14. Ibrahimابراهيم

Abraham · Meccan · 52 ayahs · 7 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿1﴾

    1. الٓرٰالف لام را
    2. كِتٰبٌایک کتاب
    3. اَنْزَلْنٰهُہم نے اس کو اتارا
    4. اِلَيْكَتمہاری طرف
    5. لِتُخْرِجَتاکہ تم نکالو
    6. النَّاسَلوگ
    7. مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    8. اِلَي النُّوْرِنور کی طرف
    9. بِاِذْنِحکم سے
    10. رَبِّھِمْان کا رب
    11. اِلٰيطرف
    12. صِرَاطِراستہ
    13. الْعَزِيْزِزبردست
    14. الْحَمِيْدِخوبیوں والا
    ا ل ر اے محمدؐ، یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاؤ، ان کے رب کی توفیق سے، اُس خدا کے راستے پر جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے
  2. اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِۙ﴿2﴾

    1. اللّٰهِاللہ
    2. الَّذِيْوہ جو کہ
    3. لَهٗاسی کے لیے
    4. مَاجو کچھ
    5. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    6. وَمَااور جو کچھ
    7. فِي الْاَرْضِزمین میں
    8. وَاور
    9. وَيْلٌخرابی
    10. لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    11. مِنْسے
    12. عَذَابٍعذاب
    13. شَدِيْدِشخت
    اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے اور سخت تباہ کن سزا ہے قبول حق سے انکار کرنے والوں کے لیے
  3. اِ۟لَّذِیْنَ یَسْتَحِبُّوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ﴿3﴾

    1. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    2. يَسْتَحِبُّوْنَپسند کرتے ہیں
    3. الْحَيٰوةَزندگی
    4. الدُّنْيَادنیا
    5. عَلَي الْاٰخِرَةِآخرت پر
    6. وَيَصُدُّوْنَاور روکتے ہیں
    7. عَنْسے
    8. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
    9. وَيَبْغُوْنَھَااور اس میں ڈھونڈتے ہیں
    10. عِوَجًاکجی
    11. اُولٰٓئِكَوہی لوگ
    12. فِيْمیں
    13. ضَلٰلٍۢگمراہی
    14. بَعِيْدٍدور
    جو دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں، جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روک رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ راستہ (ان کی خواہشات کے مطابق) ٹیٹرھا ہو جائے یہ لوگ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں
  4. وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿4﴾

    1. وَاور
    2. مَآ اَرْسَلْنَاہم نے نہیں بھیجا
    3. مِنْ رَّسُوْلٍکوئی رسول
    4. اِلَّامگر
    5. بِلِسَانِزبان میں
    6. قَوْمِهٖاس کی قوم کی
    7. لِيُبَيِّنَتاکہ کھول کر بیان کردے
    8. لَهُمْان کے لیے
    9. فَيُضِلُّپھر گمراہ کرتا ہے
    10. اللّٰهُاللہ
    11. مَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہتا ہے
    12. وَيَهْدِيْاور ہدایت دیتا ہے
    13. مَنْ يَّشَآءُجو کو چاہتا ہے
    14. وَهُوَاور وہ
    15. الْعَزِيْزُغالب
    16. الْحَكِيْمُحکمت والا
    ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے، اُس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، وہ بالا دست اور حکیم ہے
  5. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ وَ ذَكِّرْهُمْ بِاَیّٰىمِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿5﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْاَرْسَلْنَاالبتہ ہم نے بھیجا
    3. مُوْسٰىموسیٰ
    4. بِاٰيٰتِنَآاپنی نشانیوں کے ساتھ
    5. اَنْکہ
    6. اَخْرِجْتو نکال
    7. قَوْمَكَاپنی قوم
    8. مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    9. اِلَى النُّوْرِنور کی طرف
    10. وَذَكِّرْهُمْاور یاد دلا انہیں
    11. بِاَيّٰىمِ اللّٰهِاللہ کے دن
    12. اِنَّبیشک
    13. فِيْمیں
    14. ذٰلِكَاس
    15. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
    16. لِّكُلِّ صَبَّارٍہر صبر کرنیوالے کے لیے
    17. شَكُوْرٍشکر کرنے والے
    ہم اِس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیج چکے ہیں اسے بھی ہم نے حکم دیا تھا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لا اور انہیں تاریخ الٰہی کے سبق آموز واقعات سنا کر نصیحت کر اِن واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو
  6. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ع﴿6﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. مُوْسٰىموسیٰ
    4. لِقَوْمِهِاپنی قوم کو
    5. اذْكُرُوْاتم یاد کرو
    6. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
    7. عَلَيْكُمْاپنے اوپر
    8. اِذْ اَنْجٰىكُمْجب اس نے نجات دی تمہیں
    9. مِّنْسے
    10. اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون کی قوم
    11. يَسُوْمُوْنَكُمْوہ تمہیں پہنچاتے تھے
    12. سُوْٓءَ الْعَذَابِبرا عذاب
    13. وَيُذَبِّحُوْنَاور ذبح کرتے تھے
    14. اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹے
    15. وَيَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑتے تھے
    16. نِسَآءَكُمْتمہاری عورتیں
    17. وَفِيْاور میں
    18. ذٰلِكُمْاس
    19. بَلَآءٌآزمائش
    20. مِّنْسے
    21. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    22. عَظِيْمٌبڑی
    یاد کرو جب موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا "اللہ کے اُس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے اس نے تم کو فرعون والوں سے چھڑایا جو تم کو سخت تکلیفیں دیتے تھے، تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ بچا رکھتے تھے اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی
  7. وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴿7﴾

    1. وَاِذْ تَاَذَّنَاور جب آگاہ کیا
    2. رَبُّكُمْتمہارا رب
    3. لَئِنْالبتہ اگر
    4. شَكَرْتُمْتم شکر کرو گے
    5. لَاَزِيْدَنَّكُمْمیں ضرور تمہیں اور زیادہ دوں گا
    6. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    7. كَفَرْتُمْتم نے ناشکری کی
    8. اِنَّبیشک
    9. عَذَابِيْمیرا عذاب
    10. لَشَدِيْدٌبڑا سخت
    اور یاد رکھو، تمہارے رب نے خبردار کر دیا تھا کہ اگر شکر گزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے"
  8. وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنْ تَكْفُرُوْۤا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ﴿8﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. مُوْسٰٓىموسیٰ
    3. اِنْاگر
    4. تَكْفُرُوْٓاناشکری کروگے
    5. اَنْتُمْتم
    6. وَمَنْاور جو
    7. فِي الْاَرْضِزمین میں
    8. جَمِيْعًاسب
    9. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
    10. لَغَنِيٌّبےنیاز
    11. حَمِيْدٌسب خوبیوں والا
    اور موسیٰؑ نے کہا کہ "اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے"
  9. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ۛؕ لَا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿9﴾

    1. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا تمہیں نہیں آئی
    2. نَبَؤُاخبر
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    5. قَوْمِ نُوْحٍنوح کی قوم
    6. وَّعَادٍاور عاد
    7. وَّثَمُوْدَاور ثمود
    8. وَالَّذِيْنَاور وہ جو
    9. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    10. لَا يَعْلَمُهُمْان کی خبر نہیں
    11. اِلَّاسوائے
    12. اللّٰهُاللہ
    13. جَآءَتْهُمْان کے پاس آئے
    14. رُسُلُهُمْان کے رسول
    15. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    16. فَرَدُّوْٓاتو انہوں نے پھیر لئے
    17. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھ
    18. فِيْٓمیں
    19. اَفْوَاهِهِمْان کے منہ
    20. وَقَالُوْٓااور وہ بولے
    21. اِنَّا كَفَرْنَابیشک ہم نہیں مانتے
    22. بِمَآوہ جو
    23. اُرْسِلْتُمْتمہیں بھیجا گیا
    24. بِهٖاس کے ساتھ
    25. وَاِنَّااور بیشک ہم
    26. لَفِيْالبتہ میں
    27. شَكٍّشک
    28. مِّمَّااس سے جو
    29. تَدْعُوْنَنَآتم ہمیں بلاتے ہو
    30. اِلَيْهِاس کی طرف
    31. مُرِيْبٍتردد میں ڈالتے ہوئے
    کیا تمہیں اُن قوموں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں؟ قوم نوحؑ، عاد، ثمود اور اُن کے بعد آنے والی بہت سی قومیں جن کا شمار اللہ ہی کو معلوم ہے؟ اُن کے رسول جب اُن کے پاس صاف صاف باتیں اور کھلی کھلی نشانیاں لیے ہوئے آئے تو اُنہوں نے اپنے منہ میں ہاتھ دبا لیے اور کہا کہ "جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دیتے ہو اُس کی طرف سے ہم سخت خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں"
  10. قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَدْعُوْكُمْ لِیَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرَكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ قَالُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ؕ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿10﴾

    1. قَالَتْکہا
    2. رُسُلُهُمْان کے رسول
    3. اَفِي اللّٰهِکیا اللہ میں
    4. شَكٌّشبہ۔ شک
    5. فَاطِرِبنانے والا
    6. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    7. وَالْاَرْضِاور زمین
    8. يَدْعُوْكُمْوہ تمہیں بلاتا ہے
    9. لِيَغْفِرَ لَكُمْتاکہ بخشدے تمہیں
    10. مِّنْسے (کچھ)
    11. ذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہ
    12. وَيُؤَخِّرَكُمْاور مہلت دے تمہیں
    13. اِلٰٓىتک
    14. اَجَلٍ مُّسَمًّىایک مدت مقررہ
    15. قَالُوْٓاوہ بولے
    16. اِنْنہیں
    17. اَنْتُمْتم
    18. اِلَّاصرف
    19. بَشَرٌبشر
    20. مِّثْلُنَاہم جیسے
    21. تُرِيْدُوْنَتم چاہتے ہو
    22. اَنْکہ
    23. تَصُدُّوْنَاہمیں روک دے
    24. عَمَّااس سے جو
    25. كَانَ يَعْبُدُپوجتے تھے
    26. اٰبَآؤُنَاہمارے باپ دادا
    27. فَاْتُوْنَاپس لاؤ ہمارے پاس
    28. بِسُلْطٰنٍدلیل، معجزہ
    29. مُّبِيْنٍروشن
    اُن کے رسولوں نے کہا "کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں بلا ر =ہا ہے تاکہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدت مقرر تک مہلت دے" اُنہوں نے جواب دیا "تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں تم ہمیں اُن ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو جن کی بندگی باپ دادا سے ہوتی چلی آ رہی ہے اچھا تو لاؤ کوئی صریح سند"
  11. قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾

    1. قَالَتْکہا
    2. لَهُمْان سے
    3. رُسُلُهُمْان کے رسول
    4. اِنْانہیں
    5. نَّحْنُہم
    6. اِلَّاصرف
    7. بَشَرٌبشر
    8. مِّثْلُكُمْتم جیسے
    9. وَلٰكِنَّاور لیکن
    10. اللّٰهَاللہ
    11. يَمُنُّاحسان کرتا ہے
    12. عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے
    13. مِنْسے
    14. عِبَادِهٖاپنے بندے
    15. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    16. لَنَآہمارے لیے
    17. اَنْکہ
    18. نَّاْتِيَكُمْتمہارے پاس لائیں
    19. بِسُلْطٰنٍکوئی دلیل
    20. اِلَّامگر (بغیر)
    21. بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کے حکم سے
    22. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
    23. فَلْيَتَوَكَّلِپس بھروسہ کرنا چاہیے
    24. الْمُؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
    ان کے رسولوں نے ان سے کہا "واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ تمہیں کوئی سند لا دیں سند تو اللہ ہی کے اذن سے آسکتی ہے اور اللہ ہی پر اہل ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے
  12. وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَا١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠ع﴿12﴾

    1. وَمَااور کیا
    2. لَنَآہمارے لیے
    3. اَلَّا نَتَوَكَّلَکہ ہم نہ بھروسہ کریں
    4. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    5. وَاور
    6. قَدْ هَدٰىنَااس نے ہمیں دکھا دیں
    7. سُبُلَنَاہماری راہیں
    8. وَلَنَصْبِرَنَّاور ہم ضرور صبر کرینگے
    9. عَلٰيپر
    10. مَآجو
    11. اٰذَيْتُمُوْنَاتم ہمیں ایذا دیتے ہو
    12. وَاور
    13. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    14. فَلْيَتَوَكَّلِپس بھروسہ کرنا چاہیے
    15. الْمُتَوَكِّلُوْنَبھروسہ کرنے والے
    اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جبکہ ہماری زندگی کی راہوں میں اس نے ہماری رہنمائی کی ہے؟ جو اذیتیں تم لوگ ہمیں دے رہے ہو اُن پر ہم صبر کریں گے اور بھروسا کرنے والوں کا بھروسا اللہ ہی پر ہونا چاہیے"
  13. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿13﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. لِرُسُلِهِمْاپنے رسولوں کو
    4. لَنُخْرِجَنَّكُمْضرور ہم تمہیں نکال دیں گے
    5. مِّنْسے
    6. اَرْضِنَآاپنی زمین
    7. اَوْیا
    8. لَتَعُوْدُنَّتم لوٹ آؤ
    9. فِيْ مِلَّتِنَاہمارے دین میں
    10. فَاَوْحٰٓىتو وحی بھیجی
    11. اِلَيْهِمْان کی طرف
    12. رَبُّهُمْان کا رب
    13. لَنُهْلِكَنَّضرور ہم ہلاک کردینگے
    14. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    آخر کار منکرین نے اپنے رسولوں سے کہہ دیا کہ "یا تو تمہیں ہماری ملت میں واپس آنا ہوگا ورنہ ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے" تب اُن کے رب نے اُن پر وحی بھیجی کہ "ہم اِن ظالموں کو ہلا ک کر دیں گے
  14. وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَ خَافَ وَعِیْدِ﴿14﴾

    1. وَلَنُسْكِنَنَّكُمُاور البتہ ہم تمہیں آباد کریں گے
    2. الْاَرْضَزمین
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. ذٰلِكَیہ
    5. لِمَنْاس کے لیے جو
    6. خَافَڈرا
    7. مَقَامِيْمیرے روبرو کھڑا ہونا
    8. وَاور
    9. خَافَڈرا
    10. وَعِيْدِوعید (اعلانِ عذاب)
    اور اُن کے بعد تمہیں زمین میں آباد کریں گے یہ انعام ہے اُس کا جو میرے حضور جواب دہی کا خوف رکھتا ہو اور میری وعید سے ڈرتا ہو"
  15. وَ اسْتَفْتَحُوْا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍۙ﴿15﴾

    1. وَاسْتَفْتَحُوْااور انہوں نے فتح مانگی
    2. وَخَابَاور نامراد ہوا
    3. كُلُّہر
    4. جَبَّارٍسرکش
    5. عَنِيْدٍضدی
    اُنہوں نے فیصلہ چاہا تھا (تو یوں اُن کا فیصلہ ہوا) اور ہر جبار دشمن حق نے منہ کی کھائی
  16. مِّنْ وَّرَآئِهٖ جَهَنَّمُ وَ یُسْقٰى مِنْ مَّآءٍ صَدِیْدٍۙ﴿16﴾

    1. مِّنْ وَّرَآئِهٖاس کے پیچھے
    2. جَهَنَّمُجہنم
    3. وَيُسْقٰىاور اسے پلایا جائے گا
    4. مِنْسے
    5. مَّآءٍپانی
    6. صَدِيْدٍپیپ والا
    پھر اس کے بعد آگے اس کے لیے جہنم ہے وہاں اُسے کچ لہو کا سا پانی پینے کو دیا جائے گا
  17. یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍ١ؕ وَ مِنْ وَّرَآئِهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ﴿17﴾

    1. يَّتَجَرَّعُهٗاسے گھونٹ گھونٹ پیے گا
    2. وَلَااور نہ
    3. يَكَادُ يُسِيْغُهٗگلے سے اتار سکے گا اسے
    4. وَيَاْتِيْهِاور آئے گی اسے
    5. الْمَوْتُموت
    6. مِنْسے
    7. كُلِّ مَكَانٍہر طرف
    8. وَّمَا هُوَاور نہ وہ
    9. بِمَيِّتٍمرنے والا
    10. وَاور
    11. مِنْ وَّرَآئِهٖاس کے پیچھے
    12. عَذَابٌعذاب
    13. غَلِيْظٌسخت
    جسے وہ زبردستی حلق سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور مشکل ہی سے اتار سکے گا موت ہر طرف سے اس پر چھائی رہے گی مگر وہ مرنے نہ پائے گا اور آگے ایک سخت عذاب اس کی جان کا لاگو رہے گا
  18. مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ اِ۟شْتَدَّتْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ یَوْمٍ عَاصِفٍ١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَیْءٍ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ﴿18﴾

    1. مَثَلُمثال
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. كَفَرُوْاجو منکر ہوئے
    4. بِرَبِّهِمْاپنے رب کے
    5. اَعْمَالُهُمْان کے عمل
    6. كَرَمَادِراکھ کی طرح
    7. اشْتَدَّتْزور کی چلی
    8. بِهِاس پر
    9. الرِّيْحُہوا
    10. فِيْمیں
    11. يَوْمٍدن
    12. عَاصِفٍآندھی والا
    13. لَا يَقْدِرُوْنَانہیں قدرت نہ ہوگی
    14. مِمَّااس سے جو
    15. كَسَبُوْاانہوں نے کمایا
    16. عَلٰي شَيْءٍکسی چیز پر
    17. ذٰلِكَیہ
    18. هُوَوہ
    19. الضَّلٰلُگمراہی
    20. الْبَعِيْدُدور
    جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کے اعمال کی مثال اُس راکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اڑا دیا ہو وہ اپنے کیے کا کچھ بھی پھل نہ پا سکیں گے یہی پرلے درجے کی گم گشتگی ہے
  19. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ﴿19﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تونے نہ دیکھا
    2. اَنَّکہ
    3. اللّٰهَاللہ
    4. خَلَقَپیدا کیا
    5. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    6. وَالْاَرْضَاور زمین
    7. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    8. اِنْاگر
    9. يَّشَاْوہ چاہے
    10. يُذْهِبْكُمْتمہیں لے جائے
    11. وَيَاْتِاور لائے
    12. بِخَلْقٍمخلوق
    13. جَدِيْدٍنئی
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے آسمان و زمین کی تخلیق کو حق پر قائم کیا ہے؟ وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے
  20. وَّ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ﴿20﴾

    1. وَّمَااور نہیں
    2. ذٰلِكَیہ
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    4. بِعَزِيْزٍکچھ دشوار
    ایسا کرنا اس پر کچھ بھی دشوار نہیں ہے
  21. وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠ع﴿21﴾

    1. وَبَرَزُوْااور وہ حاضر ہونگے
    2. لِلّٰهِاللہ کے آگے
    3. جَمِيْعًاسب
    4. فَقَالَپھر کہیں گے
    5. الضُّعَفٰٓؤُاکمزور (جمع)
    6. لِلَّذِيْنَان لوگوں سے جو
    7. اسْتَكْبَرُوْٓابڑے بنتے تھے
    8. اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
    9. لَكُمْتمہارے
    10. تَبَعًاتابع
    11. فَهَلْتو کیا
    12. اَنْتُمْتم
    13. مُّغْنُوْنَدفع کرتے ہو
    14. عَنَّاہم سے
    15. مِنْسے
    16. عَذَابِ اللّٰهِاللہ کا عذاب
    17. مِنْ شَيْءٍکسی قدر
    18. قَالُوْاوہ کہیں گے
    19. لَوْاگر
    20. هَدٰىنَاہمیں ہدایت کرتا
    21. اللّٰهُاللہ
    22. لَهَدَيْنٰكُمْالبتہ ہم ہدایت کرتے تمہیں
    23. سَوَآءٌبرابر
    24. عَلَيْنَآہم پر (لیے)
    25. اَجَزِعْنَآخواہ ہم گھبرائیں
    26. اَمْیا
    27. صَبَرْنَاہم صبر کریں
    28. مَا لَنَانہیں ہمارے لیے
    29. مِنْ مَّحِيْصٍکوئی چھٹکارا
    اور یہ لوگ جب اکٹھے اللہ کے سامنے بے نقاب ہوں گے تو اُس وقت اِن میں سے جو دنیا میں کمزور تھے و ہ اُن لوگوں سے جو بڑے بنے ہوئے تھے، کہیں گے "دنیا میں ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا تم اللہ کے عذاب سے ہم کو بچانے کے لیے بھی کچھ کرسکتے ہو؟"وہ جواب دیں گے "اگر اللہ نے ہمیں نجات کی کوئی راہ دکھائی ہوتی تو ہم ضرور تمہیں بھی دکھا دیتے اب تو یکساں ہے، خواہ ہم جزع فزع کریں یا صبر، بہرحال ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں"
  22. وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لِیَ عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ١ۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِیْ وَ لُوْمُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ١ؕ اِنِّیْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿22﴾

    1. وَقَالَاور بولا
    2. الشَّيْطٰنُشیطان
    3. لَمَّاجب
    4. قُضِيَفیصلہ ہوگیا
    5. الْاَمْرُامر
    6. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    7. وَعَدَكُمْوعدہ کیا تم سے
    8. وَعْدَ الْحَقِّسچا وعدہ
    9. وَاور
    10. وَعَدْتُّكُمْمیں نے وعدہ کیا تم سے
    11. فَاَخْلَفْتُكُمْپھر میں نے اس کے خلاف کیا تم سے
    12. وَمَااور نہ
    13. كَانَتھا
    14. لِيَمیرا
    15. عَلَيْكُمْتم پر
    16. مِّنْ سُلْطٰنٍکوئی زور
    17. اِلَّآمگر
    18. اَنْیہ کہ
    19. دَعَوْتُكُمْمیں نے بلایا تمہیں
    20. فَاسْتَجَبْتُمْپس تم نے کہا مان لیا
    21. لِيْمیرا
    22. فَلَا تَلُوْمُوْنِيْلہٰذا نہ لگاؤ الزام مجھ پر تم
    23. وَلُوْمُوْٓااور تم الزام لگاؤ
    24. اَنْفُسَكُمْاپنے اوپر
    25. مَآ اَنَانہیں میں
    26. بِمُصْرِخِكُمْفریاد رسی کرسکتا تمہاری
    27. وَمَآاور نہ
    28. اَنْتُمْتم
    29. بِمُصْرِخِيَّفریادرسی کرسکتے ہو میری
    30. اِنِّىْ كَفَرْتُبیشک میں انکار کرتا ہوں
    31. بِمَآاس سے جو
    32. اَشْرَكْتُمُوْنِتم نے شریک بنایا مجھے
    33. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    34. اِنَّبیشک
    35. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    36. لَهُمْان کے لیے
    37. عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب
    اور جب فیصلہ چکا دیا جائے گا تو شیطان کہے گا "حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے جو وعدے تم سے کیے تھے و ہ سب سچے تھے اور میں نے جتنے وعدے کیے ان میں سے کوئی بھی پورا نہ کیا میرا تم پر کوئی زور تو تھا نہیں، میں نے اِس کے سوا کچھ نہیں کیا کہ اپنے راستے کی طرف تمہیں دعوت دی اور تم نے میری دعوت پر لبیک کہا اب مجھے ملامت نہ کرو، اپنے آپ ہی کو ملامت کرو یہاں نہ میں تمہاری فریاد رسی کر سکتا ہوں اور نہ تم میر ی اس سے پہلے جو تم نے مجھے خدائی میں شریک بنا رکھا تھا میں اس سے بری الذمہ ہوں، ایسے ظالموں کے لیے درد ناک سزا یقینی ہے"
  23. وَ اُدْخِلَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ؕ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ﴿23﴾

    1. وَاُدْخِلَاور داخل کیے گئے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    4. الصّٰلِحٰتِنیک
    5. جَنّٰتٍباغات
    6. تَجْرِيْبہتی ہیں
    7. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    8. الْاَنْهٰرُنہریں
    9. خٰلِدِيْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
    10. فِيْهَااس میں
    11. بِاِذْنِحکم سے
    12. رَبِّهِمْاپنا رب
    13. تَحِيَّتُهُمْان کا تحفہ ملاقات
    14. فِيْهَااس میں
    15. سَلٰمٌسلام
    بخلاف اس کے جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہاں وہ اپنے رب کے اذن سے ہمیشہ رہیں گے، اور وہاں ان کا استقبال سلامتی کی مبارک باد سے ہوگا
  24. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَیِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِی السَّمَآءِۙ﴿24﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے نہیں دیکھا
    2. كَيْفَکیسی
    3. ضَرَبَ اللّٰهُبیان کی اللہ نے
    4. مَثَلًامثال
    5. كَلِمَةً طَيِّبَةًکلمہ طیبہ (پاک بات)
    6. كَشَجَرَةٍجیسے درخت
    7. طَيِّبَةٍپاکیزہ
    8. اَصْلُهَااس کی جڑ
    9. ثَابِتٌمضبوط
    10. وَّفَرْعُهَااور اس کی شاخ
    11. فِيمیں
    12. السَّمَآءِآسمان
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کو کس چیز سے مثال دی ہے؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت، جس کی جڑ زمین میں گہری جمی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں
  25. تُؤْتِیْۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِیْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّهَا١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿25﴾

    1. تُؤْتِيْٓوہ دیتا ہے
    2. اُكُلَهَااپنا پھل
    3. كُلَّ حِيْنٍہر وقت
    4. بِاِذْنِحکم سے
    5. رَبِّهَااپنا رب
    6. وَيَضْرِبُاور بیان کرتا ہے
    7. اللّٰهُاللہ
    8. الْاَمْثَالَمثالیں
    9. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    10. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    11. يَتَذَكَّرُوْنَوہ غور وفکر کریں
    ہر آن وہ اپنے رب کے حکم سے اپنے پھل دے رہا ہے یہ مثالیں اللہ اس لیے دیتا ہے کہ لوگ اِن سے سبق لیں
  26. وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِیْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِیْثَةِ اِ۟جْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ﴿26﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍناپاک بات
    3. كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِمانند درخت ناپاک
    4. اجْتُثَّتْاکھاڑ دیا گیا
    5. مِنْسے
    6. فَوْقِاوپر
    7. الْاَرْضِزمین
    8. مَا لَهَانہیں اس کے لیے
    9. مِنْ قَرَارٍکچھ بھی قرار
    اور کلمہ خبیثہ کی مثال ایک بد ذات درخت کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے، اُس کے لیے کوئی استحکام نہیں ہے
  27. یُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ یُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِیْنَ١ۙ۫ وَ یَفْعَلُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ۠ع﴿27﴾

    1. يُثَبِّتُمضبوط رکھتا ہے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ جو ایمان لائے (مومن)
    4. بِالْقَوْلِبات سے
    5. الثَّابِتِمضبوط
    6. فِيمیں
    7. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    8. وَاور
    9. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    10. وَيُضِلُّاور بھٹکا دیتا ہے
    11. اللّٰهُاللہ
    12. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    13. وَيَفْعَلُاور کرتا ہے
    14. اللّٰهُاللہ
    15. مَا يَشَآءُجو چاہتا ہے
    ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قول ثابت کی بنیاد پر دنیا اور آخرت، دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے، اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے
  28. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ كُفْرًا وَّ اَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِۙ﴿28﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے نہیں دیکھا
    2. اِلَىکو
    3. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    4. بَدَّلُوْابدل دیا
    5. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
    6. كُفْرًاناشکری سے
    7. وَّاَحَلُّوْااور اتارا
    8. قَوْمَهُمْاپنی قوم
    9. دَارَ الْبَوَارِتباہی کا گھر
    تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جنہوں نے اللہ کی نعمت پائی اور اُسے کفران نعمت سے بدل ڈالا اور (اپنے ساتھ) اپنی قوم کو بھی ہلاکت کے گھر میں جھونک دیا
  29. جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْقَرَارُ﴿29﴾

    1. جَهَنَّمَجہنم
    2. يَصْلَوْنَهَااس میں داخل ہوں گے
    3. وَبِئْسَاور برا
    4. الْقَرَارُٹھکانا
    یعنی جہنم، جس میں وہ جھلسے جائیں گے اور وہ بد ترین جائے قرار ہے
  30. وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِیْرَكُمْ اِلَى النَّارِ﴿30﴾

    1. وَجَعَلُوْااور انہوں نے ٹھہرائے
    2. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    3. اَنْدَادًاشریک
    4. لِّيُضِلُّوْاتاکہ وہ گمراہ کریں
    5. عَنْسے
    6. سَبِيْلِهٖاس کا راستہ
    7. قُلْکہ دیں
    8. تَمَتَّعُوْافائدہ اٹھا لو
    9. فَاِنَّپھر بیشک
    10. مَصِيْرَكُمْتمہارا لوٹنا
    11. اِلَىطرف
    12. النَّارِجہنم
    اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تاکہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں اِن سے کہو، اچھا مزے کر لو، آخرکار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے
  31. قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خِلٰلٌ﴿31﴾

    1. قُلْکہ دیں
    2. لِّعِبَادِيَمیرے بندوں سے
    3. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    4. اٰمَنُوْاایمان لائے
    5. يُقِيْمُواقائم کریں
    6. الصَّلٰوةَنماز
    7. وَيُنْفِقُوْااور خرچ کریں
    8. مِمَّااس سے جو
    9. رَزَقْنٰهُمْہم نے انہیں دیا
    10. سِرًّاچھپا کر
    11. وَّعَلَانِيَةًاور ظاہر
    12. مِّنْ قَبْلِاس سے قبل
    13. اَنْ يَّاْتِيَکہ آجائے
    14. يَوْمٌوہ دن
    15. لَّا بَيْعٌنہ خریدو فروخت
    16. فِيْهِاس میں
    17. وَلَا خِلٰلٌاور نہ دوستی
    اے نبیؐ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں اُن سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے اُن کو دیا ہے، اُس میں سے کھلے اور چھپے (راہ خیر میں) خرچ کریں قبل اِس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ دوست نوازی ہوسکے گی
  32. اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ﴿32﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. الَّذِيْوہ جو
    3. خَلَقَاس نے پیدا کیا
    4. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    5. وَالْاَرْضَاور زمین
    6. وَاَنْزَلَاور اتارا
    7. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    8. مَآءًپانی
    9. فَاَخْرَجَپھر نکالا
    10. بِهٖاس سے
    11. مِنَسے
    12. الثَّمَرٰتِپھل (جمع)
    13. رِزْقًارزق
    14. لَّكُمْتمہارے لیے
    15. وَسَخَّرَاور مسخر کیا
    16. لَكُمُتمہارے لیے
    17. الْفُلْكَکشتی
    18. لِتَجْرِيَتاکہ چلے
    19. فِي الْبَحْرِدریا میں
    20. بِاَمْرِهٖاس کے حکم سے
    21. وَسَخَّرَاور مسخر کیا
    22. لَكُمُتمہارے لیے
    23. الْاَنْهٰرَنہریں (ندیاں)
    اللہ وہی تو ہے جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لیے طرح طرح کے پھل پیدا کیے جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ سمندر میں اُس کے حکم سے چلے اور دریاؤں کو تمہارے لیے مسخر کیا
  33. وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَۚ﴿33﴾

    1. وَسَخَّرَاور مسخر کیا
    2. لَكُمُتمہارے لیے
    3. الشَّمْسَسورج
    4. وَالْقَمَرَاور چاند
    5. دَآئِبَيْنِایک دستور پر چلنے والے
    6. وَسَخَّرَاور مسخر کیا
    7. لَكُمُتمہارے لیے
    8. الَّيْلَرات
    9. وَالنَّهَارَاور دن
    جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا
  34. وَ اٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ١ؕ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ۠ع﴿34﴾

    1. وَاٰتٰىكُمْاور اس نے تمہیں دی
    2. مِّنْسے
    3. كُلِّہر چیز
    4. مَاجو
    5. سَاَلْتُمُوْهُتم نے اس سے مانگی
    6. وَاِنْاور اگر
    7. تَعُدُّوْاگننے لگو تم
    8. نِعْمَتَنعمت
    9. اللّٰهِاللہ
    10. لَا تُحْصُوْهَااسے شمار میں نہ لا سکو گے
    11. اِنَّبیشک
    12. الْاِنْسَانَانسان
    13. لَظَلُوْمٌبیشک بڑا ظالم
    14. كَفَّارٌناشکرا
    جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے
  35. وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ﴿35﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. اِبْرٰهِيْمُابراہیم
    4. رَبِّاے میرے رب
    5. اجْعَلْبنا دے
    6. هٰذَا الْبَلَدَیہ شہر
    7. اٰمِنًاامن کی جگہ
    8. وَّاجْنُبْنِيْاور مجھے دور رکھ
    9. وَبَنِيَّاور میری اولاد
    10. اَنْکہ
    11. نَّعْبُدَہم پرستش کریں
    12. الْاَصْنَامَبت (جمع)
    یاد کرو وہ وقت جب ابراہیمؑ نے دعا کی تھی کہ "پروردگار، اِس شہر کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا
  36. رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ١ۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿36﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. اِنَّهُنَّبیشک وہ
    3. اَضْلَلْنَانہوں نے گمراہ کیا
    4. كَثِيْرًابہت
    5. مِّنَسے
    6. النَّاسِلوگ
    7. فَمَنْپس جو۔ جس
    8. تَبِعَنِيْمیری پیروی کی
    9. فَاِنَّهٗبیشک وہ
    10. مِنِّىْمجھ سے
    11. وَمَنْاور جو۔ جس
    12. عَصَانِيْمیری نافرمانی کی
    13. فَاِنَّكَتو بیشک تو
    14. غَفُوْرٌبخشنے والا
    15. رَّحِيْمٌنہایت مہربان
    پروردگار، اِن بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے (ممکن ہے کہ میری اولاد کو بھی یہ گمراہ کر دیں، لہٰذا اُن میں سے) جو میرے طریقے پر چلے وہ میرا ہے اور جو میرے خلاف طریقہ اختیار کرے تو یقیناً تو درگزر کرنے والا مہربان ہے
  37. رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِ١ۙ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ﴿37﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اِنِّىْٓبیشک میں
    3. اَسْكَنْتُمیں نے بسایا
    4. مِنْسے۔ کچھ
    5. ذُرِّيَّتِيْاپنی اولاد
    6. بِوَادٍمیدان
    7. غَيْرِبغیر
    8. ذِيْ زَرْعٍکھیتی والی
    9. عِنْدَنزدیک
    10. بَيْتِكَتیرا گھر
    11. الْمُحَرَّمِاحترام والا
    12. رَبَّنَااے ہمارے رب
    13. لِيُقِيْمُواتاکہ قائم کریں
    14. الصَّلٰوةَنماز
    15. فَاجْعَلْپس کردے
    16. اَفْئِدَةًدل (جمع)
    17. مِّنَسے
    18. النَّاسِلوگ
    19. تَهْوِيْٓوہ مائل ہوں
    20. اِلَيْهِمْان کی طرف
    21. وَارْزُقْهُمْاور انہیں رزق دے
    22. مِّنَسے
    23. الثَّمَرٰتِپھل (جمع)
    24. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    25. يَشْكُرُوْنَشکر کریں
    پروردگار، میں نے ایک بے آب و گیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے پروردگار، یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں، لہٰذا تو لوگوں کے دلوں کو اِن کا مشتاق بنا اور انہیں کھانے کو پھل دے، شاید کہ یہ شکر گزار بنیں
  38. رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ﴿38﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اِنَّكَبیشک تو
    3. تَعْلَمُتو جانتا ہے
    4. مَا نُخْفِيْجو ہم چھپاتے ہیں
    5. وَمَااور جو
    6. نُعْلِنُہم ظاہر کرتے ہیں
    7. وَمَااور نہیں
    8. يَخْفٰىچھپی ہوئی
    9. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    10. مِنْسے۔ کوئی
    11. شَيْءٍچیز
    12. فِي الْاَرْضِزمین میں
    13. وَلَااور نہ
    14. فِيمین
    15. السَّمَآءِآسمان
    پروردگار، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں" اور واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں
  39. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ﴿39﴾

    1. اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
    2. لِلّٰهِاللہ کیلئے
    3. الَّذِيْوہ جو جس
    4. وَهَبَ لِيْبخشا مجھے
    5. عَلَيپر۔ میں
    6. الْكِبَرِبڑھاپا
    7. اِسْمٰعِيْلَاسمعیل
    8. وَاِسْحٰقَاور اسحق
    9. اِنَّبیشک
    10. رَبِّيْمیرا رب
    11. لَسَمِيْعُالبتہ سننے والا
    12. الدُّعَآءِدعا
    "شکر ہے اُس خدا کا جس نے مجھے اِس بڑھاپے میں اسماعیلؑ اور اسحاقؑ جیسے بیٹے دیے، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب ضرور دعا سنتا ہے
  40. رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ﴿40﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. اجْعَلْنِيْمجھے بنا تو
    3. مُقِيْمَقائم کرنے والا
    4. الصَّلٰوةِنماز
    5. وَاور
    6. مِنْسے۔ کو
    7. ذُرِّيَّتِيْمیری اولاد
    8. رَبَّنَااے ہمارے رب
    9. وَتَقَبَّلْاور قبول فرما
    10. دُعَآءِدعا
    ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر
  41. رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ع﴿41﴾

    1. رَبَّنَااے ہمارے رب
    2. اغْفِرْ لِيْمجھے بخشدے
    3. وَلِوَالِدَيَّاور میرے ماں باپ کو
    4. وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کو
    5. يَوْمَجس دن
    6. يَقُوْمُقائم ہوگا
    7. الْحِسَابُحساب
    پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا"
  42. وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ﴿42﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَحْسَبَنَّتم ہرگز گمان کرنا
    3. اللّٰهَاللہ
    4. غَافِلًابیخبر
    5. عَمَّااس سے جو
    6. يَعْمَلُوہ کرتے ہیں
    7. الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
    8. اِنَّمَاصرف
    9. يُؤَخِّرُهُمْانہیں مہلت دیتا ہے
    10. لِيَوْمٍاس دن تک
    11. تَشْخَصُکھلی رہ جائیں گی
    12. فِيْهِاس میں
    13. الْاَبْصَارُآنکھیں
    اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو اللہ تو اِنہیں ٹال رہا ہے اُس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں
  43. مُهْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُءُوْسِهِمْ لَا یَرْتَدُّ اِلَیْهِمْ طَرْفُهُمْ١ۚ وَ اَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ﴿43﴾

    1. مُهْطِعِيْنَوہ دوڑتے ہوں گے
    2. مُقْنِعِيْاٹھائے ہوئے
    3. رُءُوْسِهِمْاپنے سر
    4. لَا يَرْتَدُّنہ لوٹ سکیں گی
    5. اِلَيْهِمْان کی طرف
    6. طَرْفُهُمْان کی نگاہیں
    7. وَاَفْئِدَتُهُمْاور ان کے دل
    8. هَوَآءٌاڑے ہوئے
    سر اٹھائے بھاگے چلے جا رہے ہیں، نظریں اوپر جمی ہیں اور دل اڑے جاتے ہیں
  44. وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ﴿44﴾

    1. وَاَنْذِرِاور ڈراؤ
    2. النَّاسَلوگ
    3. يَوْمَوہ دن
    4. يَاْتِيْهِمُان پر آئے گا
    5. الْعَذَابُعذاب
    6. فَيَقُوْلُتو کہیں گے
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    8. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    9. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    10. اَخِّرْنَآہمیں مہلت دے
    11. اِلٰٓىطرف
    12. اَجَلٍایک دن
    13. قَرِيْبٍتھوڑی
    14. نُّجِبْہم قبول کرلیں
    15. دَعْوَتَكَتیری دعوت
    16. وَنَتَّبِعِاور ہم پیروی کریں
    17. الرُّسُلَرسول (جمع)
    18. اَوَیا۔ کیا
    19. لَمْ تَكُوْنُوْٓاتم نہ تھے
    20. اَقْسَمْتُمْتم قسمیں کھاتے
    21. مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
    22. مَا لَكُمْتمہارے لیے نہیں
    23. مِّنْ زَوَالٍکوئی زوال
    اے محمدؐ، اُس دن سے تم اِنہیں ڈراؤ جبکہ عذاب اِنہیں آلے گا اُس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے، ہم تیری دعوت کو لبیک کہیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے" (مگر انہیں صاف جواب دے دیا جائے گا کہ) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اِس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم پر تو کبھی زوال آنا ہی نہیں ہے؟
  45. وَّ سَكَنْتُمْ فِیْ مَسٰكِنِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ تَبَیَّنَ لَكُمْ كَیْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَ ضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ﴿45﴾

    1. وَّسَكَنْتُمْاور تم رہے تھے
    2. فِيْمیں
    3. مَسٰكِنِگھر (جمع)
    4. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    5. ظَلَمُوْٓاظلم کیا تھا
    6. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    7. وَتَبَيَّنَاور ظاہر ہوگیا
    8. لَكُمْتم پر
    9. كَيْفَکیسا
    10. فَعَلْنَاہم نے (سلوک) کیا
    11. بِهِمْان سے
    12. وَضَرَبْنَااور ہم نے بیان کیں
    13. لَكُمُتمہارے لیے
    14. الْاَمْثَالَمثالیں
    حالانکہ تم ان قوموں کی بستیوں میں رہ بس چکے تھے جنہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا تھا اور دیکھ چکے تھے کہ ہم نے اُن سے کیا سلوک کیا اور اُن کی مثالیں دے دے کر ہم تمہیں سمجھا بھی چکے تھے
  46. وَ قَدْ مَكَرُوْا مَكْرَهُمْ وَ عِنْدَ اللّٰهِ مَكْرُهُمْ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ﴿46﴾

    1. وَاور
    2. قَدْ مَكَرُوْاانہوں نے داؤ چلے
    3. مَكْرَهُمْاپنے داؤ
    4. وَاور
    5. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے آگے
    6. مَكْرُهُمْان کا داؤ
    7. وَاور
    8. اِنْاگرچہ
    9. كَانَتھا
    10. مَكْرُهُمْان کا داؤ
    11. لِتَزُوْلَکہ ٹل جائے
    12. مِنْهُاس سے
    13. الْجِبَالُپہاڑ
    انہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں، مگر اُن کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ اُن کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ اُن سے ٹل جائیں
  47. فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ﴿47﴾

    1. فَلَا تَحْسَبَنَّپس تو ہرگز خیال نہ کر
    2. اللّٰهَاللہ
    3. مُخْلِفَخلاف کرے گا
    4. وَعْدِهٖاپنا وعدہ
    5. رُسُلَهٗاپنے رسول
    6. اِنَّبیشک
    7. اللّٰهَاللہ
    8. عَزِيْزٌزبردست
    9. ذُو انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
    پس اے نبیؐ، تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسولوں سے کیے ہوئے وعدوں کے خلاف کرے گا اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے
  48. یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴿48﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. تُبَدَّلُبدل دی جائے گی
    3. الْاَرْضُزمین
    4. غَيْرَ الْاَرْضِاور زمین
    5. وَالسَّمٰوٰتُاور آسمان (جمع)
    6. وَبَرَزُوْاوہ نکل کھڑے ہوں گے
    7. لِلّٰهِاللہ کے آگے
    8. الْوَاحِدِیکتا
    9. الْقَهَّارِسخت قہر والا
    ڈراؤ اِنہیں اُس دن سے جبکہ زمین اور آسمان بدل کر کچھ سے کچھ کر دیے جائیں گے اور سب کے سب اللہ واحد قہار کے سامنے بے نقاب حاضر ہو جائیں گے
  49. وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِۚ﴿49﴾

    1. وَتَرَىاور تو دیکھے گا
    2. الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. مُّقَرَّنِيْنَباہم جکڑے ہوئے
    5. فِيمیں
    6. الْاَصْفَادِزنجیریں
    اُس روز تم مجرموں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں ہاتھ پاؤں جکڑے ہونگے
  50. سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ﴿50﴾

    1. سَرَابِيْلُهُمْان کے کرتے
    2. مِّنْسے۔ کے
    3. قَطِرَانٍگندھک
    4. وَّتَغْشٰىاور ڈھانپ لے گی
    5. وُجُوْهَهُمُان کے چہرے
    6. النَّارُآگ
    تارکول کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے اُن کے چہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے
  51. لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿51﴾

    1. لِيَجْزِيَتاکہ بدلہ دے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. كُلَّ نَفْسٍہر جان
    4. مَّاجو
    5. كَسَبَتْاس نے کمایا (کمائی)
    6. اِنَّبیشک
    7. اللّٰهَاللہ
    8. سَرِيْعُ الْحِسَابِجلد حساب لینے والا
    یہ اِس لیے ہوگا کہ اللہ ہر متنفس کو اس کے کیے کا بدلہ دے گا اللہ کوحساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی
  52. هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ع﴿52﴾

    1. هٰذَا بَلٰغٌیہ پہنچادینا (پیغام)
    2. لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
    3. وَاور
    4. لِيُنْذَرُوْاتاکہ وہ ڈرائے جائیں
    5. بِهٖاس سے
    6. وَلِيَعْلَمُوْٓااور تاکہ وہ جان لیں
    7. اَنَّمَااس کے سوا نہیں
    8. هُوَوہ
    9. اِلٰهٌمعبود
    10. وَّاحِدٌیکتا
    11. وَّلِيَذَّكَّرَاور تاکہ نصیحت پکڑیں
    12. اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
    یہ ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے، اور یہ بھیجا گیا ہے اس لیے کہ اُن کو اِس کے ذریعہ سے خبردار کر دیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا بس ایک ہی ہے اور جو عقل رکھتے ہیں وہ ہوش میں آ جائیں