Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 63
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
هٰذِهٖ : یہ ہے جَهَنَّمُ : جہنم الَّتِيْ : وہ جس کا كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ : تم سے وعدہ کیا گیا تھا
یہ وہی دوزخ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا (کہ منکروں کا ٹھکانا ہے)
یہ وہی دوزخ ہے جس کا تم کو وعدہ دیا جاتا رہا تھا : 63۔ اہل دوزخ سے کہا جارہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو عقل وفکر دی اور تم کو ہر ممکن باور کرایا کہ عقل وفکر تم کو اس لیے دی گئی کہ تم اس کو استعمال کرو اور حق وناحق کو سمجھو اور اگر تم نے عقل سے کام نہ لیا اور حق وناحق کو سمجھنے کی کوشش نہ کی بلکہ دوسروں کی تقلید پر انحصار کیا اور جو کسی نے کہا بغیر عقل وفکر سے کام لیے اس کو مان لیا تو تمہارا یہی حال ہوگا کہ انجام کار تم کو دوزخ میں ڈال دیا جائے گا پھر تم نے وہی کیا جس سے تم کو منع کیا گیا تھا اور آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لو اور اپنے جسم پر آزما لو یہی ہے وہ دوزخ جس کا تم کو وعدہ دیا گیا تھا
Top