47. Muhammadمحمد
Muhammad · Medinan · 38 ayahs · 4 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ﴿1﴾
- اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- وَصَدُّوْااور روکا
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- اَضَلَّضائع کردیئے (اللہ نے)
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیاوَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَهُمْ﴿2﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کیے
- وَاٰمَنُوْااور وہ ایمان لائے
- بِمَا نُزِّلَساتھ اس کے جو نازل کیا گیا
- عَلٰيپر
- مُحَمَّدٍمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- وَّهُوَ الْحَقُّاور وہ حق ہے
- مِنْ رَّبِّهِمْ ۙان کے رب کی طرف سے
- كَفَّرَ عَنْهُمْاس نے دور کردیں ان سے
- سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیاں
- وَاَصْلَحَ بَالَهُمْاور درست کردیا ان کا حال
اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اُس چیز کو مان لیا جو محمدؐ پر نازل ہوئی ہے اور ہے وہ سراسر حق اُن کے رب کی طرف سے اللہ نے ان کی برائیاں اُن سے دور کر دیں اور ان کا حال درست کر دیاذٰلِكَ بِاَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَ اَنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَهُمْ﴿3﴾
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّ الَّذِيْنَبوجہ اس کے کہ بیشک وہ لوگ
- كَفَرُواجنہوں نے کفر کیا
- اتَّبَعُواانہوں نے پیروی کی
- الْبَاطِلَباطل کی
- وَاَنَّ الَّذِيْنَاور بیشک وہ لوگ
- اٰمَنُواجو ایمان لائے
- اتَّبَعُوا الْحَقَّانہوں نے پیروی کی حق کی
- مِنْ رَّبِّهِمْ ۭاپنے رب کی طرف سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَضْرِبُ اللّٰهُبیان کرتا ہے اللہ
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- اَمْثَالَهُمْان کی مثالیں۔ ان کے حالات
یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اُس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اِس طرح اللہ لوگوں کو اُن کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہےفَاِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَضَرْبَ الرِّقَابِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَثْخَنْتُمُوْهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ١ۙۗ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَ اِمَّا فِدَآءً حَتّٰى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا١ۛ۫ۚ۬ ذٰؔلِكَ١ۛؕ وَ لَوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَ لٰكِنْ لِّیَبْلُوَاۡ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ١ؕ وَ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَنْ یُّضِلَّ اَعْمَالَهُمْ﴿4﴾
- فَاِذَاپھر جب
- لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَملاقات کرو تم ان لوگوں سے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- فَضَرْبَ الرِّقَابِ ۭتو مارنا ہے گردنوں کا
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَآجب
- اَثْخَنْتُمُوْهُمْخوب سختی کرو تم ان سے۔ خوب خون بہا چکو تم ان کا
- فَشُدُّوا الْوَثَاقَ ڎپھر پکا کرو بندھن کو
- فَاِمَّا مَنًّۢاپھر خواہ احسان کرو
- بَعْدُاس کے بعد
- وَاِمَّااور خواہ
- فِدَآءًفدیہ لو
- حَتّٰى تَضَعَ الْحَرْبُیہاں تک کہ ڈال دے۔ رکھ دے جنگ
- اَوْزَارَهَاڃاپنے اوزار۔ ہتھیار
- ذٰ۩لِكَ ړیہ بات
- وَلَوْاور اگر
- يَشَآءُ اللّٰهُچاہتا اللہ
- لَانْتَصَرَ مِنْهُمْالبتہ بدلے لے لیتا ان سے
- وَلٰكِنْ لِّيَبْلُوَا۟لیکن تاکہ آزمائے
- بَعْضَكُمْتم میں سے بعض کو
- بِبَعْضٍ ۭساتھ بعض کے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- قُتِلُوْاجو مارے گئے
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
- فَلَنْتو ہرگز نہ
- يُّضِلَّضائع کرے گا
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
پس جب اِن کافروں سے تمہاری مڈ بھیڑ ہو تو پہلا کام گردنیں مارنا ہے، یہاں تک کہ جب تم ان کو اچھی طرح کچل دو تب قیدیوں کو مضبوط باندھو، اس کے بعد (تمہیں اختیار ہے) احسان کرو یا فدیے کا معاملہ کر لو، تا آنکہ لڑائی اپنے ہتھیار ڈال دے یہ ہے تمہارے کرنے کا کام اللہ چاہتا تو خود ہی اُن سے نمٹ لیتا، مگر (یہ طریقہ اُس نے اس لیے اختیار کیا ہے) تاکہ تم لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ سے آزمائے اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں گے اللہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ کرے گاسَیَهْدِیْهِمْ وَ یُصْلِحُ بَالَهُمْۚ﴿5﴾
- سَيَهْدِيْهِمْعنقریب وہ رہنمائی کرے گا ان کی
- وَيُصْلِحُاور اصلاح کردے گا
- بَالَهُمْان کے حال کی
وہ ان کی رہنمائی فرمائے گا، ان کا حال درست کر دے گاوَ یُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ﴿6﴾
- وَيُدْخِلُهُمُاور داخل کرے گا ان کو
- الْجَنَّةَجنت میں
- عَرَّفَهَاپہچان کرا دی اس کی۔ تعریف کردی اس کی
- لَهُمْان کے لیے
اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہےیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ﴿7﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَاے لوگو
- اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے ہو
- اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَاگر تم مدد کرو گے اللہ کی
- يَنْصُرْكُمْوہ مدد کرے گا تمہاری
- وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْاور جمادے گا تمہارے قدموں کو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گاوَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ﴿8﴾
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- فَتَعْسًا لَّهُمْپس تباہی ہے ان کے لیے
- وَاَضَلَّ اَعْمَالَهُمْاور اس نے بھٹکا دیا ان کے اعمال کو
رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اُن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہےذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ﴿9﴾
- ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْیہ بات بوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نے
- كَرِهُوْاناپسند کیا
- مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُجو نازل فرمایا اللہ نے
- فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْتو اس نے ضائع کردیئے ان کے اعمال
کیونکہ انہوں نے اُس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اُن کے اعمال ضائع کر دیےاَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١٘ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا﴿10﴾
- اَفَلَمْ يَسِيْرُوْاکیا پھر نہیں وہ چلے پھرے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھتے
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان لوگوں کا
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭجو ان سے پہلے تھے
- دَمَّرَ اللّٰهُہلاکت ڈالی اللہ نے
- عَلَيْهِمْ ۡان پر
- وَلِلْكٰفِرِيْنَاور کافروں کے لیے
- اَمْثَالُهَااس کی مثالیں ہیں
کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ اُن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے اُن کا سب کچھ اُن پر الٹ دیا، اور ایسے نتائج اِن کافروں کے لیے مقدر ہیںذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰى لَهُمْ۠ع﴿11﴾
- ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَیہ بوجہ اس کے کہ بیشک اللہ تعالیٰ
- مَوْلَى الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاسرپرست ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے
- وَاَنَّاور بیشک
- الْكٰفِرِيْنَکافر لوگ
- لَا مَوْلٰى لَهُمْنہیں کوئی مددگار ان کے لیے
یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیںاِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَتَمَتَّعُوْنَ وَ یَاْكُلُوْنَ كَمَا تَاْكُلُ الْاَنْعَامُ وَ النَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ﴿12﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يُدْخِلُ الَّذِيْنَداخل کرے گا ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کیے
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
- الْاَنْهٰرُ ۭنہریں
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- يَتَمَتَّعُوْنَوہ مزے لوٹ رہے ہیں۔ فائدے اٹھا رہے ہیں
- وَيَاْكُلُوْنَاور کھا رہے ہیں
- كَمَاجیسا کہ
- تَاْكُلُ الْاَنْعَامُکھاتے ہیں جانور۔ مویشی
- وَالنَّارُاور آگ
- مَثْوًى لَّهُمْٹھکانہ ہے ان کا
ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ اُن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں، اور اُن کا آخری ٹھکانا جہنم ہےوَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ هِیَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنْ قَرْیَتِكَ الَّتِیْۤ اَخْرَجَتْكَ١ۚ اَهْلَكْنٰهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ﴿13﴾
- وَكَاَيِّنْاور کتنی ہی
- مِّنْ قَرْيَةٍبستیوں میں سے
- هِىَ اَشَدُّوہ زیادہ شدید تھیں
- قُوَّةًقوت میں
- مِّنْ قَرْيَتِكَتیری بستی سے
- الَّتِيْٓوہ جس نے
- اَخْرَجَتْكَ ۚنکال دیا آپ کو
- اَهْلَكْنٰهُمْہلاک کیا ہم نے ان کو
- فَلَا نَاصِرَ لَهُمْپس نہیں کوئی مدد کرنے والا ان کے لیے
اے نبیؐ، کتنی ہی بستیاں ایسی گزر چکی ہیں جو تمہاری اُس بستی سے بہت زیادہ زور آور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے اُنہیں ہم نے اِس طرح ہلاک کر دیا کہ کوئی ان کا بچانے والا نہ تھااَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ كَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ﴿14﴾
- اَفَمَنْ كَانَکیا بھلا جو ہو
- عَلٰي بَيِّنَةٍاوپر ایک واضح نشانی کے
- مِّنْ رَّبِّهٖاپنے رب کی طرف سے
- كَمَنْمانند اس شخص کے ہوسکتا ہے جو
- زُيِّنَخوبصورت بنائے گئے
- لَهٗ سُوْٓءُ عَمَلِهٖاس کے لیے اس کے برے اعمال
- وَاتَّبَعُوْٓااور انہوں نے پیروی کی
- اَهْوَآءَهُمْاپنی خواہشات کی
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف و صریح ہدایت پر ہو، وہ اُن لوگوں کی طرح ہو جائے جن کے لیے اُن کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو بن گئے ہیں؟مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗ١ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ١ۚ۬ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ١ؕ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوْا مَآءً حَمِیْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَهُمْ﴿15﴾
- مَثَلُ الْجَنَّةِمثال اس جنت کی
- الَّتِيْوہ جو
- وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۭوعدہ دیئے گئے متقی لوگ
- فِيْهَآ اَنْهٰرٌاس میں نہریں ہیں
- مِّنْسے
- مَّآءٍپانی کی
- غَيْرِ اٰسِنٍ ۚغیر متغیر۔ نہ بدلنے والا
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں ہیں
- مِّنْ لَّبَنٍدودھ کی
- لَّمْ يَتَغَيَّرْنہیں تبدیل ہوا
- طَعْمُهٗ ۚاس کا مزا
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں ہیں
- مِّنْ خَمْرٍشراب کی
- لَّذَّةٍباعث لذت ہیں
- لِّلشّٰرِبِيْنَ ڬپینے والوں کے لیے
- وَاَنْهٰرٌاور نہریں ہیں
- مِّنْسے
- عَسَلٍ مُّصَفًّى ۭصاف شہد کی
- وَلَهُمْ فِيْهَااور ان کے لیے اس میں
- مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھلوں میں سے ہوں گے
- وَمَغْفِرَةٌاور بخشش
- مِّنْ رَّبِّهِمْ ۭان کے رب کی طرف سے
- كَمَنْ هُوَ خَالِدٌمانند اس شخص کے ہوسکتا ہے جو ہمیشہ رہنے والا ہے
- فِي النَّارِآگ میں
- وَسُقُوْااور وہ پائے جائیں گے
- مَآءً حَمِيْمًاپانی کھولتا ہوا
- فَقَطَّعَتو وہ کاٹ دے گا
- اَمْعَآءَهُمْان کی آنتوں کو
پرہیز گاروں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان تو یہ ہے کہ اس میں نہریں بہہ رہی ہوں گی نتھرے ہوئے پانی کی، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسے دودھ کی جس کے مزے میں ذرا فرق نہ آیا ہو گا، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسی شراب کی جو پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی، نہریں بہہ رہی ہوں گی صاف شفاف شہد کی اُس میں اُن کے لیے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور اُن کے رب کی طرف سے بخشش (کیا وہ شخص جس کے حصہ میں یہ جنت آنے والی ہے) اُن لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے جو جہنم میں ہمیشہ رہیں گے اور جنہیں ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں تک کاٹ دے گا؟وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مَا ذَا قَالَ اٰنِفًا١۫ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ﴿16﴾
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْکوئی ہے جو
- يَّسْتَمِعُغور سے سنتا ہے
- اِلَيْكَ ۚآپ کو
- حَتّىٰٓ اِذَا خَرَجُوْایہاں تک کہ جب وہ نکلتے ہیں
- مِنْ عِنْدِكَآپ کے پاس سے
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لِلَّذِيْنَان لوگوں سے
- اُوْتُوا الْعِلْمَجو دیئے گئے علم
- مَاذَا قَالَ اٰنِفًا ۣکیا کچھ اس نے کہا ابھی
- اُولٰٓئِكَیہی
- الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
- طَبَعَ اللّٰهُمہر لگا دی اللہ نے
- عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
- وَاتَّبَعُوْٓااور انہوں نے پیروی کی
- اَهْوَآءَهُمْاپنی خواہشات کی
اِن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں اور پھر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو اُن لوگوں سے جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی اِنہوں نے کیا کہا تھا؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ٹھپہ لگا دیا ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیرو بنے ہوئے ہیںوَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰىهُمْ تَقْوٰىهُمْ﴿17﴾
- وَالَّذِيْنَ اهْتَدَوْااور وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی
- زَادَهُمْ هُدًىاس نے زیادہ دی ان کو ہدایت
- وَّاٰتٰىهُمْاور اس نے دیا ان کو
- تَقْوٰىهُمْان کا تقوی
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے، اللہ اُن کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں اُن کے حصے کا تقویٰ عطا فرماتا ہےفَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً١ۚ فَقَدْ جَآءَ اَشْرَاطُهَا١ۚ فَاَنّٰى لَهُمْ اِذَا جَآءَتْهُمْ ذِكْرٰىهُمْ﴿18﴾
- فَهَلْ يَنْظُرُوْنَتو نہیں وہ دیکھ رہے۔ انتظار کر رہے
- اِلَّا السَّاعَةَمگر قیامت کا
- اَنْ تَاْتِيَهُمْکہ وہ آجائے ان کے پاس
- بَغْتَةً ۚاچانک
- فَقَدْتو تحقیق
- جَآءَ اَشْرَاطُهَا ۚآچکیں اس کی علامات
- فَاَنّٰى لَهُمْتو کہاں سے ہے ان کے لیے
- اِذَا جَآءَتْهُمْجب وہ آجائے گی ان کے پاس
- ذِكْرٰىهُمْان کی نصیحت
اب کیا یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ وہ اچانک اِن پر آ جائے؟ اُس کی علامات تو آ چکی ہیں جب وہ خود آ جائے گی تو اِن کے لیے نصیحت قبول کرنے کا کونسا موقع باقی رہ جائے گا؟فَاعْلَمْ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَ مَثْوٰىكُمْ۠ع﴿19﴾
- فَاعْلَمْتو جان لو
- اَنَّهٗبیشک وہ
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ برحق
- اِلَّا اللّٰهُمگر اللہ
- وَاسْتَغْفِرْاور بخشش مانگیے
- لِذَنْۢبِكَاپنے قصور کے لیے
- وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کے لیے
- وَالْمُؤْمِنٰتِ ۭاور مومن عورتوں کے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مُتَقَلَّبَكُمْتمہارے پھرنے کی جگہ کو
- وَمَثْوٰىكُمْاور تمہارے رہنے کی جگہ کو
پس اے نبیؐ، خوب جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، اور معافی مانگو اپنے قصور کے لیے بھی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی اللہ تمہاری سرگرمیوں کو بھی جانتا ہے اور تمہارے ٹھکانے سے بھی واقف ہےوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ لَا نُزِّلَتْ سُوْرَةٌ١ۚ فَاِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَّ ذُكِرَ فِیْهَا الْقِتَالُ١ۙ رَاَیْتَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ یَّنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ نَظَرَ الْمَغْشِیِّ عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ؕ فَاَوْلٰى لَهُمْۚ﴿20﴾
- وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور کہہ رہے تھے وہ لوگ جو ایمان لائے
- لَوْلَاکیوں نہیں
- نُزِّلَتْاتاری گئی
- سُوْرَةٌ ۚکوئی سورت
- فَاِذَآ اُنْزِلَتْپھر جب اتاری گئی
- سُوْرَةٌکوئی سورت
- مُّحْكَمَةٌمحکم
- وَّذُكِرَاور ذکر کیا گیا
- فِيْهَا الْقِتَالُ ۙاس میں جنگ کا
- رَاَيْتَ الَّذِيْنَتم نے دیکھا ان لوگوں کو
- فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
- مَّرَضٌبیماری تھی
- يَّنْظُرُوْنَ اِلَيْكَوہ دیکھ رہے تھے آپ کی طرف
- نَظَرَجیسا دیکھنا
- الْمَغْشِيِّبےہوشی طاری ہو
- عَلَيْهِاس پر
- مِنَ الْمَوْتِ ۭموت کی وجہ سے
- فَاَوْلٰى لَهُمْتو کم بختی ہے ان کے لیے
جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ کوئی سورت کیوں نہیں نازل کی جاتی (جس میں جنگ کا حکم دیا جائے) مگر جب ایک محکم سورت نازل کر دی گئی جس میں جنگ کا ذکر تھا تو تم نے دیکھا کہ جن کے دلوں میں بیماری تھی وہ تمہاری طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت چھا گئی ہو افسوس اُن کے حال پرطَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ﴿21﴾
- طَاعَةٌاطاعت
- وَّقَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ ۣاور بات اچھی۔ بھلی
- فَاِذَاپھر جب
- عَزَمَ الْاَمْرُ ۣمقرر ہوا فیصلہ۔ حکم
- فَلَوْپھر اگر
- صَدَقُوا اللّٰهَوہ سچ کہیں اللہ تعالیٰ سے
- لَكَانَالبتہ ہوتا
- خَيْرًابہتر
- لَّهُمْان کے لیے
(اُن کی زبان پر ہے) اطاعت کا اقرار اور اچھی اچھی باتیں مگر جب قطعی حکم دے دیا گیا اُس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو انہی کے لئے اچھا تھافَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ﴿22﴾
- فَهَلْ عَسَيْتُمْتو کیا امید ہے تم سے
- اِنْ تَوَلَّيْتُمْاگر والی ہوجاؤ تم
- اَنْ تُفْسِدُوْاکہ نہ تم فساد کرو گے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَتُقَطِّعُوْٓااور نہ تم کاٹو گے
- اَرْحَامَكُمْاپنے رشتوں کو
اب کیا تم لوگوں سے اِس کے سوا کچھ اور توقع کی جا سکتی ہے کہ اگر تم الٹے منہ پھر گئے تو زمین میں پھر فساد برپا کرو گے اور آپس میں ایک دوسرے کے گلے کاٹو گے؟اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ﴿23﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- لَعَنَهُمُ اللّٰهُلعنت کی ان پر اللہ نے
- فَاَصَمَّهُمْپھر بہرا کردیا ان کو
- وَاَعْمٰٓىاور اندھا کردیا
- اَبْصَارَهُمْان کی آنکھوں کو
یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان کو اندھا اور بہرا بنا دیااَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰى قُلُوْبٍ اَقْفَالُهَا﴿24﴾
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَوہ تدبر کرتے۔ غور و فکر کرتے قرآن میں
- اَمْ عَلٰي قُلُوْبٍیا دلوں پر
- اَقْفَالُهَاتالے ہیں ان کے
کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا، یا دلوں پر اُن کے قفل چڑھے ہوئے ہیں؟اِنَّ الَّذِیْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدَى١ۙ الشَّیْطٰنُ سَوَّلَ لَهُمْ١ؕ وَ اَمْلٰى لَهُمْ﴿25﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- ارْتَدُّوْاجو پھرگئے
- عَلٰٓي اَدْبَارِهِمْاپنی پیٹھوں پر
- مِّنْۢ بَعْدِ مَابعد اس کے جو
- تَبَيَّنَواضح ہوگئی
- لَهُمُ الْهُدَى ۙان کے لیے ہدایت
- الشَّيْطٰنُشیطان نے
- سَوَّلَ لَهُمْ ۭآسان کردیا ان کے لیے
- وَاَمْلٰى لَهُمْاور امیدیں دلائیں ان کو۔ ڈھیل دلائی ان کو
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہو جانے کے بعد اُس سے پھر گئے اُن کے لیے شیطان نے اِس روش کو سہل بنا دیا ہے اور جھوٹی توقعات کا سلسلہ اُن کے لیے دراز کر رکھا ہےذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ﴿26﴾
- ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْیہ بوجہ اس کے کہ وہ
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- كَرِهُوْاجنہوں نے ناپسند کیا
- مَا نَزَّلَ اللّٰهُاس چیز کو جو نازل کی اللہ نے
- سَنُطِيْعُكُمْعنقریب ہم اطاعت کریں گے تمہاری
- فِيْ بَعْضِ الْاَمْرِ ښبعض معاملات میں
- وَاللّٰهُ يَعْلَمُاور اللہ جانتا ہے
- اِسْرَارَهُمْان کے راز۔ ان کی نیتیں
اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اُن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہےفَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ﴿27﴾
- فَكَيْفَتو کس طرح
- اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُجب فوت کریں گے ان کو فرشتے
- يَضْرِبُوْنَماریں گے
- وُجُوْهَهُمْان کے چہروں کو
- وَاَدْبَارَهُمْاور ان کی پیٹھوں کو
پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور اِن کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے؟ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوْا مَاۤ اَسْخَطَ اللّٰهَ وَ كَرِهُوْا رِضْوَانَهٗ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ۠ع﴿28﴾
- ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوْایہ بوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نے پیروی کی
- مَآ اَسْخَطَاس کی جس نے غصہ دلایا
- اللّٰهَاللہ کو
- وَكَرِهُوْااور انہوں نے ناپسند کیا
- رِضْوَانَهٗاس کی رضا کو
- فَاَحْبَطَتو اس نے ضائع کردیا
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
یہ اسی لیے تو ہوگا کہ انہوں نے اُس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور اُس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا اِسی بنا پر اُس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیےاَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِجَ اللّٰهُ اَضْغَانَهُمْ﴿29﴾
- اَمْیا
- حَسِبَ الَّذِيْنَسمجھتے ہیں وہ لوگ
- فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
- مَّرَضٌکوئی بیماری ہے
- اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہیں
- يُّخْرِجَنکالے گا
- اللّٰهُاللہ
- اَضْغَانَهُمْان کے کینے۔ حسد۔ بغض
کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا؟وَ لَوْ نَشَآءُ لَاَرَیْنٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ١ؕ وَ لَتَعْرِفَنَّهُمْ فِیْ لَحْنِ الْقَوْلِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ﴿30﴾
- وَلَوْ نَشَآءُاور اگر ہم چاہیں
- لَاَرَيْنٰكَهُمْالبتہ دکھا دیں ہم تجھ کو انہیں
- فَلَعَرَفْتَهُمْپھر البتہ پہچان لو تم ان کو
- بِسِيْمٰهُمْ ۭان کے چہروں سے
- وَلَتَعْرِفَنَّهُمْاور البتہ تم ضرور پہچان لو گے انہیں
- فِيْ لَحْنِ الْقَوْلِ ۭکلام کے اسلوب میں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- اَعْمَالَكُمْتمہارے اعمال کو
ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور اُن کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لو گے اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہےوَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِیْنَ مِنْكُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ١ۙ وَ نَبْلُوَاۡ اَخْبَارَكُمْ﴿31﴾
- وَلَنَبْلُوَنَّكُمْاور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تم کو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِيْنَہم جان لیں مجاہدوں کو
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَالصّٰبِرِيْنَ ۙاور صبر کرنے والوں کو
- وَنَبْلُوَا۟ اَخْبَارَكُمْاور ہم آزمائیں تمہاری خبروں کو۔ حالات کو
ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیںاِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ شَآقُّوا الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدٰى١ۙ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ وَ سَیُحْبِطُ اَعْمَالَهُمْ﴿32﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- وَصَدُّوْااور انہوں نے روکا
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- وَشَآقُّوااور انہوں نے مخالفت کی
- الرَّسُوْلَرسول کی
- مِنْۢ بَعْدِ مَااس کے بعد کہ
- تَبَيَّنَ لَهُمُواضح ہوچکی ان کے لیے
- الْهُدٰى ۙہدایت
- لَنْہرگز نہیں
- يَّضُرُّوا اللّٰهَنقصان پہنچا سکتے اللہ کو
- شَيْئًا ۭکچھ بھی
- وَسَيُحْبِطُ اَعْمَالَهُمْاور عنقریب وہ ضائع کرے گا ان کے اعمال
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہو چکی تھی، در حقیقت وہ اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گایٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ﴿33﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
- اَطِيْعُوا اللّٰهَاطاعت کرو اللہ کی
- وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَاور اطاعت کرو رسول کی
- وَلَااور نہ
- تُبْطِلُوْٓاتم ضائع کرو
- اَعْمَالَكُمْاپنے اعمال کو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کر لواِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ﴿34﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- وَصَدُّوْااور انہوں نے روکا
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- ثُمَّ مَاتُوْاپھر وہ مرگئے
- وَهُمْ كُفَّارٌحالانکہ وہ کافر ہیں
- فَلَنْتو ہرگز نہیں
- يَّغْفِرَمعاف کرے گا
- اللّٰهُاللہ
- لَهُمْان کو
کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گافَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ١ۖۗ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ١ۖۗ وَ اللّٰهُ مَعَكُمْ وَ لَنْ یَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ﴿35﴾
- فَلَا تَهِنُوْاپس نہ تم سستی کرو
- وَتَدْعُوْٓااور نہ تم بلاؤ
- اِلَى السَّلْمِ ڰطرف صلح کے
- وَاَنْتُمُاور تم ہی
- الْاَعْلَوْنَ ڰغالب رہنے والے ہو
- وَاللّٰهُ مَعَكُمْاور اللہ تمہارے ساتھ ہے
- وَلَنْ يَّتِرَكُمْاور ہرگز کمی نہ کرے گا۔ ہرگز کم نہ کرے گا
- اَعْمَالَكُمْتمہارے اعمال میں۔ تمہارے اعمال
پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گااِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا یُؤْتِكُمْ اُجُوْرَكُمْ وَ لَا یَسْئَلْكُمْ اَمْوَالَكُمْ﴿36﴾
- اِنَّمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَابیشک دنیا کی زندگی
- لَعِبٌکھیل ہے
- وَّلَهْوٌ ۭاور تماشا ہے
- وَاِنْ تُؤْمِنُوْااور اگر تم ایمان لے آؤ
- وَتَتَّقُوْااور تقوی اختیار کرو
- يُؤْتِكُمْوہ دے گا تم کو
- اُجُوْرَكُمْاجر تمہارے
- وَلَا يَسْئَلْكُمْاور نہ طلب کرے گا تم سے
- اَمْوَالَكُمْمال تمہارے
یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گااِنْ یَّسْئَلْكُمُوْهَا فَیُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا وَ یُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْ﴿37﴾
- اِنْ يَّسْئَلْكُمُوْهَااگر وہ تم سے مانگ لے ان کو
- فَيُحْفِكُمْپھر تم سے چمٹ جائے۔ تو وہ چمٹ جائے گا تم سے
- تَبْخَلُوْاتم عقل کرو گے
- وَيُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْاور نکالے گا تمہارے بغض۔ عداوتیں
اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گاهٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ فَمِنْكُمْ مَّنْ یَّبْخَلُ١ۚ وَ مَنْ یَّبْخَلْ فَاِنَّمَا یَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ الْغَنِیُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۙ ثُمَّ لَا یَكُوْنُوْۤا اَمْثَالَكُمْ۠ع﴿38﴾
- هٰٓاَنْتُمْ هٰٓؤُلَآءِیہ تم ہو وہ لوگ
- تُدْعَوْنَتمہیں پکارا جاتا ہے۔ بلایا جاتا ہے
- لِتُنْفِقُوْاکہ تم خرچ کرو
- فِيْ سَبِيْلِراستے میں
- اللّٰهِ ۚاللہ کے
- فَمِنْكُمْتو تم میں سے
- مَّنْ يَّبْخَلُ ۚکوئی ایسا ہے جو بخل کرتا ہے
- وَمَنْ يَّبْخَلْاور جو بخل کرتا ہے
- فَاِنَّمَاتو بیشک وہ
- يَبْخَلُبخل کرتا ہے
- عَنْ نَّفْسِهٖ ۭاپنے آپ سے
- وَاللّٰهُ الْغَنِيُّاور اللہ غنی ہے
- وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ ۚاور تم محتاج ہو
- وَاِنْ تَتَوَلَّوْااور اگر تم منہ موڑو گے
- يَسْتَبْدِلْ قَوْمًاوہ بدل دے گا ایک قوم کو
- غَيْرَكُمْ ۙتمہارے سوا
- ثُمَّپھر
- لَانہ
- يَكُوْنُوْٓاہوں گے وہ
- اَمْثَالَكُمْتم جیسے
دیکھو، تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو اِس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ در حقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے اللہ تو غنی ہے، تم ہی اس کے محتاج ہو اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے