13. Ar-Ra'dالرعد
The Thunder · Medinan · 43 ayahs · 6 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ١ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿1﴾
- الٓمّٓرٰالف لام میم را
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُآیتیں
- الْكِتٰبِکتاب
- وَالَّذِيْٓاور وہ جو کہ
- اُنْزِلَاتارا گیا
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- مِنْ رَّبِّكَتمہارے رب کی طرف سے
- الْحَقُّحق
- وَلٰكِنَّاور لیکن (مگر)
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
ا ل م ر یہ کتاب الٰہی کی آیات ہیں، اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ عین حق ہے، مگر (تمہاری قوم کے) اکثر لوگ مان نہیں رہے ہیںاَللّٰهُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ﴿2﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ جس نے
- رَفَعَبلند کیا
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- بِغَيْرِ عَمَدٍکسی ستون کے بغیر
- تَرَوْنَهَاتم اسے دیکھتے ہو
- ثُمَّپھر
- اسْتَوٰىقرار پکڑا
- عَلَي الْعَرْشِعرش پر
- وَسَخَّرَاور کام پر لگایا
- الشَّمْسَسورج
- وَالْقَمَرَاور چاند
- كُلٌّہر ایک
- يَّجْرِيْچلتا ہے
- لِاَجَلٍایک مدت
- مُّسَمًّىمقررہ
- يُدَبِّرُتدبیر کرتا ہے
- الْاَمْرَکام
- يُفَصِّلُوہ بیان کرتا ہے
- الْاٰيٰتِنشانیاں
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- بِلِقَآءِملنے کا
- رَبِّكُمْاپنا رب
- تُوْقِنُوْنَتم یقین کرلو
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہو ں، پھر وہ اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا، اور اُس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کا پابند بنایا اِس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقت مقرر تک کے لیے چل رہی ہے اور اللہ ہی اِس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے، شاید کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرووَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًا١ؕ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿3﴾
- وَهُوَ الَّذِيْاور وہی وہ۔ جس
- مَدَّ الْاَرْضَپھیلایا زمین کو
- وَجَعَلَاور بنایا
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- وَاَنْهٰرًااور نہریں
- وَمِنْ كُلِّاور ہر ایک سے
- الثَّمَرٰتِپھل (جمع)
- جَعَلَبنایا
- فِيْهَااس میں
- زَوْجَيْنِجوڑے
- اثْنَيْنِدو دوقسم
- يُغْشِيوہ ڈھانپتا ہے
- الَّيْلَرات
- النَّهَارَدن
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لئے جو
- يَّتَفَكَّرُوْنَغور وفکر کرتے ہیں
اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں پہاڑوں کے کھو نٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیںوَ فِی الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّ جَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ زَرْعٌ وَّ نَخِیْلٌ صِنْوَانٌ وَّ غَیْرُ صِنْوَانٍ یُّسْقٰى بِمَآءٍ وَّاحِدٍ١۫ وَ نُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰى بَعْضٍ فِی الْاُكُلِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿4﴾
- وَاور
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- قِطَعٌقطعات
- مُّتَجٰوِرٰتٌپاس پاس
- وَّجَنّٰتٌاور باغات
- مِّنْسے۔ کے
- اَعْنَابٍانگور (جمع)
- وَّزَرْعٌاور کھیتیاں
- وَّنَخِيْلٌاور کھجور
- صِنْوَانٌایک جڑ سے دو شاخ والی
- وَّغَيْرُاور بغیر
- صِنْوَانٍدو شاخوں والی
- يُّسْقٰىسیراب کیا جاتا ہے
- بِمَآءٍپانی سے
- وَّاحِدٍایک
- وَنُفَضِّلُاور ہم فضیلت دیتے ہیں
- بَعْضَهَاان کا ایک
- عَلٰيپر
- بَعْضٍدوسرا
- فِيمیں
- الْاُكُلِذائقہ
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
- يَّعْقِلُوْنَعقل سے کام لیتے ہیں
اور دیکھو، زمین میں الگ الگ خطے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں انگور کے باغ ہیں، کھیتیاں ہیں، کھجور کے درخت ہیں جن میں سے کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیںوَ اِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿5﴾
- وَاِنْاور اگر
- تَعْجَبْتم تعجب کرو
- فَعَجَبٌتو عجب
- قَوْلُهُمْان کا کہنا
- ءَاِذَاکیا جب
- كُنَّاہوگئے ہم
- تُرٰبًامٹی
- ءَاِنَّاکیا ہم یقیناً
- لَفِيْ خَلْقٍزندگی پائیں گے
- جَدِيْدٍنئی
- اُولٰٓئِكَوہی
- الَّذِيْنَجو لوگ
- كَفَرُوْامنکر ہوئے
- بِرَبِّهِمْاپنے رب کے
- وَاُولٰٓئِكَاور وہی ہیں
- الْاَغْلٰلُطوق (جمع)
- فِيْٓمیں
- اَعْنَاقِهِمْان کی گردنیں
- وَاُولٰٓئِكَاور وہی ہیں
- اَصْحٰبُ النَّارِدوزخ والے
- هُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
اب اگر تمہیں تعجب کرنا ہے تو تعجب کے قابل لوگوں کا یہ قول ہے کہ "جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟" یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوئے ہیں یہ جہنمی ہیں اور جہنم میں ہمیشہ رہیں گےوَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَشَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿6﴾
- وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ تم سے جلدی مانگتے ہیں
- بِالسَّيِّئَةِبرائی (عذاب)
- قَبْلَ الْحَسَنَةِبھلائی (رحمت) سے پہلے
- وَاور حالانکہ
- قَدْ خَلَتْگزر چکی ہیں
- مِنْسے
- قَبْلِهِمُان سے قبل
- الْمَثُلٰتُسزائیں
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍالبتہ مغفرت والا
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- عَلٰيپر
- ظُلْمِهِمْان کا ظلم
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَشَدِيْدُ الْعِقَابِالبتہ سخت عذاب دینے والا
یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لیے جلدی مچا رہے ہیں حالانکہ ان سے پہلے (جو لوگ اس روش پر چلے ہیں ان پر خدا کے عذاب کی) عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تیرا رب سخت سزا دینے والا ہےوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠ع﴿7﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا (کافر)
- لَوْلَآ اُنْزِلَکیوں نہ اتری
- عَلَيْهِاس پر
- اٰيَةٌکوئی نشانی
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنْتَتم
- مُنْذِرٌڈرانے والے
- وَّلِكُلّ قَوْمٍاور ہر قوم کے لیے
- هَادٍہادی
یہ لوگ جنہوں نے تمہاری با ت ماننے سے انکار کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ "اِس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری؟ تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہےاَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ١ؕ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ﴿8﴾
- اَللّٰهُاللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا تَحْمِلُجو پیٹ میں رکھتی ہے
- كُلُّ اُنْثٰىہر مادہ
- وَمَااور جو
- تَغِيْضُسکڑتا ہے
- الْاَرْحَامُرحم (جمع)
- وَمَااور جو
- تَزْدَادُبڑھتا ہے
- وَكُلُّاور ہر
- شَيْءٍچیز
- عِنْدَهٗاس کے نزدیک
- بِمِقْدَارٍایک اندازہ سے
اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر رہتا ہے ہر چیز کے لیے اُس کے ہاں ایک مقدار مقر رہےعٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ﴿9﴾
- عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا ہر غیب
- وَالشَّهَادَةِاور ظاہر
- الْكَبِيْرُسب سے بڑا
- الْمُتَعَالِبلند مرتبہ
وہ پوشیدہ اور ظاہر، ہر چیز کا عالم ہے وہ بزرگ ہے اور ہر حال میں بالا تر رہنے والا ہےسَوَآءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهٖ وَ مَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِالَّیْلِ وَ سَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ﴿10﴾
- سَوَآءٌبرابر
- مِّنْكُمْتم میں
- مَّنْجو
- اَسَرَّآہستہ کہے
- الْقَوْلَبات
- وَمَنْاور جو
- جَهَرَ بِهٖپکار کر۔ اسکو
- وَمَنْاور جو
- هُوَوہ
- مُسْتَخْفٍچھپ رہا ہے
- بِالَّيْلِرات میں
- وَسَارِبٌاور چلنے والا
- بِالنَّهَارِدن میں
تم میں سے کوئی شخص خواہ زور سے با ت کرے یا آہستہ، اور کوئی رات کی تاریکی میں چھپا ہوا ہو یا دن کی روشنی میں چل رہا ہو، اس کے لیے سب یکساں ہیںلَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ﴿11﴾
- لَهٗاس کے
- مُعَقِّبٰتٌپہرے دار
- مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس (انسان) کے آگے سے
- وَاور
- مِنْ خَلْفِهٖاس کے پیچھے سے
- يَحْفَظُوْنَهٗوہ اس کی حفاظت کرتے ہیں
- مِنْسے
- اَمْرِ اللّٰهِاللہ کا حکم
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- لَا يُغَيِّرُنہیں بدلتا
- مَاجو
- بِقَوْمٍکسی قوم کے پاس (اچھی حالت)
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُغَيِّرُوْاوہ بدل لیں
- مَاجو
- بِاَنْفُسِهِمْاپنے دلوں میں (اپنی حالت)
- وَاِذَآاور جب
- اَرَادَارادہ کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- بِقَوْمٍکسی قوم سے
- سُوْٓءًابرائی
- فَلَا مَرَدَّتو نہیں پھرنا
- لَهٗاس کے لیے
- وَمَااور نہیں
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ وَّالٍکوئی مددگار
ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کیے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مدد گار ہو سکتا ہےهُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَۚ﴿12﴾
- هُوَوہ
- الَّذِيْوہ جو کہ
- يُرِيْكُمُتمہیں دکھاتا ہے
- الْبَرْقَبجلی
- خَوْفًاڈرانے کو
- وَّطَمَعًااور امید دلانے کو
- وَّيُنْشِئُاور اٹھاتا ہے
- السَّحَابَبادل
- الثِّقَالَبوجھل
وہی ہے جو تمہارے سامنے بجلیاں چمکاتا ہے جنہیں دیکھ کر تمہیں اندیشے بھی لاحق ہوتے ہیں اور امیدیں بھی بندھتی ہیں وہی ہے جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہےوَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ مِنْ خِیْفَتِهٖ١ۚ وَ یُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیْبُ بِهَا مَنْ یَّشَآءُ وَ هُمْ یُجَادِلُوْنَ فِی اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِؕ﴿13﴾
- وَيُسَبِّحُاور پاکیزگی بیان کرتی ہے
- الرَّعْدُگرج
- بِحَمْدِهٖاسکی تعریف کے ساتھ
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- مِنْسے
- خِيْفَتِهٖاس کے ڈر سے
- وَيُرْسِلُاور وہ بھیجتا ہے
- الصَّوَاعِقَگرجنے والی بجلیاں
- فَيُصِيْبُپھر گراتا ہے
- بِهَااسے
- مَنْجس
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَهُمْاور وہ
- يُجَادِلُوْنَجھگڑتے ہیں
- فِي اللّٰهِاللہ (کے بارے) میں
- وَهُوَاور وہ
- شَدِيْدُسخت
- الْمِحَالِپکڑ
بادلوں کی گرج اس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور فرشتے اس کی ہیبت سے لرزتے ہوئے اُس کی تسبیح کرتے ہیں وہ کڑکتی ہوئی بجلیوں کو بھیجتا ہے اور (بسا اوقات) اُنہیں جس پر چاہتا ہے عین اس حالت میں گرا دیتا ہے جبکہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں فی الواقع اس کی چال بڑی زبردست ہےلَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَجِیْبُوْنَ لَهُمْ بِشَیْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّیْهِ اِلَى الْمَآءِ لِیَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهٖ١ؕ وَ مَا دُعَآءُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ﴿14﴾
- لَهٗاس کو
- دَعْوَةُپکارنا
- الْحَقِّحق
- وَالَّذِيْنَاور جن کو
- يَدْعُوْنَوہ پکارتے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- لَا يَسْتَجِيْبُوْنَوہ جواب نہیں دیتے
- لَهُمْان کو
- بِشَيْءٍکچھ بھی
- اِلَّامگر
- كَبَاسِطِجیسے پھیلا دے
- كَفَّيْهِاپنی ہتھیلیاں
- اِلَى الْمَآءِپانی کی طرف
- لِيَبْلُغَتاکہ پہنچ جائے
- فَاهُاس کے منہ تک
- وَمَااور نہیں
- هُوَوہ
- بِبَالِغِهٖاس تک پہنچنے والا
- وَمَااور نہیں
- دُعَآءُپکار
- الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
- اِلَّاسوائے
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍگمراہی
اسی کو پکارنا برحق ہے رہیں وہ دوسری ہستیاں جنہیں اس کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ اُن کی دعاؤں کا کوئی جواب نہیں دے سکتیں اُنہیں پکارنا تو ایسا ہے جیسے کوئی شخص پانی کی طرف ہاتھ پھیلا کر اُس سے درخواست کرے کہ تو میرے منہ تک پہنچ جا، حالانکہ پانی اُس تک پہنچنے والا نہیں بس اِسی طرح کافروں کی دعائیں بھی کچھ نہیں ہیں مگر ایک تیر بے ہدف!وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ۩۩﴿15﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کو
- يَسْجُدُسجدہ کرتا ہے
- مَنْجو
- فِيمیں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- طَوْعًاخوشی سے
- وَّكَرْهًایا ناخوشی سے
- وَّظِلٰلُهُمْاور ان کے سائے
- بِالْغُدُوِّصبح
- وَالْاٰصَالِاور شام
وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعاً و کرہاً سجدہ کر رہی ہے اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اُس کے آگے جھکتے ہیںقُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ اَمْ هَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ١ۚ۬ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَیْهِمْ١ؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ﴿16﴾
- قُلْپوچھیں آپ
- مَنْکون
- رَّبُّ السَّمٰوٰتِآسمانوں کا رب
- وَالْاَرْضِاور زمین
- قُلِکہ دیں
- اللّٰهُاللہ
- قُلْکہ دیں
- اَفَاتَّخَذْتُمْتو کیا تم بناتے ہو
- مِّنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءَحمایتی
- لَا يَمْلِكُوْنَوہ بس نہیں رکھتے
- لِاَنْفُسِهِمْاپنی جانوں کے لیے
- نَفْعًاکچھ نفع
- وَّلَا ضَرًّااور نہ نقصان
- قُلْکہ دیں
- هَلْکیا
- يَسْتَوِيبرابر ہوتا ہے
- الْاَعْمٰىنابینا (اندھا)
- وَالْبَصِيْرُاور بینا (دیکھنے والا)
- اَمْیا
- هَلْکیا
- تَسْتَوِيبرابر ہوجائے گا
- الظُّلُمٰتُاندھیرے (جمع)
- وَالنُّوْرُاور اجالا
- اَمْکیا
- جَعَلُوْاوہ بناتے ہیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- شُرَكَآءَشریک
- خَلَقُوْاانہوں نے پیدا کیا ہے
- كَخَلْقِهٖاس کے پیدا کرنے کی طرح
- فَتَشَابَهَتو مشتبہ ہوگئی
- الْخَلْقُپیدائش
- عَلَيْهِمْان پر
- قُلِکہ دیں
- اللّٰهُاللہ
- خَالِقُپیدا کرنیوالا
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- وَّهُوَاور وہ
- الْوَاحِدُیکتا
- الْقَهَّارُزبردست (غالب)
اِن سے پوچھو، آسمان و زمین کا رب کون ہے؟ کہو، اللہ پھر ان سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھیرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟ کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟ اور اگر ایسا نہیں تو کیا اِن ٹھیرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اُس کی وجہ سے اِن پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہو گیا؟ کہو، ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے، سب پر غالب!اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِیَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّیْلُ زَبَدًا رَّابِیًا١ؕ وَ مِمَّا یُوْقِدُوْنَ عَلَیْهِ فِی النَّارِ ابْتِغَآءَ حِلْیَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَ الْبَاطِلَ١ؕ۬ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذْهَبُ جُفَآءً١ۚ وَ اَمَّا مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْكُثُ فِی الْاَرْضِ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَؕ﴿17﴾
- اَنْزَلَاس نے اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمانوں سے
- مَآءًپانی
- فَسَالَتْسو بہہ نکلے
- اَوْدِيَةٌندی نالے
- بِقَدَرِهَااپنے اپنے اندازہ سے
- فَاحْتَمَلَپھر اٹھا لایا
- السَّيْلُنالہ
- زَبَدًاجھاگ
- رَّابِيًاپھولا ہوا
- وَمِمَّااور اس سے جو
- يُوْقِدُوْنَتپائے ہیں
- عَلَيْهِاس پر
- فِي النَّارِآگ میں
- ابْتِغَآءَحاصل کرنے (بنانے) کو
- حِلْيَةٍزیور
- اَوْیا
- مَتَاعٍاسباب
- زَبَدٌجھاگ
- مِّثْلُهٗاسی جیسا
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَضْرِبُبیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الْحَقَّحق
- وَالْبَاطِلَاور باطل
- فَاَمَّاسو
- الزَّبَدُجھاگ
- فَيَذْهَبُدور ہوجاتا ہے
- جُفَآءًسوکھ کر
- وَاَمَّااور لیکن
- مَا يَنْفَعُجو نفع پہنچاتا ہے
- النَّاسَلوگ
- فَيَمْكُثُتو ٹھہرا رہتا ہے وہ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَضْرِبُبیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الْاَمْثَالَمثالیں
اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور ہر ندی نالہ اپنے ظرف کے مطابق اسے لے کر چل نکلا پھر جب سیلاب اٹھا تو سطح پر جھاگ بھی آ گئے اور ویسے ہی جھاگ اُن دھاتوں پر بھی اٹھتے ہیں جنہیں زیور اور برتن وغیرہ بنانے کے لیے لوگ پگھلایا کرتے ہیں اِسی مثال سے اللہ حق اور باطل کے معاملے کو واضح کرتا ہے جو جھاگ ہے وہ اڑ جایا کرتا ہے اور جو چیز انسانوں کے لیے نافع ہے وہ زمین میں ٹھیر جاتی ہے اس طرح اللہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتا ہےلِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى١ؔؕ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِ١ۙ۬ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ۠ع﴿18﴾
- لِلَّذِيْنَان کے لیے جنہوں نے
- اسْتَجَابُوْاانہوں نے مان لیا
- لِرَبِّهِمُاپنے رب (کا حکم)
- الْحُسْنٰىبھلائی
- وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
- لَمْ يَسْتَجِيْبُوْانہ مانا
- لَهٗاس کا (حکم)
- لَوْاگر
- اَنَّیہ کہ
- لَهُمْان کے لیے (ان کا)
- مَّاجو کچھ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- جَمِيْعًاسب
- وَّمِثْلَهٗاور اس جیسا
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- لَافْتَدَوْاکہ فدیہ میں دیدیں
- بِهٖاس کو
- اُولٰٓئِكَوہی ہیں
- لَهُمْان کے لیے
- سُوْٓءُبرا
- الْحِسَابِحساب
- وَمَاْوٰىهُمْاور ان کا ٹھکانہ
- جَهَنَّمُجہنم
- وَبِئْسَاور برا
- الْمِهَادُبچھانا (جگہ)
جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانااَفَمَنْ یَّعْلَمُ اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ اَعْمٰى١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ﴿19﴾
- اَفَمَنْپس کیا جو
- يَّعْلَمُجانتا ہے
- اَنَّمَآکہ جو
- اُنْزِلَاتارا گیا
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- مِنْسے
- رَّبِّكَتمہارا رب
- الْحَقُّحق
- كَمَنْاس جیسا
- هُوَوہ
- اَعْمٰىاندھا
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يَتَذَكَّرُسمجھتے ہیں
- اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص جو تمہارے رب کی اِس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل کی ہے حق جانتا ہے، اور وہ شخص جو اس حقیقت کی طرف سے اندھا ہے، دونوں یکساں ہو جائیں؟ نصیحت تو دانش مند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیںالَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ﴿20﴾
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- يُوْفُوْنَپورا کرتے ہیں
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کا عہد
- وَلَا يَنْقُضُوْنَاور وہ نہیں توڑتے
- الْمِيْثَاقَپختہ قول و اقرار
اور اُن کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں، اُسے مضبوط باندھنے کے بعد توڑ نہیں ڈالتےوَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ﴿21﴾
- وَاور
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- يَصِلُوْنَجوڑے رکھتے ہیں
- مَآجو
- اَمَرَ اللّٰهُاللہ نے حکم دیا
- بِهٖٓاس کا
- اَنْکہ
- يُّوْصَلَجوڑا جائے
- وَيَخْشَوْنَاور وہ ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- وَيَخَافُوْنَاور خوف کھاتے ہیں
- سُوْٓءَبرا
- الْحِسَابِحساب
اُن کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے انہیں برقرار رکھتے ہیں، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائےوَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً وَّ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِۙ﴿22﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- صَبَرُواانہوں نے صبر کیا
- ابْتِغَآءَحاصل کرنے کے لیے
- وَجْهِخوشی
- رَبِّهِمْاپنا رب
- وَاَقَامُوااور انہوں نے قائم کی
- الصَّلٰوةَنماز
- وَاَنْفَقُوْااور خرچ کیا
- مِمَّااس سے جو
- رَزَقْنٰهُمْہم نے انہیں دیا
- سِرًّاپوشیدہ
- وَّعَلَانِيَةًاور ظاہر
- وَّيَدْرَءُوْنَاور ٹال دیتے ہیں
- بِالْحَسَنَةِنیکی سے
- السَّيِّئَةَبرائی
- اُولٰٓئِكَوہی ہیں
- لَهُمْان کے لیے
- عُقْبَى الدَّارِآخرت کا گھر
اُن کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے رب کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں، اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہےجَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ﴿23﴾
- جَنّٰتُباغات
- عَدْنٍہمیشگی
- يَّدْخُلُوْنَهَاوہ اس میں داخل ہوں گے
- وَمَنْاور جو
- صَلَحَنیک ہوئے
- مِنْسے (میں)
- اٰبَآئِهِمْان کے باپ دادا
- وَاَزْوَاجِهِمْاور ان کی بیویاں
- وَذُرِّيّٰتِهِمْاور ان کی اولاد
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- يَدْخُلُوْنَداخل ہوں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْسے
- كُلِّ بَابٍہر دروازہ
یعنی ایسے باغ جو اُن کی ابدی قیام گاہ ہوں گے وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی اُن کے ساتھ وہاں جائیں گے ملائکہ ہر طرف سے اُن کے استقبال کے لیے آئیں گےسَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ﴿24﴾
- سَلٰمٌسلامتی
- عَلَيْكُمْتم پر
- بِمَااس لیے کہ
- صَبَرْتُمْتم نے صبر کیا
- فَنِعْمَپس خوب
- عُقْبَى الدَّارِآخرت کا گھر
اور اُن سے کہیں گے کہ "تم پر سلامتی ہے، تم نے دنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اُس کی بدولت آج تم اِس کے مستحق ہوئے ہو" پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر!وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ۙ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ﴿25﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- يَنْقُضُوْنَتوڑتے ہیں
- عَهْدَ اللّٰهِاللہ کا عہد
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مِيْثَاقِهٖاس کو پختہ کرنا
- وَيَقْطَعُوْنَاور وہ کاٹتے ہیں
- مَآجو
- اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓاللہ نے حکم دیا اس کا
- اَنْکہ
- يُّوْصَلَوہ جوڑا جائے
- وَيُفْسِدُوْنَاور وہ فساد کرتے ہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اُولٰٓئِكَیہی ہیں
- لَهُمُان کے لیے
- اللَّعْنَةُلعنت
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- سُوْٓءُ الدَّارِبرا گھر
رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں، جو اُن رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، وہ لعنت کے مستحق ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت برا ٹھکانا ہےاَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ وَ فَرِحُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ۠ع﴿26﴾
- اَللّٰهُاللہ
- يَبْسُطُکشادہ کرتا ہے
- الرِّزْقَرزق
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے وہ چاہتا ہے
- وَيَقْدِرُتنگ کرتا ہے
- وَفَرِحُوْااور وہ خوش ہیں
- بِالْحَيٰوةِزندگی سے
- الدُّنْيَادنیا
- وَمَااور نہیں
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- فِيمقابلہ (میں)
- الْاٰخِرَةِآخرت
- اِلَّامگر (صرف)
- مَتَاعٌمتاع حقیر
اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ نپا تلا رزق دیتا ہے یہ لوگ دنیوی زندگی میں مگن ہیں، حالانکہ د نیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں ایک متاع قلیل کے سوا کچھ بھی نہیںوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ﴿27﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
- لَوْکیوں
- لَآ اُنْزِلَنہ اتاری گئی
- عَلَيْهِاس پر
- اٰيَةٌکوئی نشانی
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- يُضِلُّگمراہ کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- وَيَهْدِيْٓاور راہ دکھاتا ہے
- اِلَيْهِاپنی طرف
- مَنْجو
- اَنَابَرجوع کرے
یہ لوگ جنہوں نے (رسالت محمدیؐ کو ماننے سے) انکار کر دیا ہے کہتے ہیں "اِس شخص پر اِس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری" کہو، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرےاَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُؕ﴿28﴾
- اَلَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَتَطْمَئِنُّاور اطمینان پاتے ہیں
- قُلُوْبُهُمْجن کے دل
- بِذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
- اَلَایاد رکھو
- بِذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
- تَطْمَئِنُّاطمینان پاتے ہیں
- الْقُلُوْبُدل (جمع)
ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے (اِس نبی کی دعوت کو) مان لیا اور اُن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے خبردار رہو! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہےاَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ﴿29﴾
- اَلَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
- الصّٰلِحٰتِنیک (جمع)
- طُوْبٰىخوشحالی
- لَهُمْان کے لیے
- وَحُسْنُاور اچھا
- مَاٰبٍٹھکانا
پھر جن لوگوں نے دعوت حق کو مانا اور نیک عمل کیے وہ خوش نصیب ہیں اور ان کے لیے اچھا انجام ہےكَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِیْۤ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَاۤ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ هُمْ یَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ١ؕ قُلْ هُوَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ مَتَابِ﴿30﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- اَرْسَلْنٰكَہم نے تمہیں بھیجا
- فِيْٓمیں
- اُمَّةٍاس امت
- قَدْ خَلَتْگزر چکی ہیں
- مِنْ قَبْلِهَآاس سے پہلے
- اُمَمٌامتیں
- لِّتَتْلُوَا۟تاکہ تم پڑھو
- عَلَيْهِمُان پر (ان کو)
- الَّذِيْٓوہ جو کہ
- اَوْحَيْنَآہم نے وحی کیا
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- وَهُمْاور وہ
- يَكْفُرُوْنَمنکر ہوتے ہیں
- بِالرَّحْمٰنِرحمن کے
- قُلْآپ کہ دیں
- هُوَوہ
- رَبِّيْمیرا رب
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّا هُوَاس کے سوا
- عَلَيْهِاس پر
- تَوَكَّلْتُمیں نے بھرسہ کیا
- وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
- مَتَابِمیرا رجوع
اے محمدؐ، اِسی شان سے ہم نے تم کو رسول بنا کر بھیجا ہے، ایک ایسی قوم میں جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں، تاکہ تم اِن لوگوں کو وہ پیغام سناؤ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے، اِس حال میں کہ یہ اپنے نہایت مہربان خدا کے کافر بنے ہوئے ہیں اِن سے کہو کہ وہی میرا رب ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی میرا ملجا و ماویٰ ہےوَ لَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى١ؕ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا١ؕ اَفَلَمْ یَایْئَسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ لَا یَزَالُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا تُصِیْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى یَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠ع﴿31﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّیہ کہ (ہوتا)
- قُرْاٰنًاایسا قرآن
- سُيِّرَتْچلائے جاتے
- بِهِاس سے
- الْجِبَالُپہاڑ
- اَوْیا
- قُطِّعَتْپھٹ جاتی
- بِهِاس سے
- الْاَرْضُزمین
- اَوْیا
- كُلِّمَبات کرنے لگتے
- بِهِاس سے
- الْمَوْتٰىمردے
- بَلْبلکہ
- لِّلّٰهِاللہ کے لیے
- الْاَمْرُکام
- جَمِيْعًاتمام
- اَفَلَمْ يَايْئَسِتو کیا اطمینان نہیں ہوا
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاوہ لوگ جو ایمان لائے (مومن)
- اَنْکہ
- لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُاگر اللہ چاہتا
- لَهَدَىتو ہدایت دیدیتا
- النَّاسَلوگ
- جَمِيْعًاسب
- وَلَا يَزَالُاور ہمیشہ
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جو کافر ہوئے (کافر)
- تُصِيْبُهُمْانہیں پہنچے گی
- بِمَا صَنَعُوْااس کے بدلے جو انہوں نے کیا (اعمال)
- قَارِعَةٌسخت مصیبت
- اَوْ تَحُلُّیا اترے گی
- قَرِيْبًاقریب
- مِّنْسے (کے)
- دَارِهِمْان کے گھر
- حَتّٰىیہانتک
- يَاْتِيَآجائے
- وَعْدُ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يُخْلِفُخلاف نہیں کرتا
- الْمِيْعَادَوعدہ
اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین شق ہو جاتی، یا مُردے قبروں سے نکل کر بولنے لگتے؟ (اس طرح کی نشانیاں دکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے) بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے پھر کیا اہل ایمان (ابھی تک کفار کی طلب کے جواب میں کسی نشانی کے ظہور کی آس لگا ئے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر) مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا؟ جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کر ر کھا ہے اُن پر ان کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے، یا ان کے گھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پورا ہو یقیناً اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتاوَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَیْتُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ﴿32﴾
- وَلَقَدِاور البتہ
- اسْتُهْزِئَمذاق اڑایا گیا
- بِرُسُلٍرسولوں کا
- مِّنْ قَبْلِكَتم سے پہلے
- فَاَمْلَيْتُتو میں نے ڈھیل دی
- لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا (کافر)
- ثُمَّپھر
- اَخَذْتُهُمْمیں نے ان کی پکڑ کی
- فَكَيْفَسو کیسا
- كَانَتھا
- عِقَابِمیرا بدلہ
تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر میں نے ہمیشہ منکر ین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھیاَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهٗ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ١ؕ بَلْ زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَ صُدُّوْا عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿33﴾
- اَفَمَنْپس کیا جو
- هُوَوہ
- قَآئِمٌنگران
- عَلٰيپر
- كُلِّ نَفْسٍہر شخص
- بِمَا كَسَبَتْجو اس نے کمایا (اعمال)
- وَجَعَلُوْااور انہوں نے بنا لیے
- لِلّٰهِاللہ کے
- شُرَكَآءَشریک (جمع)
- قُلْآپ کہ دیں
- سَمُّوْهُمْان کے نام لو
- اَمْیا
- تُنَبِّئُوْنَهٗتم اسے بتلاتے ہو
- بِمَاوہ جو
- لَا يَعْلَمُاس کے علم میں نہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اَمْیا
- بِظَاهِرٍمحض ظاہری
- مِّنَسے
- الْقَوْلِبات
- بَلْبلکہ
- زُيِّنَخوشنما بنا دئیے گئے
- لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْاان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا
- مَكْرُهُمْان کی چال
- وَصُدُّوْااور وہ روک دئیے گئے
- عَنِسے
- السَّبِيْلِراہ
- ۭوَمَنْاور جو۔ جس
- يُّضْلِلِگمراہ کرے
- اللّٰهُاللہ
- فَمَاتو نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْ هَادٍکوئی ہدایت دینے والا
پھر کیا وہ جو ایک ایک متنفس کی کمائی پر نظر رکھتا ہے (اُس کے مقابلے میں یہ جسارتیں کی جا رہی ہیں کہ) لوگوں نے اُس کے کچھ شریک ٹھیرا رکھے ہیں؟ اے نبیؐ، اِن سے کہو (اگر واقعی وہ خدا کے اپنے بنائے ہوئے شریک ہیں تو) ذرا اُن کے نا م لو کہ وہ کون ہیں؟ کیا تم اللہ کو ایک نئی بات کی خبر دے رہے ہو جسے وہ اپنی زمین میں نہیں جانتا؟ یا تم لوگ بس یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کیا ہے ان کے لیے اُن کی مکاریاں خوشنما بنا دی گئی ہیں اور وہ راہ راست سے روک دیے گئے ہیں، پھر جس کو اللہ گمراہی میں پھینک دے اُسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ہےلَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ﴿34﴾
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- فِيمیں
- الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- وَاور
- لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِالبتہ آخرت کا عذاب
- اَشَقُّنہایت تکلیف دہ
- وَمَااور نہیں
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ وَّاقٍکوئی بچانے والا
ایسے لوگوں کے لیے دنیا کی زندگی ہی میں عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب اُس سے بھی زیادہ سخت ہے کوئی ایسا نہیں جو اُنہیں خدا سے بچانے والا ہومَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اُكُلُهَا دَآئِمٌ وَّ ظِلُّهَا١ؕ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ۖۗ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ﴿35﴾
- مَثَلُکیفیت
- الْجَنَّةِجنت
- الَّتِيْوہ جو کہ
- وُعِدَوعدہ کیا گیا
- الْمُتَّقُوْنَپرہیزگار (جمع)
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَااس کے نیچے
- لْاَنْهٰرُنہریں
- اُكُلُهَااس کے پھل
- دَآئِمٌدائم
- وَّظِلُّهَااور اس کا سایہ
- تِلْكَیہ
- عُقْبَىانجام
- الَّذِيْنَ اتَّقَوْاپرہیزگاروں (جمع)
- وَّعُقْبَىاور انجام
- الْكٰفِرِيْنَکافروں
- النَّارُجہنم
خدا ترس انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ لازوال یہ انجام ہے متقی لوگوں کا اور منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہےوَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْكِرُ بَعْضَهٗ١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِ﴿36﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- اٰتَيْنٰهُمُہم نے انہیں دی
- الْكِتٰبَکتاب
- يَفْرَحُوْنَوہ خوش ہوتے ہیں
- بِمَآاس سے جو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- وَاور
- مِنَبعض
- الْاَحْزَابِگروہ
- مَنْجو
- يُّنْكِرُانکار کرتے ہیں
- بَعْضَهٗاس کی بعض
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا
- اَنْکہ
- اَعْبُدَمیں عبادت کروں
- اللّٰهَاللہ
- وَاور
- لَآ اُشْرِكَنہ شریک ٹھہراؤں
- بِهٖاس کا
- اِلَيْهِاس کی طرف
- اَدْعُوْامیں بلاتا ہوں
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- مَاٰبِمیرا ٹھکانا
اے نبیؐ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اِس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے تم صاف کہہ دو کہ "مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھیراؤں لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے"وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِیًّا١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا وَاقٍ۠ع﴿37﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- اَنْزَلْنٰهُہم نے اس کو نازل کیا
- حُكْمًاحکم
- عَرَبِيًّاعربی زبان میں
- وَلَئِنِاور اگر
- اتَّبَعْتَتونے پیروی کی
- اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات
- بَعْدَبعد
- مَا جَآءَكَجبکہ تیرے پاس آگیا
- مِنَ الْعِلْمِعلم (وحی)
- مَا لَكَتیرے لیے نہیں
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ وَّلِيٍّکوئی حمایتی
- وَّلَا وَاقٍاور نہ کوئی بچانے والا
اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے اب اگر تم نے اِس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آ چکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑسے تم کو بچا سکتا ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ﴿38﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور البتہ ہم نے بھیجے
- رُسُلًارسول (جمع)
- مِّنْ قَبْلِكَتم سے پہلے
- وَجَعَلْنَااور ہم نے دیں
- لَهُمْان کو
- اَزْوَاجًابیویاں
- وَّذُرِّيَّةًاور اولاد
- وَمَا كَانَاور نہیں ہوا
- لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لیے
- اَنْکہ
- يَّاْتِيَلائے
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- اِلَّابغیر
- بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کی اجازت سے
- لِكُلِّ اَجَلٍہر وعدہ کے لیے
- كِتَابٌایک تحریر
تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور اُن کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا اور کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود لا دکھاتا ہر دور کے لیے ایک کتاب ہےیَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ﴿39﴾
- يَمْحُوامٹا دیتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- وَيُثْبِتُاور باقی رکھتا ہے
- وَعِنْدَهٗٓاور اس کے پاس
- اُمُّ الْكِتٰبِاصل کتاب (لوح محفوظ)
اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، ام الکتاب اُسی کے پاس ہےوَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ﴿40﴾
- وَاِنْاور اگر
- مَّا نُرِيَنَّكَتمہیں دکھا دیں ہم
- بَعْضَکچھ حصہ
- الَّذِيْوہ جو کہ
- نَعِدُهُمْہم نے ان سے وعدہ کیا
- اَوْیا
- نَتَوَفَّيَنَّكَہم تمہیں وفات دیں
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- عَلَيْكَتم پر (تمہارے ذمے)
- الْبَلٰغُپہنچانا
- وَعَلَيْنَااور ہم پر (ہمارا کام)
- الْحِسَابُحساب لینا
اور اے نبیؐ، جس برے انجام کی دھمکی ہم اِن لوگوں کو دے رہے ہیں اُس کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اٹھا لیں، بہر حال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہےاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿41﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَرَوْاوہ نہیں دیکھتے
- اَنَّا نَاْتِيکہ ہم چلے آتے ہیں
- الْاَرْضَزمین
- نَنْقُصُهَااس کو گھٹائے
- مِنْسے
- اَطْرَافِهَااس کے کنارے
- ۭوَاللّٰهُاور اللہ
- يَحْكُمُحکم فرماتا ہے
- لَا مُعَقِّبَکوئی پیچھے ڈالنے والا نہیں
- لِحُكْمِهٖاس کے حکم کو
- وَهُوَاور وہ
- سَرِيْعُجلد
- الْحِسَابِحساب لینے والا
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اِس سرزمین پر چلے آ رہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آتے ہیں؟ اللہ حکومت کر رہا ہے، کوئی اس کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے و الا نہیں ہے، اور اُسے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتیوَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ﴿42﴾
- وَقَدْ مَكَرَاور چالیں چلیں
- الَّذِيْنَان لوگوں نے جو
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَلِلّٰهِتو اللہ کے لیے
- الْمَكْرُچال (تدبیر)
- جَمِيْعًاسب
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا تَكْسِبُجو کماتا ہے
- كُلُّ نَفْسٍہر نفس (شخص)
- وَسَيَعْلَمُاور عنقریب جان لیں گے
- الْكُفّٰرُکافر
- لِمَنْکس کے لیے
- عُقْبَى الدَّارِعاقبت کا گھر
اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہےوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ع﴿43﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَسْتَتو نہیں
- مُرْسَلًارسول
- قُلْآپ کہ دیں
- كَفٰىکافی ہے
- بِاللّٰهِاللہ
- شَهِيْدًۢاگواہ
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
- وَمَنْاور جو
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- عِلْمُ الْكِتٰبِکتاب کا علم
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو کہو "میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے"