Maarif-ul-Quran - An-Noor : 30
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ
قُلْ : آپ فرما دیں لِّلْمُؤْمِنِيْنَ : مومون مردوں کو يَغُضُّوْا : وہ نیچی رکھیں مِنْ : سے اَبْصَارِهِمْ : اپنی نگاہیں وَيَحْفَظُوْا : اور وہ حفاظت کریں فُرُوْجَهُمْ : اپنی شرمگاہیں ذٰلِكَ : یہ اَزْكٰى : زیادہ ستھرا لَهُمْ : ان کے لیے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ خَبِيْرٌ : باخبر ہے بِمَا : اس سے جو يَصْنَعُوْنَ : وہ کرتے ہیں
اور آپ کہہ دیجئے ایمان والی عورتوں سے کہ وہ نیچی رکھیں اپنی نگاہیں اور محفوظ رکھیں اپنے ستر کو اور نہ ظاہر کریں اپنی زینت کو مگر وہ جو اس سے کھلی ہے۔ اور چاہیے کہ ڈال دیں اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ، اور نہ ظاہر کریں اپنی زینت کو مگر اپنے خاوندوں کے سامنے یا اپنے باپوں کے سامنے یا اپنے خاوندوں کے باپوں کے سامنے یا اپنے بیٹوں کے سامنے یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنی مسلمان عورتوں کے سامنے یا وہ جن کے مالک ہیں ان کے دہنے ہاتھ یا وہ کام کرنے والے جو نہیں خواہش رکھتے مردوں میں سے یا وہ بچے جو نہیں مطلع ہوئے عورتوں کے بھید پر۔ اور نہ ماریں یہ زور سے اپنے پائوں تاکہ معلوم کیا جائے وہ جو چھپاتی ہیں یہ اپنی زینت سے ۔ اور توبہ کرو اللہ تعالیٰ کے سامنے سب کے سب اے ایمان والو ، تاکہ تم فلاح پاجائو
Top