48. Al-Fathالفتح

The Victory · Medinan · 29 ayahs · 4 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًاۙ﴿1﴾

    1. اِنَّا فَتَحْنَابیشک ہم نے فتح دی
    2. لَكَآپ کو
    3. فَتْحًافتح
    4. مُّبِيْنًاکھلی
    اے نبیؐ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی
  2. لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ یَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ﴿2﴾

    1. لِّيَغْفِرَتاکہ بخشدے
    2. لَكَ اللّٰهُآپ کیلئے اللہ
    3. مَا تَقَدَّمَجو پہلے گزرے
    4. مِنْسے
    5. ذَنْۢبِكَآپکے ذنب (الزام)
    6. وَمَا تَاَخَّرَاور جو پیچھے ہوئے
    7. وَيُتِمَّاور وہ مکمل کردے
    8. نِعْمَتَهٗاپنی نعمت
    9. عَلَيْكَآپ پر
    10. وَيَهْدِيَكَاور آپ کی رہنمائی کرے
    11. صِرَاطًاراستہ
    12. مُّسْتَقِيْمًاسیدھا
    تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے
  3. وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا﴿3﴾

    1. وَّيَنْصُرَكَاور آپ کو نصرت دے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. نَصْرًانصرت
    4. عَزِيْزًازبردست
    اور تم کو زبردست نصرت بخشے
  4. هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ﴿4﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہی وہ جس نے
    2. اَنْزَلَاتاری
    3. السَّكِيْنَةَسکینہ (تسلی)
    4. فِيْ قُلُوْبِدلوں میں
    5. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں
    6. لِيَزْدَادُوْٓاتاکہ وہ بڑھائے
    7. اِيْمَانًاایمان
    8. مَّعَساتھ
    9. اِيْمَانِهِمْ ۭان کے ایمان کے
    10. وَلِلّٰهِاور اللہ کیلئے
    11. جُنُوْدُلشکر (جمع)
    12. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    13. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
    14. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    15. عَلِيْمًاجاننے و الا
    16. حَكِيْمًاحکمت والا
    وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے
  5. لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ﴿5﴾

    1. لِّيُدْخِلَتاکہ وہ داخل کرے
    2. الْمُؤْمِنِيْنَمومن مردوں
    3. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں
    4. جَنّٰتٍجنت
    5. تَجْرِيْجاری ہیں
    6. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    7. الْاَنْهٰرُنہریں
    8. خٰلِدِيْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
    9. فِيْهَاان میں
    10. وَيُكَفِّرَاور دور کردے گا
    11. عَنْهُمْان سے
    12. سَيِّاٰتِهِمْ ۭان کی بُرائیاں
    13. وَكَانَ ذٰلِكَاور ہے یہ
    14. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
    15. فَوْزًاکامیابی
    16. عَظِيْمًابڑی
    (اُس نے یہ کام اِس لیے کیا ہے) تاکہ مومن مردوں اور عورتوں کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور اُن کی برائیاں اُن سے دور کر دے اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
  6. وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا﴿6﴾

    1. وَّيُعَذِّبَاور وہ عذاب دیگا
    2. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق مردوں
    3. وَالْمُنٰفِقٰتِاور منافق عورتوں
    4. وَالْمُشْرِكِيْنَاور مشرک مردوں
    5. وَالْمُشْرِكٰتِاور مشرک عورتوں
    6. الظَّآنِّيْنَگمان کرنیوالے
    7. بِاللّٰهِاللہ پر
    8. ظَنَّ السَّوْءِ ۭگمان بُرے
    9. عَلَيْهِمْان پر
    10. دَآئِرَةُدائرہ (گردش)
    11. السَّوْءِ ۚبُری
    12. وَغَضِبَاور غضب کیا
    13. اللّٰهُاللہ نے
    14. عَلَيْهِمْان پر
    15. وَلَعَنَهُمْاور ان پر لعنت کی
    16. وَاَعَدَّاور تیار کیا
    17. لَهُمْان کے لئے
    18. جَهَنَّمَ ۭجہنم
    19. وَسَآءَتْاور بُرا ہے
    20. مَصِيْرًاٹھکانا
    اور اُن منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق برے گمان رکھتے ہیں برائی کے پھیر میں وہ خود ہی آ گئے، اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیا کر دی جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے
  7. وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا﴿7﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ کیلئے
    2. جُنُوْدُلشکر (جمع)
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    4. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
    5. وَكَانَاور ہے
    6. اللّٰهُاللہ
    7. عَزِيْزًاغالب
    8. حَكِيْمًاحکمت والا
    زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے
  8. اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ﴿8﴾

    1. اِنَّآبیشک
    2. اَرْسَلْنٰكَہم نے آپ کو بھیجا
    3. شَاهِدًاگواہی دینے والا
    4. وَّمُبَشِّرًااور خوشخبری دینے والا
    5. وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا
    اے نبیؐ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا، بشارت دینے والا اور خبردار کر دینے والا بنا کر بھیجا ہے
  9. لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا﴿9﴾

    1. لِّتُؤْمِنُوْاتاکہ تم ایمان لاؤ
    2. بِاللّٰهِاللہ پر
    3. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول
    4. وَتُعَزِّرُوْهُاور اس کی مدد کرو
    5. وَتُوَقِّرُوْهُ ۭاور اس کی تعظیم کرو
    6. وَتُسَبِّحُوْهُاور اس (اللہ) کی تسبیح کرو
    7. بُكْرَةً وَّاَصِيْلًاصبح اور شام
    تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اُس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو
  10. اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ١ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰى نَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿10﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
    2. يُبَايِعُوْنَكَآپ سے بیعت کررہے ہیں
    3. اِنَّمَااس کے سوا نہیں کہ
    4. يُبَايِعُوْنَ اللّٰهَ ۭوہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں
    5. يَدُ اللّٰهِاللہ کا ہاتھ
    6. فَوْقَاوپر
    7. اَيْدِيْهِمْ ۚان کے ہاتھوں کے
    8. فَمَنْپھر جس نے
    9. نَّكَثَتوڑ دیا عہد
    10. فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
    11. يَنْكُثُاس نے توڑدیا
    12. عَلٰي نَفْسِهٖ ۚاپنی ذات پر
    13. وَمَنْ اَوْفٰىاور جس نے پورا کیا
    14. بِمَا عٰهَدَجو اس نے عہد کیا
    15. عَلَيْهُ اللّٰهَاللہ پر، سے
    16. فَسَيُؤْتِيْهِتو وہ عنقریب اسے دیگا
    17. اَجْرًا عَظِيْمًااجر عظیم
    اے نبیؐ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا اب جو اس عہد کو توڑے گا اُس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا، اور جو اُس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا
  11. سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَ اَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا١ۚ یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا﴿11﴾

    1. سَيَقُوْلُاب کہیں گے
    2. لَكَآپ سے
    3. الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے رہ جانے والے
    4. مِنَ الْاَعْرَابِدیہاتیوں میں سے
    5. شَغَلَتْنَآہمیں مشغول رکھا
    6. اَمْوَالُنَاہمارے مالوں
    7. وَاَهْلُوْنَااور ہمارے گھر والے
    8. فَاسْتَغْفِرْاور بخشش مانگئے
    9. لَنَا ۚہمارے لئے
    10. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    11. بِاَلْسِنَتِهِمْاپنی زبانوں سے
    12. مَّا لَيْسَجو نہیں
    13. فِيْ قُلُوْبِهِمْ ۭان کے دلوں میں
    14. قُلْفرمادیں
    15. فَمَنْتو کون
    16. يَّمْلِكُاختیار رکھتا ہے
    17. لَكُمْتمہارے لئے
    18. مِّنَ اللّٰهِاللہ کے سامنے
    19. شَيْئًاکسی چیز کا
    20. اِنْ اَرَادَ بِكُمْاگر وہ چاہے تمہیں
    21. ضَرًّاکوئی نقصان
    22. اَوْ اَرَادَ بِكُمْیا چاہے تمہیں
    23. نَفْعًا ۭکوئی فائدہ
    24. بَلْ كَانَ اللّٰهُبلکہ ہے اللہ
    25. بِمَااس سے جو
    26. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    27. خَبِيْرًاخبردار
    اے نبیؐ، بدوی عربوں میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے اب وہ آ کر ضرور تم سے کہیں گے کہ "ہمیں اپنے اموال اور بال بچوں کی فکر نے مشغول کر رکھا تھا، آپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں" یہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں ان سے کہنا "اچھا، یہی بات ہے تو کون تمہارے معاملہ میں اللہ کے فیصلے کو روک دینے کا کچھ بھی اختیار رکھتا ہے اگر وہ تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے یا نفع بخشنا چاہے؟ تمہارے اعمال سے تو اللہ ہی باخبر ہے
  12. بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ١ۖۚ وَ كُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا﴿12﴾

    1. بَلْ ظَنَنْتُمْبلکہ تم نے گمان کیا
    2. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہ
    3. يَّنْقَلِبَواپس لوٹیں گے
    4. الرَّسُوْلُرسول
    5. وَالْمُؤْمِنُوْنَاور مومن (جمع)
    6. اِلٰٓىطرف
    7. اَهْلِيْهِمْاپنے اہل خانہ
    8. اَبَدًاکبھی
    9. وَّزُيِّنَاور بھلی لگی
    10. ذٰلِكَیہ
    11. فِيْمیں، کو
    12. قُلُوْبِكُمْتمہارے دلوں
    13. وَظَنَنْتُمْاور تم نے گمان کیا
    14. ظَنَّ السَّوْءِ ښبُرا گمان
    15. وَكُنْتُمْاور تم تھے، ہوگئے
    16. قَوْمًۢا بُوْرًاہلاک ہونیوالی قوم
    (مگر اصل بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہرگز پلٹ کر نہ آ سکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا اور تم نے بہت برے گمان کیے اور تم سخت بد باطن لوگ ہو"
  13. وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا﴿13﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. لَّمْ يُؤْمِنْۢایمان نہیں لاتا
    3. بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖاللہ پر اور اس کے رسول پر
    4. فَاِنَّآتو بیشک
    5. اَعْتَدْنَاہم نے تیار کی
    6. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لئے
    7. سَعِيْرًادہکتی آگ
    اللہ اور اس کے رسول پر جو لوگ ایمان نہ رکھتے ہوں ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
  14. وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿14﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ کیلئے
    2. مُلْكُبادشاہت
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    4. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
    5. يَغْفِرُوہ بخش دے
    6. لِمَنْجس کو
    7. يَّشَآءُوہ چاہے
    8. وَيُعَذِّبُاور عذاب دے
    9. مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو وہ چاہے
    10. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    11. غَفُوْرًابخشنے والا
    12. رَّحِيْمًامہربان
    آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے، اور وہ غفور و رحیم ہے
  15. سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ١ۚ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا١ؕ بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿15﴾

    1. سَيَقُوْلُعنقریب کہیں گے
    2. الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے بیٹھ رہنے والے
    3. اِذَا انْطَلَقْتُمْجب تم چلوگے
    4. اِلٰى مَغَانِمَغنیمتوں کے ساتھ
    5. لِتَاْخُذُوْهَاکم تم انہیں لے لو
    6. ذَرُوْنَاہمیں چھوڑدو (اجازت دو )
    7. نَتَّبِعْكُمْ ۚہم تمہارے پیچھے چلیں
    8. يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
    9. اَنْ يُّبَدِّلُوْاکہ وہ بدل ڈالیں
    10. كَلٰمَ اللّٰهِ ۭاللہ کا فرمودہ
    11. قُلْفرمادیں
    12. لَّنْ تَتَّبِعُوْنَاتم ہرگز ہمارے پیچھے نہ آؤ
    13. كَذٰلِكُمْاسی طرح
    14. قَالَ اللّٰهُکہا اللہ نے
    15. مِنْ قَبْلُ ۚاس سے قبل
    16. فَسَيَقُوْلُوْنَپھر اب وہ کہیں گے
    17. بَلْبلکہ
    18. تَحْسُدُوْنَنَا ۭتم حسد کرتے ہو ہم سے
    19. بَلْبلکہ، جبکہ
    20. كَانُوْا لَا يَفْقَهُوْنَوہ سمجھتے نہیں ہیں
    21. اِلَّا قَلِيْلًامگر تھوڑا
    جب تم مال غنیمت حاصل کرنے کے لیے جانے لگو گے تو یہ پیچھے چھوڑے جانے والے لوگ تم سے ضرور کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں اِن سے صاف کہہ دینا کہ "تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے، اللہ پہلے ہی یہ فرما چکا ہے" یہ کہیں گے کہ "نہیں، بلکہ تم لوگ ہم سے حسد کر رہے ہو" (حالانکہ بات حسد کی نہیں ہے) بلکہ یہ لوگ صحیح بات کو کم ہی سمجھتے ہیں
  16. قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴿16﴾

    1. قُلْفرمادیں
    2. لِّلْمُخَلَّفِيْنَپیچھے بیٹھ رہنے والوں کو
    3. مِنَ الْاَعْرَابِدیہاتیوں میں سے
    4. سَتُدْعَوْنَعنقریب تم بلائے جاؤگے
    5. اِلٰىطرف
    6. قَوْمٍایک قوم
    7. اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍسخت لڑنے والی (جنگجو)
    8. تُقَاتِلُوْنَهُمْتم ان سے لڑتے رہو
    9. اَوْیا
    10. يُسْلِمُوْنَ ۚوہ اسلام قبول کرلیں
    11. فَاِنْاگر
    12. تُطِيْعُوْاتم اطاعت کروگے
    13. يُؤْتِكُمُ اللّٰهُتمہیں دے گا اللہ
    14. اَجْرًا حَسَنًا ۚاجر اچھا
    15. وَاِنْ تَتَوَلَّوْااور اگر تم پھرگئے
    16. كَمَا تَوَلَّيْتُمْجیسے تم پھرگئے تھے
    17. مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
    18. يُعَذِّبْكُمْوہ تمہیں عذاب دے گا
    19. عَذَابًاعذاب
    20. اَلِيْمًادردناک
    اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ "عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اُس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اُسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا
  17. لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿17﴾

    1. لَيْسَنہیں
    2. عَلَي الْاَعْمٰىاندھے پر
    3. حَرَجٌکوئی تنگی (گناہ)
    4. وَّلَااور نہیں
    5. عَلَي الْاَعْرَجِلنگڑے پر
    6. حَرَجٌکوئی گناہ
    7. وَّلَااور نہ
    8. عَلَي الْمَرِيْضِمریض پر
    9. حَرَجٌ ۭکوئی گناہ
    10. وَمَنْاور جو
    11. يُّطِعِ اللّٰهَاطاعت کریگا اللہ کی
    12. وَرَسُوْلَهٗاور اسکے رسول کی
    13. يُدْخِلْهُوہ داخل کریگا اسے
    14. جَنّٰتٍباغات
    15. تَجْرِيْبہتی ہیں
    16. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    17. الْاَنْهٰرُ ۚنہریں
    18. وَمَنْ يَّتَوَلَّاور جو پھر جائے گا
    19. يُعَذِّبْهُوہ عذاب دے گا اسے
    20. عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
    اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اُن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ دردناک عذاب دے گا"
  18. لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ﴿18﴾

    1. لَقَدْتحقیق
    2. رَضِيَ اللّٰهُراضی ہوا اللہ
    3. عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں سے
    4. اِذْجب
    5. يُبَايِعُوْنَكَوہ آپ سے بیعت کررہے تھے
    6. تَحْتَ الشَّجَرَةِدرخت کے نیچے
    7. فَعَلِمَسو اس نے معلوم کرلیا
    8. مَا فِيْ قُلُوْبِهِمْجو ان کے دلوں میں
    9. فَاَنْزَلَتو اس نے اتاری
    10. السَّكِيْنَةَسکینہ (تسلی)
    11. عَلَيْهِمْان پر
    12. وَاَثَابَهُمْاور بدلہ میں دی انہیں
    13. فَتْحًاایک فتح
    14. قَرِيْبًاقریب
    اللہ مومنوں سے خوش ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں کا حال اُس کو معلوم تھا، اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی، ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی
  19. وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا﴿19﴾

    1. وَّمَغَانِمَاور غنیمتیں
    2. كَثِيْرَةًبہت سی
    3. يَّاْخُذُوْنَهَا ۭانہوں نے وہ حاصل کیں
    4. وَكَانَاور ہے
    5. اللّٰهُاللہ
    6. عَزِيْزًاغالب
    7. حَكِيْمًاحکمت والا
    اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے اللہ زبردست اور حکیم ہے
  20. وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ﴿20﴾

    1. وَعَدَكُمُوعدہ کیا تم سے
    2. اللّٰهُاللہ نے
    3. مَغَانِمَ كَثِيْرَةًغنیمتیں کثرت سے
    4. تَاْخُذُوْنَهَاتم لوگے انہیں
    5. فَعَجَّلَتو جلددیدی اس نے تمہیں
    6. لَكُمْتمہیں
    7. هٰذِهٖیہ
    8. وَكَفَّاور روک دئیے
    9. اَيْدِيَ النَّاسِہاتھ لوگوں کے
    10. عَنْكُمْ ۚتم سے
    11. وَلِتَكُوْنَ اٰيَةًاور تاکہ ہو ایک نشانی
    12. لِّلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کیلئے
    13. وَيَهْدِيَكُمْاور وہ ہدایت دے تمہیں
    14. صِرَاطًاایک راستہ
    15. مُّسْتَقِيْمًاسیدھا
    اللہ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے فوری طور پر تو یہ فتح اس نے تمہیں عطا کر دی اور لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دیے، تاکہ یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے
  21. وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا﴿21﴾

    1. وَّاُخْرٰىاور ایک اور (فتح)
    2. لَمْ تَقْدِرُوْاتم نے قابو نہیں پایا
    3. عَلَيْهَااس پر
    4. قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُگھیر رکھا ہے اللہ نے
    5. بِهَا ۭاس کو
    6. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    7. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
    8. قَدِيْرًاقدرت رکھنے والا
    اِس کے علاوہ دوسرے اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی تک قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  22. وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا﴿22﴾

    1. وَلَوْ قٰتَلَكُمُاور اگر تم سے لڑتے
    2. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    3. كَفَرُوْاکفر کیا (کافر)
    4. لَوَلَّوُاالبتہ وہ پھیرتے
    5. الْاَدْبَارَپیٹھ (جمع)
    6. ثُمَّ لَا يَجِدُوْنَپھر وہ نہ پاتے
    7. وَلِيًّاکوئی دوست
    8. وَّلَا نَصِيْرًااور نہ کوئی مددگار
    یہ کافر لوگ اگر اِس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مددگار نہ پاتے
  23. سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿23﴾

    1. سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا دستور
    2. الَّتِيْوہ جو
    3. قَدْ خَلَتْگزرچکا
    4. مِنْ قَبْلُ ښاس سے قبل
    5. وَلَنْاور ہرگز نہ
    6. تَجِدَتم پاؤگے
    7. لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کا دستور
    8. تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
    یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے
  24. وَ هُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا﴿24﴾

    1. وَهُوَاور وہ
    2. الَّذِيْ كَفَّجس نے روکا
    3. اَيْدِيَهُمْان کے ہاتھ
    4. عَنْكُمْتم سے
    5. وَاَيْدِيَكُمْاور تمہارے ہاتھ
    6. عَنْهُمْان سے
    7. بِبَطْنِ مَكَّةَدرمیانی (وادیٔ) مکہ میں
    8. مِنْۢ بَعْدِاسکے بعد
    9. اَنْکہ
    10. اَظْفَرَكُمْفتح مند کیا تمہیں
    11. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    12. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    13. بِمَا تَعْمَلُوْنَجو کچھ تم کرتے ہوا سے
    14. بَصِيْرًادیکھنے والا
    وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے، حالانکہ وہ اُن پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا
  25. هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ وَ لَوْ لَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَئُوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌۢ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۚ لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴿25﴾

    1. هُمُوہ، یہ
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. وَصَدُّوْكُمْاور تمہیں روکا
    4. عَنِسے
    5. الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام
    6. وَالْهَدْيَاور قربانی کے جانور
    7. مَعْكُوْفًارکے ہوئے
    8. اَنْ يَّبْلُغَکہ وہ پہنچے
    9. مَحِلَّهٗ ۭاپنا مقام
    10. وَلَوْلَا رِجَالٌاور اگر نہ کچھ مرد
    11. مُّؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
    12. وَنِسَآءٌاور عورتیں
    13. مُّؤْمِنٰتٌمومن (جمع)
    14. لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْتم نہیں جانتے انہیں
    15. اَنْکہ
    16. تَطَئُوْهُمْتم انکو پامال کردیتے
    17. فَتُصِيْبَكُمْپس تمہیں پہنچ جاتا
    18. مِّنْهُمْان سے
    19. مَّعَرَّةٌۢصدمہ، نقصان
    20. بِغَيْرِ عِلْمٍ ۚنادانستہ
    21. لِيُدْخِلَتاکہ داخل کرے
    22. اللّٰهُاللہ
    23. فِيْ رَحْمَتِهٖاپنی رحمت میں
    24. مَنْ يَّشَآءُ ۚجسے وہ چاہے
    25. لَوْ تَزَيَّلُوْااگر وہ جدا ہوجاتے
    26. لَعَذَّبْنَاالبتہ ہم عذاب دیتے
    27. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    28. كَفَرُوْاجو کافر ہوئے
    29. مِنْهُمْان میں سے
    30. عَذَابًاعذاب
    31. اَلِيْمًادردناک
    وہی لوگ تو ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور ہدی کے اونٹوں کو اُن کی قربانی کی جگہ نہ پہنچنے دیا اگر (مکہ میں) ایسے مومن مرد و عورت موجود نہ ہوتے جنہیں تم نہیں جانتے، اور یہ خطرہ نہ ہوتا کہ نادانستگی میں تم انہیں پامال کر دو گے اور اس سے تم پر حرف آئے گا (تو جنگ نہ روکی جاتی روکی وہ اس لیے گئی) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کر لے وہ مومن الگ ہو گئے ہوتے تو (اہل مکہ میں سے) جو کافر تھے ان کو ہم ضرور سخت سزا دیتے
  26. اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ع﴿26﴾

    1. اِذْ جَعَلَجب کی
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
    3. فِيْ قُلُوْبِهِمُاپنے دلوں میں
    4. الْحَمِيَّةَضد
    5. حَمِيَّةَضد
    6. الْجَاهِلِيَّةِزمانۂ جاہلیت
    7. فَاَنْزَلَ اللّٰهُتو اللہ نے اتاری
    8. سَكِيْنَتَهٗاپنی تسلی
    9. عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
    10. وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں پر
    11. وَاَلْزَمَهُمْاور ان پر لازم فرمادیا
    12. كَلِمَةَبات
    13. التَّقْوٰىتقوی کی
    14. وَكَانُوْٓااور وہ تھے
    15. اَحَقَّ بِهَازیادہ حقدار اس کے
    16. وَاَهْلَهَا ۭاور اس کے اہل
    17. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    18. بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
    19. عَلِيْمًاجاننے والا
    (یہی وجہ ہے کہ) جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں جاہلانہ حمیت بٹھا لی تو اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکینت نازل فرمائی اور مومنوں کو تقویٰ کی بات کا پابند رکھا کہ وہی اُس کے زیادہ حق دار اور اُس کے اہل تھے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
  27. لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ١ۙ مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَ مُقَصِّرِیْنَ١ۙ لَا تَخَافُوْنَ١ؕ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا﴿27﴾

    1. لَقَدْیقیناً
    2. صَدَقَ اللّٰهُسچا دکھایا اللہ نے
    3. رَسُوْلَهُاپنے رسول کو
    4. الرُّءْيَاخواب
    5. بِالْحَقِّ ۚحقیقت کے مطابق
    6. لَتَدْخُلُنَّالبتہ تم ضرور داخل ہوگے
    7. الْمَسْجِدَمسجد
    8. الْحَرَامَحرام
    9. اِنْ شَآءَ اللّٰهُاگر اللہ نے چاہا
    10. اٰمِنِيْنَ ۙامن و امان کیساتھ
    11. مُحَلِّقِيْنَمنڈاتے ہوئے
    12. رُءُوْسَكُمْاپنے سر
    13. وَمُقَصِّرِيْنَ ۙاور کتراتے ہوئے
    14. لَا تَخَافُوْنَ ۭنہ تمہیں کوئی خوف ہوگا
    15. فَعَلِمَپس اس نے معلوم کرلیا
    16. مَا لَمْ تَعْلَمُوْاجو تم نہیں جانتے
    17. فَجَعَلَپس کردی اس نے
    18. مِنْ دُوْنِاس سے ورے (پہلے)
    19. ذٰلِكَاس
    20. فَتْحًا قَرِيْبًاایک قریبی فتح
    فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا یا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا انشاءاللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا وہ اُس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اُس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی
  28. هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ﴿28﴾

    1. هُوَ الَّذِيْٓوہ جس نے
    2. اَرْسَلَبھیجا
    3. رَسُوْلَهٗاپنا رسول
    4. بِالْهُدٰىہدایت کے ساتھ
    5. وَدِيْنِ الْحَقِّاور دین حق
    6. لِيُظْهِرَهٗتاکہ اسے غالب کردے
    7. عَلَي الدِّيْنِدین پر
    8. كُلِّهٖ ۭتمام
    9. وَكَفٰىاور کافی ہے
    10. بِاللّٰهِاللہ
    11. شَهِيْدًاگواہ
    وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اُس کو پوری جنس دین پر غالب کر دے اور اِس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے
  29. مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا١٘ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ١ۛۖۚ وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ١ۛ۫ۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠ع﴿29﴾

    1. مُحَمَّدٌمحمد
    2. رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭاللہ کے رسول
    3. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    4. مَعَهٗٓان کے ساتھ
    5. اَشِدَّآءُبڑے سخت
    6. عَلَي الْكُفَّارِکافروں پر
    7. رُحَمَآءُرحم دل
    8. بَيْنَهُمْآپس میں
    9. تَرٰىهُمْتو انہیں دیکھے گا
    10. رُكَّعًارکوع کرتے
    11. سُجَّدًاسجدہ ریز ہوتے
    12. يَّبْتَغُوْنَوہ تلاش کرتے ہیں
    13. فَضْلًافضل
    14. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے، کا
    15. وَرِضْوَانًا ۡاور رضا مندی
    16. سِيْمَاهُمْان کی علامت
    17. فِيْ وُجُوْهِهِمْان کے چہروں میں
    18. مِّنْسے
    19. اَثَرِ السُّجُوْدِ ۭسجدوں کا اثر
    20. ذٰلِكَیہ
    21. مَثَلُهُمْانکی مثال (صفت)
    22. فِي التَّوْرٰىةِتوریت میں
    23. وَمَثَلُهُمْاور انکی مثال (صفت)
    24. فِي الْاِنْجِيْلِ ۾انجیل میں
    25. كَزَرْعٍجیسے ایک کھیتی
    26. اَخْرَجَاس نے نکالی
    27. شَطْئَهٗاپنی سوئی
    28. فَاٰزَرَهٗپھر اسے قوی کیا
    29. فَاسْتَغْلَظَپھر وہ موٹی ہوئی
    30. فَاسْتَوٰىپھر وہ کھڑی ہوگئی
    31. عَلٰي سُوْقِهٖاپنی جڑ (نال) پر
    32. يُعْجِبُوہ بھلی لگتی ہے
    33. الزُّرَّاعَکسان (جمع)
    34. لِيَغِيْظَتاکہ غصہ میں لائے
    35. بِهِمُان سے
    36. الْكُفَّارَ ۭکافروں
    37. وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
    38. الَّذِيْنَان سے جو
    39. اٰمَنُوْاایمان لائے
    40. وَعَمِلُوااور انہوں نے اعمال کئے
    41. الصّٰلِحٰتِاچھے
    42. مِنْهُمْان میں سے
    43. مَّغْفِرَةًمغفرت
    44. وَّاَجْرًا عَظِيْمًااور اجر عظیم
    محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں تم جب دیکھو گے اُنہیں رکوع و سجود، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں یہ ہے ان کی صفت توراۃ میں اور انجیل میں اُن کی مثال یوں دی گئی ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے پہلے کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی، پھر وہ گدرائی، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو گئی کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں اِس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے