڑ کا ] تَاْخُذُهُمْ [جو پکڑے گی ان کو ] وَهُمْ [اس حال میں کہ وہ ] يَخِصِّمُوْنَ [جھگڑ رہے ہوں گے ] ۔
Top