83. Al-Mutaffifinالمطففين

Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 ruku

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ﴿1﴾

    1. وَيْلٌہلاکت ہے
    2. لِّلْمُطَفِّفِيْنَڈنڈی مارنے والوں کے لئے
    تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
  2. الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ﴿2﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. اِذَا اكْتَالُوْاجب ناپ کرلیتے ہیں
    3. عَلَي النَّاسِلوگوں سے
    4. يَسْتَوْفُوْنَپورا پورا لیتے ہیں
    جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
  3. وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾

    1. وَاِذَا كَالُوْهُمْاور جب ناپ کر ان کو دیتے ہیں
    2. اَوْ وَّزَنُوْهُمْیا وزن کرکے دیتے ہیں ان کو
    3. يُخْسِرُوْنَگھاٹا کرکے دیتے ہیں/ کم کرکے دیتے ہیں
    اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں
  4. اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ﴿4﴾

    1. اَلَا يَظُنُّکیا وہ سمجھتے نہیں/ کیا وہ یقین نہیں رکھتے
    2. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    3. اَنَّهُمْبیشک وہ
    4. مَّبْعُوْثُوْنَاٹھائے جانے والے ہیں
    کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،
  5. لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ﴿5﴾

    1. لِيَوْمٍ عَظِيْمٍبڑے دن کو
    یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟
  6. یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿6﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. يَقُوْمُ النَّاسُکھڑے ہوں گے
    3. لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کے لئے
    اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
  7. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّ كِتٰبَبیشک کتاب/ نامہ اعمال
    3. الْفُجَّارِبدکاروں کی/ کا
    4. لَفِيْ سِجِّيْنٍالبتہ سجین میں ہیں
    ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے
  8. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾

    1. وَمَآ اَدْرٰىكَاور کیا چیز بتائے تجھ کو
    2. مَا سِجِّيْنٌکہ سجین کیا ہے/ قید خانہ کیا ہے
    اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟
  9. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ﴿9﴾

    1. كِتٰبٌایک کتاب ہے
    2. مَّرْقُوْمٌلکھی ہوئی
    ایک کتاب ہے لکھی ہوئی
  10. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿10﴾

    1. وَيْلٌہلاکت ہے
    2. يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَاس دن جھٹلانے والوں کے لئے
    تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
  11. الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿11﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يُكَذِّبُوْنَجو جھٹلاتے ہیں
    3. بِيَوْمِساتھ دن
    4. الدِّيْنِبدلے کے (دن کو)
    جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
  12. وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾

    1. وَمَا يُكَذِّبُاور نہیں جھٹلاتا
    2. بِهٖٓاس کو
    3. اِلَّامگر
    4. كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍہر حد سے بڑھنے والا گناہ گار
    اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے
  13. اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿13﴾

    1. اِذَا تُتْلٰىجب پڑھی جاتی ہے
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. اٰيٰتُنَاہماری آیات
    4. قَالَکہتا ہے
    5. اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَکہانیاں ہیں پہلوں کی
    اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں
  14. كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾

    1. كَلَّاہرگز نہیں
    2. بَلْ ۫ رَانَبلکہ زنگ چڑھ گیا ہے
    3. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    4. مَّا كَانُوْاجو کچھ ہیں وہ
    5. يَكْسِبُوْنَوہ کمائی کرتے
    ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے
  15. كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ﴿15﴾

    1. كَلَّآ اِنَّهُمْہرگز نہیں بیشک وہ
    2. عَنْ رَّبِّهِمْاپنے رب سے
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. لَّمَحْجُوْبُوْنَالبتہ حجاب میں رکھے جانے والے ہیں
    ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے
  16. ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾

    1. ثُمَّ اِنَّهُمْپھر بیشک وہ
    2. لَصَالُوا الْجَحِيْمِالبتہ داخل ہونے والے ہیں جہنم میں
    پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
  17. ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ﴿17﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. يُقَالُکہا جائے گا
    3. هٰذَا الَّذِيْیہ ہے وہ چیز
    4. كُنْتُمْتھے تم
    5. بِهٖ تُكَذِّبُوْنَجس کو تم جھٹلایا کرتے
    پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
  18. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّ كِتٰبَبیشک کتاب
    3. الْاَبْرَارِنیک لوگوں کی
    4. لَفِيْ عِلِّيِّيْنَالبتہ علییین میں ہوگی
    ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے
  19. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾

    1. وَمَآ اَدْرٰىكَاور کیا چیز بتائے تجھ کو
    2. مَا عِلِّيُّوْنَعلییون کیا ہوتا ہے
    اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟
  20. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾

    1. كِتٰبٌایک کتاب ہے
    2. مَّرْقُوْمٌرقم کی ہوئی/ لکھی ہوئی
    ایک لکھی ہوئی کتاب ہے
  21. یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ﴿21﴾

    1. يَّشْهَدُهُحاضر ہوتے ہیں اس پر
    2. الْمُقَرَّبُوْنَمقرب فرشتے
    جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں
  22. اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾

    1. اِنَّ الْاَبْرَارَبیشک نیک لوگ
    2. لَفِيْ نَعِيْمٍالبتہ نعمتوں میں ہوں گے
    بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
  23. عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾

    1. عَلَي الْاَرَآئِكِمسندوں پر
    2. يَنْظُرُوْنَدیکھ رہے ہوں گے
    اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
  24. تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ﴿24﴾

    1. تَعْرِفُتم پہچان لوگے
    2. فِيْ وُجُوْهِهِمْان کے چہروں میں
    3. نَضْرَةَرونق
    4. النَّعِيْمِنعمت کی
    ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
  25. یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾

    1. يُسْقَوْنَپلائے جائیں گے
    2. مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍخالص شراب مہر بند
    ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی
  26. خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾

    1. خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ۭاس کی مہر مسک ہوگی/ کستوری ہوگی
    2. وَفِيْاور، میں
    3. ذٰلِكَاس (میں)
    4. فَلْيَتَنَافَسِپس چاہیے کہ ایک دوسرے پر بازی لے جائیں
    5. الْمُتَنَافِسُوْنَبازی لے جانے والے
    جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
  27. وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾

    1. وَمِزَاجُهٗاور آمیزش اس کی
    2. مِنْ تَسْنِيْمٍتسنیم سے ہوگی (تسنیم کیا ہے)
    اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
  28. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾

    1. عَيْنًاایک چشمہ ہے
    2. يَّشْرَبُپیئیں گے
    3. بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَاس سے مقرب لوگ
    یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
  29. اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. اَجْرَمُوْاجنہوں نے جرم کیا
    3. كَانُوْاتھے
    4. مِنَسے
    5. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں (سے) جو ایمان لائے
    6. يَضْحَكُوْنَہنستے
    مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
  30. وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾

    1. وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْاور جب ان پہ گزرتے
    2. يَتَغَامَزُوْنَآنکھیں مارتے تھے/ اشارے کرتے تھے
    جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے
  31. وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾

    1. وَاِذَا انْقَلَبُوْٓااور جب پلٹ کے جاتے
    2. اِلٰٓى اَهْلِهِمُطرف اپنے گھر والوں کے
    3. انْقَلَبُوْاپلٹتے تھے
    4. فَكِهِيْنَباتیں بناتے/ خوش گپیاں کرتے
    اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے
  32. وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾

    1. وَاِذَا رَاَوْهُمْاور جب وہ دیکھتے ان کو
    2. قَالُوْٓاکہتے
    3. اِنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ لوگ
    4. لَضَآلُّوْنَالبتہ بہکے ہوئے ہیں
    اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں
  33. وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾

    1. وَمَآ اُرْسِلُوْاحالانکہ نہیں وہ بھیجے گئے تھے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. حٰفِظِيْنَنگہبان بنا کر
    حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
  34. فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾

    1. فَالْيَوْمَپس آج کے دن
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ جو ایمان لائے
    3. مِنَ الْكُفَّارِکافروں پر
    4. يَضْحَكُوْنَہنس رہے ہوں گے
    آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
  35. عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ﴿35﴾

    1. عَلَي الْاَرَآئِكِ ۙمسندوں پر
    2. يَنْظُرُوْنَدیکھ رہے ہوں گے
    مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
  36. هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾

    1. هَلْکیا
    2. ثُوِّبَ الْكُفَّارُبدلہ پالیا کافروں نے
    3. مَا كَانُوْاجو تھے وہ
    4. يَفْعَلُوْنَکیا کرتے
    مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے