Kashf-ur-Rahman - At-Talaaq : 10
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا١٘ لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا
فَلَمَّا : پھر جب جَاوَزَا : وہ آگے چلے قَالَ : اس نے کہا لِفَتٰىهُ : اپنے شاگرد کو اٰتِنَا : ہمارے پاس لاؤ غَدَآءَنَا : ہمارا صبح کا کھانا لَقَدْ لَقِيْنَا : البتہ ہم نے پائی مِنْ : سے سَفَرِنَا : اپنا سفر هٰذَا : اس نَصَبًا : تکلیف
اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اور بھی ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہے سو اے اہل دانش جو ایمان لاچکے ہو تم خدا سے ڈرتے رہو بیشک خدا نے تمہارے پاس ایک نصیحت بھیجی ہے۔
(10) اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اور بھی ایک سخت عذاب تیار کررکھا ہے پس اے اہل دانش اور اے عقل والو ! جو ایمان لاچکے ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے پاس ایک نصیحت بھیجی ہے - یعنی ان نافرمان بستیوں کے لئے صرف دنیاوی عذاب پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ ان کے لئے آخرت میں بھی سامان عذاب تیار کررکھا ہے پس یہ حالات معلوم ہونے کے بعد سرکشی کا بدلا دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔ اے ارباب عقل وایمان والو ! تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اس کے احککام بجا لائو اور نافرمانی اور سرکشی کا تصور بھی نہ کرو اور نافرمانوں کا جو حشر ہوتا ہے اس سے ڈرتے رہو اس نے تمہاری ہدایت کے لئے ایک نصیحت یعنی قرآن شریف یا رسول بھیجا ہے یا وہ نصیحت اور وہ قرآن دے کر ایک رسول بھیجا ہے۔
Top