15. Al-Hijrالحجر
The Rock · Meccan · 99 ayahs · 6 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿1﴾
- الٓرٰالف لام را
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُآیتیں
- الْكِتٰبِکتاب
- وَاور
- قُرْاٰنٍقرآن
- مُّبِيْنٍواضح۔ روشن
ا ل ر یہ آیات ہیں کتاب الٰہی اور قرآن مبین کیرُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ﴿2﴾
- رُبَمَابسا اوقات
- يَوَدُّآرزو کریں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جو کافر ہوئے
- لَوْ كَانُوْاکاش وہ ہوتے
- مُسْلِمِيْنَمسلمان
بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آ جائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج (دعوت اسلام کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتاذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿3﴾
- ذَرْهُمْانہیں چھوڑ دو
- يَاْكُلُوْاوہ کھائیں
- وَيَتَمَتَّعُوْااور فائدہ اٹھالیں
- وَيُلْهِهِمُاور غفلت میں رکھے انہیں
- الْاَمَلُامید
- فَسَوْفَپس عنقریب
- يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
چھوڑو اِنہیں کھائیں، پییں، مزے کریں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے اِن کو جھوٹی امید عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گاوَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ﴿4﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کیا
- مِنْکسی
- قَرْيَةٍبستی
- اِلَّامگر
- وَلَهَااس کے لیے
- كِتَابٌایک لکھا ہوا
- مَّعْلُوْمٌمقررہ وقت
ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلت عمل لکھی جاچکی تھیمَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ﴿5﴾
- مَا تَسْبِقُنہ سبقت کرتی ہے
- مِنْ اُمَّةٍکوئی امت
- اَجَلَهَااپنا مقررہ وقت
- وَمَااور نہ
- يَسْتَاْخِرُوْنَوہ پیچھے رہتے ہیں
کوئی قوم نہ اپنے وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے، نہ اُس کے بعد چھوٹ سکتی ہےوَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ﴿6﴾
- وَقَالُوْااور وہ بولے
- يٰٓاَيُّھَااے وہ
- الَّذِيْ نُزِّلَوہ جو کہ اتارا گیا
- عَلَيْهِاس پر
- الذِّكْرُیاد دہانی (قرآن)
- اِنَّكَبیشک تو
- لَمَجْنُوْنٌدیوانہ
یہ لوگ کہتے ہیں "اے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا ہے، تو یقیناً دیوانہ ہےلَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿7﴾
- لَوْکیوں
- مَا تَاْتِيْنَاہمارے پاس تو نہیں لے آتا
- بِالْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
- اِنْاگر
- كُنْتَتو ہے
- مِنَسے
- الصّٰدِقِيْنَسچے
اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ﴿8﴾
- مَا نُنَزِّلُہم نازل نہیں کرتے
- الْمَلٰٓئِكَةَفرشتے
- اِلَّامگر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَمَا كَانُوْٓااور نہ ہوں گے
- اِذًااس وقت
- مُّنْظَرِيْنَمہلت دئیے گئے
ہم فرشتوں کو یوں ہی نہیں اتار دیا کرتے وہ جب اترتے ہیں تو حق کے ساتھ اترتے ہیں، اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتیاِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ﴿9﴾
- اِنَّابیشک
- نَحْنُہم
- نَزَّلْنَاہم نے نازل کیا
- الذِّكْرَیاد دہانی (قرآن)
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَهٗاس کے
- لَحٰفِظُوْنَنگہبان
رہا یہ ذکر، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیںوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ﴿10﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور یقیناً ہم نے بھیجے
- مِنْسے
- قَبْلِكَتم سے پہلے
- فِيْمیں
- شِيَعِگروہ
- الْاَوَّلِيْنَپہلے
اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیںوَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿11﴾
- وَمَا يَاْتِيْهِمْاور نہیں آیا ان کے پاس
- مِّنْ رَّسُوْلٍکوئی رسول
- اِلَّامگر
- كَانُوْاوہ تھے
- بِهٖاس سے
- يَسْتَهْزِءُوْنَاستہزا کرتے
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہوكَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ﴿12﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَسْلُكُهٗہم اسے ڈال دیتے ہیں
- فِيْمیں
- قُلُوْبِدل (جمع)
- الْمُجْرِمِيْنَمجرموں
مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیںلَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ﴿13﴾
- لَا يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان نہیں لائیں گے
- بِهٖاس پر
- وَقَدْ خَلَتْاور پڑچکی ہے
- سُنَّةُرسم۔ روش
- الْاَوَّلِيْنَپہلے
وہ اِس پر ایمان نہیں لایا کرتے قدیم سے اِس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آ رہا ہےوَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ﴿14﴾
- وَلَوْاور اگر
- فَتَحْنَاہم کھول دیں
- عَلَيْهِمْان پر
- بَابًاکوئی دروازہ
- مِّنَسے
- السَّمَآءِآسمان
- فَظَلُّوْاوہ رہیں
- فِيْهِاس میں
- يَعْرُجُوْنَچڑھتے
اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتےلَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠ع﴿15﴾
- لَقَالُوْٓاتو کہیں گے
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- سُكِّرَتْباندھ دی گئی
- اَبْصَارُنَاہماری آنکھیں
- بَلْبلکہ
- نَحْنُہم
- قَوْمٌلوگ
- مَّسْحُوْرُوْنَسحر زدہ
تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہےوَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ﴿16﴾
- وَلَقَدْ جَعَلْنَااور یقیناً ہم نے بنائے
- فِيمیں
- السَّمَآءِآسمان
- بُرُوْجًابرج (جمع)
- وَّزَيَّنّٰهَااور اسے زینت دی
- لِلنّٰظِرِيْنَدیکھنے والوں کے لیے
یہ ہماری کار فرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے بنائے، اُن کو دیکھنے والوں کے لیے مزین کیاوَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿17﴾
- وَحَفِظْنٰهَااور ہم نے حفاظت کی اس کی
- مِنْسے
- كُلِّہر
- شَيْطٰنٍشیطان
- رَّجِيْمٍمردود
اور ہر شیطان مردود سے ان کو محفوظ کر دیااِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ﴿18﴾
- اِلَّامگر
- مَنِجو
- اسْتَرَقَچوری کرے
- السَّمْعَسننا
- فَاَتْبَعَهٗتو اس کا پیچھا کرتا ہے
- شِهَابٌشعلہ
- مُّبِيْنٌچمکتا ہوا
کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پا سکتا، الا یہ کہ کچھ سن گن لے لے اور جب وہ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک شعلہ روشن اُس کا پیچھا کرتا ہےوَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ﴿19﴾
- وَالْاَرْضَاور زمین
- مَدَدْنٰهَاہم نے اس کو پھیلا دیا
- وَاَلْقَيْنَااور ہم نے رکھے
- فِيْهَااس میں (پر)
- رَوَاسِيَپہاڑ
- وَاَنْۢبَتْنَااور ہم نے اگائی
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- كُلِّ شَيْءٍہر شئے
- مَّوْزُوْنٍموزوں
ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائیوَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ﴿20﴾
- وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے
- لَكُمْتمہارے لیے
- فِيْهَااس میں
- مَعَايِشَسامانِ معیشت
- وَمَنْاور جو۔ جس
- لَّسْتُمْتم نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- بِرٰزِقِيْنَرزق دینے والے
اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور اُن بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہووَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُهٗ١٘ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴿21﴾
- وَاِنْاور نہیں
- مِّنْ شَيْءٍکوئی چیز
- اِلَّامگر
- عِنْدَنَاہمارے پاس
- خَزَآئِنُهٗاس کے خزانے
- وَمَااور نہیں
- نُنَزِّلُهٗٓہم اس کو اتارتے
- اِلَّامگر
- بِقَدَرٍاندازہ سے
- مَّعْلُوْمٍمعلوم۔ مناسب
کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیںوَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ﴿22﴾
- وَاَرْسَلْنَااور ہم نے بھیجیں
- الرِّيٰحَہوائیں
- لَوَاقِحَبھری ہوئی
- فَاَنْزَلْنَاپھر ہم نے اتارا
- مِنَسے
- السَّمَآءِآسمان
- مَآءًپانی
- فَاَسْقَيْنٰكُمُوْهُپھر ہم نے وہ تمہیں پلایا
- وَمَآاور نہیں
- اَنْتُمْتم
- لَهٗاس کے
- بِخٰزِنِيْنَخزانہ کرنے والے
بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں، اور اُس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اِس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہووَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴿23﴾
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَنَحْنُالبتہ ہم
- نُحْيٖزندگی دیتے ہیں
- وَنُمِيْتُاور ہم مارتے ہیں
- وَنَحْنُاور ہم
- الْوٰرِثُوْنَوارث (جمع)
زندگی اور موت ہم دیتے ہیں، اور ہم ہی سب کے وارث ہونے والے ہیںوَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ﴿24﴾
- وَلَقَدْ عَلِمْنَااور تحقیق ہمیں معلوم ہیں
- الْمُسْتَقْدِمِيْنَآگے گزرنے والے
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَلَقَدْ عَلِمْنَااور تحقیق ہمیں معلوم ہیں
- الْمُسْتَاْخِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
پہلے جو لوگ تم میں سے ہو گزرے ہیں اُن کو بھی ہم نے دیکھ رکھا ہے، اور بعد کے آنے والے بھی ہماری نگاہ میں ہیںوَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠ع﴿25﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- هُوَوہ
- يَحْشُرُهُمْانہیں جمع کرے گا
- اِنَّهٗبیشک وہ
- حَكِيْمٌحکمت والا
- عَلِيْمٌعلم والا
یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھیوَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ﴿26﴾
- وَلَقَدْ خَلَقْنَااور تحقیق ہم نے پیدا کیا
- الْاِنْسَانَانسان
- مِنْسے
- صَلْصَالٍکھنکھناتا ہوا
- مِّنْ حَمَاٍسیاہ گارے سے
- مَّسْنُوْنٍسڑا ہوا
ہم نے انسان کو سٹری ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے بنایاوَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ﴿27﴾
- وَالْجَآنَّاور جن (جمع)
- خَلَقْنٰهُہم نے اسے پیدا کیا
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- مِنْسے
- نَّارِ السَّمُوْمِآگ بےدھوئیں کی
اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھےوَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿28﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- رَبُّكَتیرا رب
- لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
- اِنِّىْبیشک میں
- خَالِقٌبنانے والا
- بَشَرًاانسان
- مِّنْسے
- صَلْصَالٍکھنکھناتا ہوا
- مِّنْسے
- حَمَاٍسیاہ گارا
- مَّسْنُوْنٍسڑا ہوا
پھر یاد کرو اُس موقع کو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ "میں سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے ایک بشر پیدا کر رہا ہوںفَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ﴿29﴾
- فَاِذَاپھر جب
- سَوَّيْتُهٗمیں اسے درست کرلوں
- وَنَفَخْتُاور پھونکوں
- فِيْهِاس میں
- مِنْ رُّوْحِيْاپنی روح سے
- فَقَعُوْاتو گر پڑو تم
- لَهٗاس کے لیے
- سٰجِدِيْنَسجدہ کرتے ہوئے
جب میں اُسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا"فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ﴿30﴾
- فَسَجَدَپس سجدہ کیا
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتوں (جمع)
- كُلُّهُمْوہ سب
- اَجْمَعُوْنَسب کے سب
چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیااِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿31﴾
- اِلَّآسوائے
- اِبْلِيْسَابلیس
- اَبٰٓىاس نے انکار کیا
- اَنْکہ
- يَّكُوْنَوہ ہو
- مَعَساتھ
- السّٰجِدِيْنَسجدہ کرنے والے
سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیاقَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿32﴾
- قَالَاس نے فرمایا
- يٰٓاِبْلِيْسُاے ابلیس
- مَا لَكَتجھے کیا ہوا
- اَلَّا تَكُوْنَکہ تو نہ ہوا
- مَعَساتھ
- السّٰجِدِيْنَسجدہ کرنے والے
رب نے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟قَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿33﴾
- قَالَاس نے کہا
- لَمْ اَكُنْمیں نہیں ہوں
- لِّاَسْجُدَکہ سجدہ کروں
- لِبَشَرٍانسان کو
- خَلَقْتَهٗتو نے اس کو پیدا کیا
- مِنْسے
- صَلْصَالٍکھکھناتا ہوا
- مِّنْسے
- حَمَاٍسیاہ گارا
- مَّسْنُوْنٍسڑا ہوا
اس نے کہا "میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اِس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے"قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ﴿34﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَاخْرُجْپس نکل جا
- مِنْهَایہاں سے
- فَاِنَّكَبیشک تو
- رَجِيْمٌمردود
رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہےوَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ﴿35﴾
- وَّاِنَّاور بیشک
- عَلَيْكَتجھ پر
- اللَّعْنَةَلعنت
- اِلٰىتک
- يَوْمِ الدِّيْنِروز انصاف
اور اب روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے"قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿36﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- فَاَنْظِرْنِيْٓتو مجھے مہلت دے
- اِلٰىتک
- يَوْمِ يُبْعَثُوْنَجس دن (مردے) اٹھائے جائیں
اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے"قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ﴿37﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَاِنَّكَبیشک تو
- مِنَسے
- الْمُنْظَرِيْنَمہلت دئیے جانے والے
فرمایا "اچھا، تجھے مہلت ہےاِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ﴿38﴾
- اِلٰىتک
- يَوْمِدن
- الْوَقْتِوقت
- الْمَعْلُوْمِمعلوم (مقرر)
اُس دن تک جس کا وقت ہمیں معلوم ہے"قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿39﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- بِمَآجیسا کہ
- اَغْوَيْتَنِيْتونے مجھے گمراہ کیا
- لَاُزَيِّنَنَّتو میں ضرور آراستہ کروں گا
- لَهُمْان کے لیے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَاُغْوِيَنَّهُمْاور میں ضرور گمراہ کروں گا ان کو
- اَجْمَعِيْنَسب
وہ بولا "میرے رب، جیسا تو نے مجھے بہکایا اُسی طرح اب میں زمین میں اِن کے لیے دل فریبیاں پیدا کر کے اِن سب کو بہکا دوں گااِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾
- اِلَّاسوائے
- عِبَادَكَتیرے بندے
- مِنْهُمُان میں سے
- الْمُخْلَصِيْنَمخلص (جمع)
سوائے تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے اِن میں سے خالص کر لیا ہو"قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ﴿41﴾
- قَالَاس نے کہا
- ھٰذَایہ
- صِرَاطٌراستہ
- عَلَيَّمجھ تک
- مُسْتَقِيْمٌسیدھا
فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہےاِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ﴿42﴾
- اِنَّبیشک
- عِبَادِيْمیرے بندے
- لَيْسَنہیں
- لَكَتیرے لیے (تیرا)
- عَلَيْهِمْان پر
- سُلْطٰنٌکوئی زور
- اِلَّامگر
- مَنِجو۔ جس
- اتَّبَعَكَتیری پیروی کی
- مِنَسے
- الْغٰوِيْنَبہکے ہوئے (گمراہ)
بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریںوَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ﴿43﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- جَهَنَّمَجہنم
- لَمَوْعِدُهُمْان کے لیے وعدہ گاہ
- اَجْمَعِيْنَسب
اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ع﴿44﴾
- لَهَااس کے لیے
- سَبْعَةُسات
- اَبْوَابٍدروازے
- لِكُلِّ بَابٍہر دروازہ کے لیے
- مِّنْهُمْان سے
- جُزْءٌایک حصہ
- مَّقْسُوْمٌتقسیم شدہ
یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہےاِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ﴿45﴾
- اِنَّبیشک
- الْمُتَّقِيْنَپرہیزگار
- فِيْمیں
- جَنّٰتٍباغات
- وَّعُيُوْنٍاور چشمے
بخلاف اِس کے متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گےاُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ﴿46﴾
- اُدْخُلُوْهَاتم ان میں داخل ہوجاؤ
- بِسَلٰمٍسلامتی کے ساتھ
- اٰمِنِيْنَبےخوف وخطر
اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطروَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿47﴾
- وَنَزَعْنَااور ہم نے کھینچ لیا
- مَاجو
- فِيْمیں
- صُدُوْرِهِمْان کے سینے
- مِّنْسے
- غِلٍّکینہ
- اِخْوَانًابھائی بھائی
- عَلٰيپر
- سُرُرٍتخت (جمع)
- مُّتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے
اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گےلَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ﴿48﴾
- لَا يَمَسُّهُمْانہیں نہ چھوئے گی
- فِيْهَااس میں
- نَصَبٌکوئی تکلیف
- وَّمَااور نہ
- هُمْوہ
- مِّنْهَااس سے
- بِمُخْرَجِيْنَنکالے جائیں گے
اُنہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گےنَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ﴿49﴾
- نَبِّئْخبر دیدو
- عِبَادِيْٓمیرے بندے
- اَنِّىْٓکہ بیشک
- اَنَامیں
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- الرَّحِيْمُنہایت مہربان
اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوںوَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ﴿50﴾
- وَاَنَّاور یہ کہ
- عَذَابِيْمیرا عذاب
- هُوَوہ (ہی)
- الْعَذَابُعذاب
- الْاَلِيْمُدردناک
مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہےوَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ﴿51﴾
- وَنَبِّئْهُمْاور انہیں خبر دو (سنا دو )
- عَنْسے۔ کا
- ضَيْفِمہمان
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤاِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ﴿52﴾
- اِذْجب
- دَخَلُوْاوہ داخل ہوئے ( آئے)
- عَلَيْهِاس پر (پاس)
- فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
- سَلٰمًاسلام
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- مِنْكُمْتم سے
- وَجِلُوْنَڈرنے والے (ڈرتے) ہیں
جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ﴿53﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَا تَوْجَلْڈرو نہیں
- اِنَّا نُبَشِّرُكَبیشک ہم تمہیں خوشخبری دیتے ہیں
- بِغُلٰمٍایک لڑکا
- عَلِيْمٍعلم والا
اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ﴿54﴾
- قَالَاس نے کہا
- اَبَشَّرْتُمُوْنِيْکیا تم مجھے خوشخبری دیتے ہو
- عَلٰٓيپر۔ میں
- اَنْکہ
- مَّسَّنِيَمجھے پہنچ گیا
- الْكِبَرُبڑھاپا
- فَبِمَسو کس بات
- تُبَشِّرُوْنَتم خوشخبری دیتے ہو
ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ﴿55﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- بَشَّرْنٰكَہم نے تمہیں خوشخبری دی
- بِالْحَقِّسچائی کے ساتھ
- فَلَا تَكُنْآپ نہ ہوں
- مِّنَسے
- الْقٰنِطِيْنَمایوس ہونے والے
اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ﴿56﴾
- قَالَاس نے کہا
- وَمَنْاور کون
- يَّقْنَطُمایوس ہوگا
- مِنْسے
- رَّحْمَةِرحمت
- رَبِّهٖٓاپنا رب
- اِلَّاسوائے
- الضَّآلُّوْنَگمراہ (جمع)
ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴿57﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَمَا خَطْبُكُمْپس کیا ہے تمہارا کام (مہم)
- اَيُّهَااے
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے (فرشتو)
پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ﴿58﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اِنَّآہم بیشک
- اُرْسِلْنَآبھیجے گئے
- اِلٰىطرف
- قَوْمٍایک قوم
- مُّجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیںاِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿59﴾
- اِلَّآسوائے
- اٰلَ لُوْطٍگھر والے لوط کے
- اِنَّاہم
- لَمُنَجُّوْهُمْالبتہ ہم انہیں بچا لیں گے
- اَجْمَعِيْنَسب
صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گےاِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ع﴿60﴾
- اِلَّاسوائے
- امْرَاَتَهٗاس کی عورت
- قَدَّرْنَآہم نے فیصلہ کرلیا ہے
- اِنَّهَابیشک وہ
- لَمِنَسے
- الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ﴿61﴾
- فَلَمَّاپس جب
- جَآءَآئے
- اٰلَ لُوْطِلوط کے گھر والے
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے (فرشتے)
پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچےقَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ﴿62﴾
- قَالَس نے کہا
- اِنَّكُمْبیشک تم
- قَوْمٌلوگ
- مُّنْكَرُوْنَاوپرے (نا آشنا)
تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ﴿63﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- بَلْبلکہ
- جِئْنٰكَہم آئے ہیں تمہارے پاس
- بِمَااس کے ساتھ جو
- كَانُوْاوہ تھے
- فِيْهِاس میں
- يَمْتَرُوْنَشک کرتے
اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھےوَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴿64﴾
- وَاَتَيْنٰكَاور ہم تمہارے پاس آئے ہیں
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَاِنَّااور ہم بیشک
- لَصٰدِقُوْنَالبتہ سچے
ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیںفَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ﴿65﴾
- فَاَسْرِپس لے نکلیں آپ
- بِاَهْلِكَاپنے گھر والوں کو
- بِقِطْعٍایک حصہ
- مِّنَسے
- الَّيْلِرات
- وَاتَّبِعْاور خود چلیں
- اَدْبَارَهُمْان کے پیچھے
- وَلَااور نہ
- يَلْتَفِتْپیچھے مڑ کر دیکھے
- مِنْكُمْتم میں سے
- اَحَدٌکوئی
- وَّامْضُوْااور چلے جاؤ
- حَيْثُجیسے
- تُؤْمَرُوْنَتمہیں حکم دیا گیا
لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ﴿66﴾
- وَقَضَيْنَآاور ہم نے فیصلہ بھیجا
- اِلَيْهِاس کی طرف
- ذٰلِكَاس
- الْاَمْرَبات
- اَنَّکہ
- دَابِرَجڑ
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- مَقْطُوْعٌکٹی ہوئی
- مُّصْبِحِيْنَصبح ہوتے
اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گیوَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿67﴾
- وَجَآءَاور آئے
- اَهْلُ الْمَدِيْنَةِشہر والے
- يَسْتَبْشِرُوْنَخوشیاں مناتے
اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئےقَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ﴿68﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّکہ
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- ضَيْفِيْمیرے مہمان
- فَلَا تَفْضَحُوْنِپس مجھے رسوا نہ کرو تم
لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرووَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ﴿69﴾
- وَاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَلَا تُخْزُوْنِاور مجھے خوار نہ کرو
اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴿70﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اَوَکیا
- لَمْ نَنْهَكَہم نے تجھے منع نہیں کیا
- عَنِسے
- الْعٰلَمِيْنَسارے جہان
وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ﴿71﴾
- قَالَاس نے کہا
- هٰٓؤُلَآءِیہ
- بَنٰتِيْٓمیری بیٹیاں
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- فٰعِلِيْنَکرنیوالے (کرنا ہے)
لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿72﴾
- لَعَمْرُكَتمہاری جان کی قسم
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَفِيْالبتہ میں
- سَكْرَتِهِمْاپنے نشہ
- يَعْمَهُوْنَمدہوش تھے
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھےفَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ﴿73﴾
- فَاَخَذَتْهُمُپس انہیں آلیا
- الصَّيْحَةُچنگھاڑ
- مُشْرِقِيْنَسورج
آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیافَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ﴿74﴾
- فَجَعَلْنَاپم ہم نے کردیا
- عَالِيَهَااس کے اوپر کا حصہ
- سَافِلَهَااس کے نیچے کا حصہ
- وَاَمْطَرْنَااور ہم نے برسائے
- عَلَيْهِمْان پر
- حِجَارَةًپتھر
- مِّنْسے
- سِجِّيْلٍسنگ گل (کھنگر)
اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دیاِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ﴿75﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّلْمُتَوَسِّمِيْنَغور وفکر کرنے والوں کے لیے
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیںوَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ﴿76﴾
- وَاِنَّهَااور بیشک وہ
- لَبِسَبِيْلٍراستہ پر
- مُّقِيْمٍسیدھا
اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہےاِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ﴿77﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيَةًنشانی
- لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لیے
اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیںوَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ﴿78﴾
- وَاِنْاور تحقیق
- كَانَتھے
- اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِایکہ (بن) والے (قوم شعیب)
- لَظٰلِمِيْنَظالم (جمع)
اور ایکہ والے ظالم تھےفَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ع﴿79﴾
- فَانْتَقَمْنَاہم نے بدلہ لیا
- مِنْهُمْان سے
- وَاِنَّهُمَااور بیشک وہ دونوں
- لَبِاِمَامٍراستہ پر
- مُّبِيْنٍکھلے
تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیںوَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿80﴾
- وَلَقَدْ كَذَّبَاور البتہ جھٹلایا
- اَصْحٰبُ الْحِجْرِحجر والے
- الْمُرْسَلِيْنَرسول (جمع)
حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیںوَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ﴿81﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمْاور ہم نے انہیں دیں
- اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
- فَكَانُوْاپس وہ تھے
- عَنْهَااس سے
- مُعْرِضِيْنَمنہ پھیرنے والے
ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہےوَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ﴿82﴾
- وَكَانُوْا يَنْحِتُوْنَاور وہ تراشتے تھے
- مِنَسے
- الْجِبَالِپہاڑ (جمع)
- بُيُوْتًاگھر
- اٰمِنِيْنَبےخوف وخطر
وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھےفَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ﴿83﴾
- فَاَخَذَتْهُمُپس انہیں آلیا
- الصَّيْحَةُچنگھاڑ
- مُصْبِحِيْنَصبح ہوتے
آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیافَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ﴿84﴾
- فَمَآ اَغْنٰىتو نہ کام آیا
- عَنْهُمْان کے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کمایا کرتے تھے
اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئیوَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ﴿85﴾
- وَمَااور نہیں
- خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نے
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَالْاَرْضَاور زمین
- وَمَااور جو
- بَيْنَهُمَآان کے درمیان
- اِلَّامگر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَاِنَّاور بیشک
- السَّاعَةَقیامت
- لَاٰتِيَةٌضرور آنیوالی
- فَاصْفَحِپس درگزر کرو
- الصَّفْحَدرگزر کرنا
- الْجَمِيْلَاچھا
ہم نے زمین اور آسمان کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمدؐ، تم (اِن لوگوں کی بیہودگیوں پر) شریفانہ درگزر سے کام لواِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴿86﴾
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- هُوَوہ
- الْخَلّٰقُپیدا کرنے والا
- الْعَلِيْمُجاننے والا
یقیناً تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہےوَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ﴿87﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- اٰتَيْنٰكَہم نے تمہیں دیں
- سَبْعًاسات
- مِّنَسے
- الْمَثَانِيْبار بار دہرائی جانیوالی
- وَالْقُرْاٰنَاور قرآن
- الْعَظِيْمَعظمت والا
ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہےلَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿88﴾
- لَا تَمُدَّنَّہرگز نہ بڑھائیں آپ
- عَيْنَيْكَاپنی آنکھیں
- اِلٰىطرف
- مَا مَتَّعْنَاجو ہم نے برتنے کو دیا
- بِهٖٓاس کو
- اَزْوَاجًاکئی جوڑے
- مِّنْهُمْان کے
- وَلَا تَحْزَنْاور نہ غم کھائیں
- عَلَيْهِمْان پر
- وَاخْفِضْاور جھکا دیں آپ
- جَنَاحَكَاپنے بازو
- لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
تم اُس متاع دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے اِن میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کڑھاؤ انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جھکووَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ﴿89﴾
- وَقُلْاور کہ دیں
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَنَامیں
- النَّذِيْرُ الْمُبِيْنُڈرانے والا علانیہ
اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوںكَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ﴿90﴾
- كَمَآجیسے
- اَنْزَلْنَاہم نے نازل کیا
- عَلَيپر
- الْمُقْتَسِمِيْنَتقسیم کرنے والے
یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھیالَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ﴿91﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- جَعَلُواانہوں نے کردیا
- الْقُرْاٰنَقرآن
- عِضِيْنَٹکڑے ٹکڑے
جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہےفَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿92﴾
- فَوَرَبِّكَسو تیرے رب کی قسم
- لَنَسْئَلَنَّهُمْہم ضرور پوچھیں گے ان سے
- اَجْمَعِيْنَسب
تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گےعَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿93﴾
- عَمَّااس کی بابت جو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
کہ تم کیا کرتے رہے ہوفَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ﴿94﴾
- فَاصْدَعْپس صاف صاف کہہ دیں آپ
- بِمَاجس کا
- تُؤْمَرُتمہیں حکم دیا گیا
- وَاَعْرِضْاور اعراض کریں
- عَنِسے
- الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرواِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ﴿95﴾
- اِنَّابیشک ہم
- كَفَيْنٰكَکافی ہیں تمہارے لیے
- الْمُسْتَهْزِءِيْنَمذاق اڑانے والے
تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیںالَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿96﴾
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَجْعَلُوْنَبناتے ہیں
- مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
- اِلٰهًامعبود
- اٰخَرَکوئی دوسرا
- فَسَوْفَپس عنقریب
- يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گاوَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ﴿97﴾
- وَلَقَدْ نَعْلَمُاور البتہ ہم جانتے ہیں
- اَنَّكَبیشک تم
- يَضِيْقُتنگ ہوتا ہے
- صَدْرُكَتمہارا سینہ (دل)
- بِمَااس سے
- يَقُوْلُوْنَجو وہ کہتے ہیں
ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہےفَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ﴿98﴾
- فَسَبِّحْتو تسبیح کریں
- بِحَمْدِحمد کے ساتھ
- رَبِّكَاپنا رب
- وَكُنْاور ہو
- مِّنَسے
- السّٰجِدِيْنَسجدہ کرنے والے
اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤوَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ع﴿99﴾
- وَاعْبُدْاور عبادت کریں
- رَبَّكَاپنا رب
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يَاْتِيَكَآئے آپ کے پاس
- الْيَقِيْنُیقینی بات
اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے