48. Al-Fathالفتح

The Victory · Medinan · 29 ayahs · 4 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًاۙ﴿1﴾

    1. اِنَّابیشک ہم نے
    2. فَتَحْنَافتح عطا کی ہم نے
    3. لَكَآپ کو
    4. فَتْحًا مُّبِيْنًاکھلی فتح
    اے نبیؐ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی
  2. لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ﴿2﴾

    1. لِّيَغْفِرَ لَكَتاکہ درگزر فرمائے آپ کے لیے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. مَاجو
    4. تَقَدَّمَپہلے ہوچکا
    5. مِنْ ذَنْۢبِكَآپ کے قصور میں سے
    6. وَمَا تَاَخَّرَاور جو بعد میں ہوا
    7. وَيُتِمَّ نِعْمَتَهٗاور پورا کردے اپنی نعمت کو
    8. عَلَيْكَآپ پر
    9. وَيَهْدِيَكَاور رہنمائی کرے آپ کی
    10. صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًاسیدھے راستے کی طرف
    تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے
  3. وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا﴿3﴾

    1. وَّيَنْصُرَكَاور مدد فرمائے آپ کی
    2. اللّٰهُاللہ تعالیٰ
    3. نَصْرًا عَزِيْزًامدد زبردست
    اور تم کو زبردست نصرت بخشے
  4. هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ﴿4﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. اَنْزَلَ السَّكِيْنَةَجس نے نازل کی سکینت
    3. فِيْ قُلُوْبِدلوں میں
    4. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے
    5. لِيَزْدَادُوْٓاتاکہ وہ بڑھ جائیں
    6. اِيْمَانًاایمان میں
    7. مَّعَ اِيْمَانِهِمْ ۭساتھ اپنے ایمان کے
    8. وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہیں
    9. جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِلشکر آسمانوں کے
    10. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کے
    11. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    12. عَلِيْمًاعلم والا
    13. حَكِيْمًاحکمت والا
    وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے
  5. لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ﴿5﴾

    1. لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِيْنَتاکہ داخل کرے مومن مردوں کو
    2. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں کو
    3. جَنّٰتٍباغوں میں
    4. تَجْرِيْبہتی ہیں
    5. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
    6. خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
    7. وَيُكَفِّرَاور دور کردے
    8. عَنْهُمْان سے
    9. سَيِّاٰتِهِمْ ۭان کی برائیاں
    10. وَكَانَ ذٰلِكَاور ہے یہ
    11. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
    12. فَوْزًاکامیابی
    13. عَظِيْمًابڑی
    (اُس نے یہ کام اِس لیے کیا ہے) تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور اُن کی برائیاں اُن سے دور کر دے اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
  6. وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا﴿6﴾

    1. وَّيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَاور عذاب دے منافقوں کو
    2. وَالْمُنٰفِقٰتِاور منافق عورتوں کو
    3. وَالْمُشْرِكِيْنَاور مشرک مردوں کو
    4. وَالْمُشْرِكٰتِاور مشرک عورتوں کو
    5. الظَّآنِّيْنَجو گمان کرنے والے ہیں
    6. بِاللّٰهِاللہ کے بارے میں
    7. ظَنَّگمان
    8. السَّوْءِ ۭبرا
    9. عَلَيْهِمْانہی پر
    10. دَآئِرَةُ السَّوْءِ ۚگردش ہے بری
    11. وَغَضِبَ اللّٰهُاور ناراض ہوا اللہ
    12. عَلَيْهِمْان پر
    13. وَلَعَنَهُمْاور اس نے لعنت کی ان پر
    14. وَاَعَدَّ لَهُمْاور اس نے تیار کیا ان کے لیے
    15. جَهَنَّمَ ۭجہنم
    16. وَسَآءَتْاور بہت ہی برا ہے
    17. مَصِيْرًاٹھکانہ
    اور اُن منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق برے گمان رکھتے ہیں برائی کے پھیر میں وہ خود ہی آ گئے، اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیا کر دی جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے
  7. وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا﴿7﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہیں
    2. جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِلشکر آسمانوں کے
    3. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کے
    4. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    5. عَزِيْزًاغالب
    6. حَكِيْمًاحکمت والا
    زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے
  8. اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ﴿8﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَرْسَلْنٰكَبھیجا ہم نے آپ کو
    3. شَاهِدًاشہادت دینے والا
    4. وَّمُبَشِّرًااور خوشخبری دینے والا
    5. وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا
    اے نبیؐ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا، بشارت دینے والا اور خبردار کر دینے والا بنا کر بھیجا ہے
  9. لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا﴿9﴾

    1. لِّتُؤْمِنُوْاتاکہ تم ایمان لاؤ
    2. بِاللّٰهِاللہ پر
    3. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول پر
    4. وَتُعَزِّرُوْهُاور تم قوت دو اس کو
    5. وَتُوَقِّرُوْهُ ۭاور تم تعظیم کرو اس کی
    6. وَتُسَبِّحُوْهُاور تم تسبیح بیان کرو اس کی
    7. بُكْرَةًصبح
    8. وَّاَصِيْلًااور شام
    تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اُس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو
  10. اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿10﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. يُبَايِعُوْنَكَجنہوں نے بیعت کی آپ کی۔ جو بیعت کر رہے ہیں آپ کی
    3. اِنَّمَابیشک
    4. يُبَايِعُوْنَوہ بیعت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیعت کی
    5. اللّٰهَ ۭاللہ سے
    6. يَدُ اللّٰهِاللہ کا ہاتھ تھا
    7. فَوْقَ اَيْدِيْهِمْ ۚان کے ہاتھ پر
    8. فَمَنْتو جو کوئی
    9. نَّكَثَتوڑ دے
    10. فَاِنَّمَاتو بیشک
    11. يَنْكُثُوہ توڑتا ہے
    12. عَلٰي نَفْسِهٖ ۚاپنے نفس پر
    13. وَمَنْ اَوْفٰىاور جو کوئی پورا کرے
    14. بِمَااس کو جو
    15. عٰهَدَاس نے عہد کیا
    16. عَلَيْهُ اللّٰهَاس پر اللہ سے
    17. فَسَيُؤْتِيْهِتو عنقریب وہ دے گا اس کو
    18. اَجْرًا عَظِيْمًااجر عظیم
    اے نبیؐ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا اب جو اس عہد کو توڑے گا اُس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا، اور جو اُس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا
  11. سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا﴿11﴾

    1. سَيَقُوْلُعنقریب کہیں گے
    2. لَكَآپ کو
    3. الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے چھوڑے جانے والے۔ پیچھے رہ جانے والے
    4. مِنَ الْاَعْرَابِبدوؤں میں سے
    5. شَغَلَتْنَآمشغول کیا تھا ہم کو
    6. اَمْوَالُنَاہمارے مالوں نے
    7. وَاَهْلُوْنَااور ہمارے اہل و عیال نے
    8. فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۚپس بخشش مانگیئے ہمارے لیے
    9. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    10. بِاَلْسِنَتِهِمْاپنی زبانوں کے ساتھ
    11. مَّا لَيْسَجو نہیں
    12. فِيْ قُلُوْبِهِمْ ۭان کے دلوں میں
    13. قُلْکہہ دیجیے
    14. فَمَنْ يَّمْلِكُپس کون مالک ہوگا
    15. لَكُمْتمہارے لیے
    16. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
    17. شَيْئًاکسی چیز کا
    18. اِنْ اَرَادَاگر اس نے ارادہ کیا
    19. بِكُمْتمہارے ساتھ
    20. ضَرًّانقصان کا
    21. اَوْ اَرَادَیا اس نے ارادہ کیا
    22. بِكُمْتمہارے ساتھ
    23. نَفْعًا ۭنفع کا
    24. بَلْبلکہ
    25. كَانَ اللّٰهُہے اللہ تعالیٰ
    26. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کر رہے ہو
    27. خَبِيْرًاپورا باخبر
    اے نبیؐ، بدوی عربوں میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے اب وہ آ کر ضرور تم سے کہیں گے کہ "ہمیں اپنے اموال اور بال بچوں کی فکر نے مشغول کر رکھا تھا، آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں" یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں ان سے کہنا "اچھا، یہی بات ہے تو کون تمہارے معاملہ میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے؟ تمہارے اعمال سے تو اللہ ہی باخبر ہے
  12. بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا﴿12﴾

    1. بَلْ ظَنَنْتُمْبلکہ گمان کیا تم نے
    2. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہیں
    3. يَّنْقَلِبَپلٹ کر آئیں گے
    4. الرَّسُوْلُرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    5. وَالْمُؤْمِنُوْنَاور مومن
    6. اِلٰٓى اَهْلِيْهِمْاپنے گھر والوں کی طرف
    7. اَبَدًاکبھی بھی
    8. وَّزُيِّنَاور خوبصورت بنادی گئی
    9. ذٰلِكَیہ بات
    10. فِيْ قُلُوْبِكُمْتمہارے دلوں میں
    11. وَظَنَنْتُمْاور گمان کیا تم نے
    12. ظَنَّ السَّوْءِ ښگمان برا
    13. وَكُنْتُمْاور ہو تم
    14. قَوْمًۢا بُوْرًاقوم۔ لوگ ہلاک ہونے والے
    (مگر اصل بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہرگز پلٹ کر نہ آ سکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا اور تم نے بہت برے گمان کیے اور تم سخت بد باطن لوگ ہو"
  13. وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا﴿13﴾

    1. وَمَنْ لَّمْاور جو کوئی نہ
    2. يُؤْمِنْۢایمان لائے
    3. بِاللّٰهِاللہ پر
    4. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول پر
    5. فَاِنَّآتو بیشک ہم نے
    6. اَعْتَدْنَاتیار کیا ہم نے
    7. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    8. سَعِيْرًابھڑکتی ہوئی آگ کو
    اللہ اور اس کے رسول پر جو لوگ ایمان نہ رکھتے ہوں ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
  14. وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿14﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
    2. مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    4. يَغْفِرُبخش دے گا
    5. لِمَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہے گا
    6. وَيُعَذِّبُاور عذاب دے گا
    7. مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو وہ چاہے گا
    8. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    9. غَفُوْرًا رَّحِيْمًاغفور رحیم
    آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے، اور وہ غفور و رحیم ہے
  15. سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ١ۚ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا١ؕ بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿15﴾

    1. سَيَقُوْلُعنقریب وہ کہیں گے
    2. الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے چھوڑے جانے والے۔ رہ جانے والے
    3. اِذَا انْطَلَقْتُمْجب چلو گے تم
    4. اِلٰى مَغَانِمَطرف غنیمتوں کے
    5. لِتَاْخُذُوْهَاتاکہ تم لے سکو ان کو
    6. ذَرُوْنَاچھوڑ دو ہم کو
    7. نَتَّبِعْكُمْ ۚہم پیروی کریں تمہاری
    8. يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
    9. اَنْ يُّبَدِّلُوْاکہ وہ بدل ڈالیں
    10. كَلٰمَ اللّٰهِ ۭاللہ کا کلام
    11. قُلْکہہ دیجیے
    12. لَّنْہرگز نہیں
    13. تَتَّبِعُوْنَاتم پیروی کرو گے ہماری
    14. كَذٰلِكُمْاسی طرح تمہیں
    15. قَالَ اللّٰهُفرمایا اللہ نے
    16. مِنْ قَبْلُ ۚاس سے پہلے
    17. فَسَيَقُوْلُوْنَپس عنقریب وہ کہیں گے
    18. بَلْبلکہ
    19. تَحْسُدُوْنَنَا ۭتم حسد کرتے ہو ہم سے
    20. بَلْ كَانُوْانہیں بلکہ ہیں وہ
    21. لَا يَفْقَهُوْنَنہیں وہ سمجھتے
    22. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت کم
    جب تم مال غنیمت حاصل کرنے کے لیے جانے لگو گے تو یہ پیچھے چھوڑے جانے والے لوگ تم سے ضرور کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں اِن سے صاف کہہ دینا کہ "تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے، اللہ پہلے ہی یہ فرما چکا ہے" یہ کہیں گے کہ "نہیں، بلکہ تم لوگ ہم سے حسد کر رہے ہو" (حالانکہ بات حسد کی نہیں ہے) بلکہ یہ لوگ صحیح بات کو کم ہی سمجھتے ہیں
  16. قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴿16﴾

    1. قُلْ لِّلْمُخَلَّفِيْنَکہہ دیجیے پیچھے چھوڑے جانے والوں سے۔ رہ جانے والوں سے
    2. مِنَ الْاَعْرَابِبدوؤں میں سے
    3. سَتُدْعَوْنَعنقریب تم بلائے جاؤ گے
    4. اِلٰىطرف
    5. قَوْمٍایک قوم کے
    6. اُولِيْ بَاْسٍقوت والی
    7. شَدِيْدٍسخت
    8. تُقَاتِلُوْنَهُمْتمہیں جنگ کرنا ہوگی ان سے
    9. اَوْ يُسْلِمُوْنَ ۚیا وہ مطیع ہوجائیں گے
    10. فَاِنْ تُطِيْعُوْاپھر اگر تم اطاعت کرو
    11. يُؤْتِكُمُ اللّٰهُدے گا تم کو اللہ
    12. اَجْرًا حَسَنًا ۚاجر اچھا
    13. وَاِنْاور اگر
    14. تَتَوَلَّوْاتم منہ موڑ گئے
    15. كَمَا تَوَلَّيْتُمْجیسا کہ تم نے منہ موڑا تھا
    16. مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
    17. يُعَذِّبْكُمْوہ عذاب دے گا تم کو
    18. عَذَابًاعذاب
    19. اَلِيْمًادردناک
    اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ "عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اُس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اُسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا
  17. لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿17﴾

    1. لَيْسَنہیں ہے
    2. عَلَي الْاَعْمٰىاندھے پر
    3. حَرَجٌکوئی گناہ
    4. وَّلَا عَلَي الْاَعْرَجِاور نہ لنگڑے پر
    5. حَرَجٌکوئی گناہ
    6. وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِاور نہ مریض پر
    7. حَرَجٌ ۭکوئی گناہ
    8. وَمَنْاور جو
    9. يُّطِعِ اللّٰهَاطاعت کرے گا اللہ کی
    10. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    11. يُدْخِلْهُداخل کرے گا اس کو
    12. جَنّٰتٍباغوں میں
    13. تَجْرِيْبہتی ہیں
    14. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    15. الْاَنْهٰرُ ۚنہریں
    16. وَمَنْ يَّتَوَلَّاور جو کوئی منہ پھیرے گا
    17. يُعَذِّبْهُوہ عذاب دے گا اس کو
    18. عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
    اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اُن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ دردناک عذاب دے گا"
  18. لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ﴿18﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. رَضِيَ اللّٰهُراضی ہوگیا اللہ
    3. عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں سے
    4. اِذْ يُبَايِعُوْنَكَجب وہ بیعت کر رہے تھے آپ سے
    5. تَحْتَ الشَّجَرَةِدرخت کے نیچے
    6. فَعَلِمَتو اس نے جان لیا
    7. مَا فِيْ قُلُوْبِهِمْجو ان کے دلوں میں تھا
    8. فَاَنْزَلَتو اس نے اتاری
    9. السَّكِيْنَةَسکینت۔ تسکین
    10. عَلَيْهِمْان پر
    11. وَاَثَابَهُمْاور عطا کی ان کو
    12. فَتْحًا قَرِيْبًاقریبی فتح
    اللہ مومنوں سے خوش ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں کا حال اُس کو معلوم تھا، اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی، ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی
  19. وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا﴿19﴾

    1. وَّمَغَانِمَاور غنیمتیں
    2. كَثِيْرَةًبہت سی
    3. يَّاْخُذُوْنَهَا ۭجنہیں وہ لیں گے
    4. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    5. عَزِيْزًاغالب
    6. حَكِيْمًاحکمت والا
    اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے اللہ زبردست اور حکیم ہے
  20. وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ﴿20﴾

    1. وَعَدَكُمُ اللّٰهُوعدہ کیا تم سے اللہ نے
    2. مَغَانِمَغنیمتوں کا
    3. كَثِيْرَةًبہت سی
    4. تَاْخُذُوْنَهَاتم لو گے ان کو
    5. فَعَجَّلَتو اس نے جلدی دی
    6. لَكُمْتم کو
    7. هٰذِهٖیہ
    8. وَكَفَّ اَيْدِيَ النَّاسِاور روک دیا لوگوں کے ہاتھوں کو
    9. عَنْكُمْ ۚتم سے
    10. وَلِتَكُوْنَاور تاکہ ہوجائے
    11. اٰيَةً لِّلْمُؤْمِنِيْنَایک نشانی مومنوں کے لیے
    12. وَيَهْدِيَكُمْاور ہدایت بخشے تم کو
    13. صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًاسیدھے راستے کی
    اللہ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے فوری طور پر تو یہ فتح اس نے تمہیں عطا کر دی اور لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دیے، تاکہ یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے
  21. وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا﴿21﴾

    1. وَّاُخْرٰىاور دوسری چیز
    2. لَمْ تَقْدِرُوْانہیں تم قادر ہوئے
    3. عَلَيْهَااس پر
    4. قَدْتحقیق
    5. اَحَاطَ اللّٰهُگھیر رکھا ہے اللہ نے
    6. بِهَا ۭاس کو
    7. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    8. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
    9. قَدِيْرًاقدرت رکھنے والا
    اِس کے علاوہ دوسرے اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی تک قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  22. وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا﴿22﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. قٰتَلَكُمُجنگ کرتے تم سے
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ
    4. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    5. لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَالبتہ پھیر لیتے پیٹھیں
    6. ثُمَّپھر
    7. لَا يَجِدُوْنَنہ وہ پاتے
    8. وَلِيًّاکوئی دوست
    9. وَّلَا نَصِيْرًااور نہ کوئی مددگار
    یہ کافر لوگ اگر اِس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مددگار نہ پاتے
  23. سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿23﴾

    1. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا طریقہ
    2. الَّتِيْوہ جو
    3. قَدْ خَلَتْتحقیق گزر چکا
    4. مِنْ قَبْلُ ښاس سے پہلے
    5. وَلَنْ تَجِدَاور ہرگز نہ تم پاؤ گے
    6. لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کی سنت کو۔ طریقے کو
    7. تَبْدِيْلًابدلنے والا
    یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے
  24. وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا﴿24﴾

    1. وَهُوَاور وہ اللہ
    2. الَّذِيْوہ ذات ہے
    3. كَفَّجس نے روک دیا
    4. اَيْدِيَهُمْان کے ہاتھوں کو
    5. عَنْكُمْتم سے
    6. وَاَيْدِيَكُمْاور تمہارے ہاتھوں کو
    7. عَنْهُمْان سے
    8. بِبَطْنِ مَكَّةَمکہ کی وادی میں
    9. مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
    10. اَنْ اَظْفَرَكُمْکہ اس نے غلبہ عطا کیا تم کو
    11. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    12. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    13. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    14. بَصِيْرًادیکھنے والا
    وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے، حالانکہ وہ اُن پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا
  25. هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴿25﴾

    1. هُمُ الَّذِيْنَوہ، وہ لوگ ہیں
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. وَصَدُّوْكُمْاور انہوں نے روکا تم کو
    4. عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام سے
    5. وَالْهَدْيَاور قربانی کے جانور
    6. مَعْكُوْفًاممنوع کیے ہوئے تھے۔ روکے ہوئے تھے
    7. اَنْ يَّبْلُغَکہ پہنچیں
    8. مَحِلَّهٗ ۭاپنی حلال گاہ کو
    9. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتے
    10. رِجَالٌکچھ مرد
    11. مُّؤْمِنُوْنَمومن
    12. وَنِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌاور مومن عورتیں
    13. لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْنہیں تم جانتے ان کو
    14. اَنْ تَطَئُوْهُمْکہ تم پامال کر دو گے انہیں
    15. فَتُصِيْبَكُمْتو پہنچتی تم کو
    16. مِّنْهُمْان سے
    17. مَّعَرَّةٌۢمضرت۔ نقصان۔ عار
    18. بِغَيْرِ عِلْمٍ ۚبغیر علم کے
    19. لِيُدْخِلَتاکہ داخل کرے
    20. اللّٰهُاللہ
    21. فِيْ رَحْمَتِهٖاپنی رحمت میں
    22. مَنْ يَّشَآءُ ۚجسے چاہے
    23. لَوْ تَزَيَّلُوْااگر وہ جدا ہوتے ۔ الگ ہوتے۔ ایک طرف ہوتے
    24. لَعَذَّبْنَاالبتہ عذاب دیتے ہم
    25. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    26. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    27. مِنْهُمْان میں سے
    28. عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
    وہی لوگ تو ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور ہدی کے اونٹوں کو اُن کی قربانی کی جگہ نہ پہنچنے دیا اگر (مکہ میں) ایسے مومن مرد و عورت موجود نہ ہوتے جنہیں تم نہیں جانتے، اور یہ خطرہ نہ ہوتا کہ نادانستگی میں تم انہیں پامال کر دو گے اور اس سے تم پر حرف آئے گا (تو جنگ نہ روکی جاتی روکی وہ اس لیے گئی) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کر لے وہ مومن الگ ہو گئے ہوتے تو (اہل مکہ میں سے) جو کافر تھے ان کو ہم ضرور سخت سزا دیتے
  26. اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ع﴿26﴾

    1. اِذْ جَعَلَجب بٹھا لی
    2. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. فِيْ قُلُوْبِهِمُاپنے دلوں میں
    5. الْحَمِيَّةَحمیت کو
    6. حَمِيَّةَحمیت۔ عار۔ غرور
    7. الْجَاهِلِيَّةِجاہلیت کی
    8. فَاَنْزَلَ اللّٰهُتو نازل کی اللہ نے
    9. سَكِيْنَتَهٗاپنی سکینت
    10. عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
    11. وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں پر
    12. وَاَلْزَمَهُمْاور پابند کیا ان کو
    13. كَلِمَةَ التَّقْوٰىتقوی کی بات کا
    14. وَكَانُوْٓااور تھے وہ
    15. اَحَقَّزیادہ حقدار
    16. بِهَااس کے
    17. وَاَهْلَهَا ۭاور اہل اس کے
    18. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    19. بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمًاساتھ ہر چیز کے علم رکھنے والا
    (یہی وجہ ہے کہ) جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں جاہلانہ حمیت بٹھا لی تو اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکینت نازل فرمائی اور مومنوں کو تقویٰ کی بات کا پابند رکھا کہ وہی اُس کے زیادہ حق دار اور اُس کے اہل تھے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
  27. لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا﴿27﴾

    1. لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُالبتہ تحقیق سچ کر دکھایا اللہ نے
    2. رَسُوْلَهُ الرُّءْيَااپنے رسول کے خواب کو
    3. بِالْحَقِّ ۚحق کے ساتھ
    4. لَتَدْخُلُنَّالبتہ تم ضرور داخل ہوگے
    5. الْمَسْجِدَ الْحَرَامَمسجد حرام میں
    6. اِنْ شَآءَ اللّٰهُاگر اللہ نے چاہا
    7. اٰمِنِيْنَ ۙامن کی حالت میں
    8. مُحَلِّقِيْنَمنڈائے ہوئے۔ منڈوانے والے
    9. رُءُوْسَكُمْاپنے سروں کو
    10. وَمُقَصِّرِيْنَ ۙاور ترشوائے ہوئے
    11. لَا تَخَافُوْنَ ۭنہیں تم ڈرو گے
    12. فَعَلِمَتو وہ جانتا تھا
    13. مَا لَمْاسے جو نہیں
    14. تَعْلَمُوْاتم جانتے تھے
    15. فَجَعَلَتو اس نے کردی
    16. مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَاس کے علاوہ
    17. فَتْحًا قَرِيْبًاقریبی فتح
    فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا یا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا انشاءاللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا وہ اُس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اُس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی
  28. هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ﴿28﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. اَرْسَلَجس نے بھیجا
    3. رَسُوْلَهٗاپنے رسول کو
    4. بِالْهُدٰىہدایت دے کر
    5. وَدِيْنِ الْحَقِّاور دین حق کے ساتھ
    6. لِيُظْهِرَهٗتاکہ غالب کردے اس کو۔ ظاہر کردے اس کو
    7. عَلَي الدِّيْنِاوپر دین کے
    8. كُلِّهٖ ۭسارے کے سارے
    9. وَكَفٰى باللّٰهِاور کافی ہے اللہ
    10. شَهِيْدًاگواہ
    وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اُس کو پوری جنس دین پر غالب کر دے اور اِس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے
  29. مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿29﴾

    1. مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں
    2. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    3. مَعَهٗٓجو آپ کے ساتھ ہیں
    4. اَشِدَّآءُسخت ہیں
    5. عَلَي الْكُفَّارِکافروں پر
    6. رُحَمَآءُ بَيْنَهُمْرحیم ہیں۔ شفیق ہیں آپس میں
    7. تَرٰىهُمْتم دیکھو گے ان کو
    8. رُكَّعًارکوع کرتے ہوئے
    9. سُجَّدًاسجدے کرتے ہوئے
    10. يَّبْتَغُوْنَوہ تلاش کرتے ہیں
    11. فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِفضل اللہ کی طرف سے
    12. وَرِضْوَانًا ۡاور رضامندی کو
    13. سِيْمَاهُمْان کی علامتیں
    14. فِيْ وُجُوْهِهِمْان کے چہروں میں ہیں
    15. مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ۭسجدوں کے نشان سے
    16. ذٰلِكَ مَثَلُهُمْیہ ان کی مثال ہے
    17. فِي التَّوْرٰىةِ ٻتورات میں
    18. وَمَثَلُهُمْاور ان کی مثال
    19. فِي الْاِنْجِيْلِ ۾انجیل میں
    20. كَزَرْعٍمانند ایک کھیتی کے
    21. اَخْرَجَجس نے نکالی
    22. شَطْئَهٗاپنی کونپل
    23. فَاٰزَرَهٗپھر تقویت دی اس کو
    24. فَاسْتَغْلَظَپھر وہ سخت ہوئی
    25. فَاسْتَوٰىپھر کھڑی ہوگئی
    26. عَلٰي سُوْقِهٖاپنے تنے پر
    27. يُعْجِبُ الزُّرَّاعَخوش کرتی ہے کاشت کاروں کو
    28. لِيَغِيْظَتاکہ غضب ناک کرے
    29. بِهِمُ الْكُفَّارَ ۭساتھ ان کے کافروں کو
    30. وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
    31. الَّذِيْنَان لوگوں سے
    32. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    33. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے کام کیے
    34. مِنْهُمْان میں سے
    35. مَّغْفِرَةًبخشش کا
    36. وَّاَجْرًا عَظِيْمًااور اجر عظیم کا
    محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں تم جب دیکھو گے اُنہیں رکوع و سجود، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں یہ ہے ان کی صفت توراۃ میں اور انجیل میں اُن کی مثال یوں دی گئی ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی، پھر وہ گدرائی، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو گئی کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں اِس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے