Tafseer-al-Kitaab - Al-Ankaboot : 10
وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ
وَلَيَعْلَمَنَّ : اور البتہ ضرور معلوم کریگا اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَلَيَعْلَمَنَّ : اور البتہ ضرور معلوم کریگا الْمُنٰفِقِيْنَ : منافق (جمع)
اور کچھ لوگ (ایسے بھی ہیں جو منہ سے تو) کہہ دیتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے۔ پھر جب ان کو اللہ کی راہ میں ایذا پہنچتی ہے تو وہ لوگوں کی ایذا دہی کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔ اور (اے پیغمبر، ) اگر تمہارے رب کی مدد آپہنچے (اور مسلمانوں کی فتح ہو) تو یہی لوگ (مسلمانوں سے) کہنے لگتے ہیں کہ ہم بھی تو تمہارے ہی ساتھ تھے۔ کیا اللہ کو دنیا جہان والوں کے دلوں کی باتیں بخوبی معلوم نہیں ؟
[4] یہ ان لوگوں کا ذکر ہے جو زبان سے تو اپنے کو مومن کہتے تھے لیکن دلوں میں ایمان راسخ نہ تھا۔ ان کو جہاں اللہ کے راستے میں تکلیف پہنچی یا ایمان لانے کی وجہ سے کفار نے ستایا تو اس آزمائش کو عذاب الٰہی کی طرح سمجھنے لگے۔ جس طرح آدمی عذاب الٰہی سے گھبرا کر جان بچانا چاہتا ہے اور اپنے پہلے دعوؤں سے دستبردار ہونے لگتا ہے اور ناچار اعتراف کرتا ہے کہ میں غلطی پر تھا۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے جہاں دین کے معاملے میں کوئی سختی پہنچی بس گھبرا کر دعویٰ ایمان سے دستبردار ہونا شروع کردیا اور زبان یا عمل سے اقرار کرنے لگے کہ ہم اس دعوے میں غلطی پر تھے یا ایسا دعویٰ کیا ہی نہ تھا۔
Top