49. Al-Hujuraatالحجرات
The Inner Apartments · Medinan · 18 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿1﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- لَا تُقَدِّمُوْانہ آگے بڑھو
- بَيْنَ يَدَيِ اللّٰهِاللہ کے آگے
- وَرَسُوْلِهٖاور اسکے رسول کے
- وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- سَمِيْعٌ عَلِيْمٌسننے والا جاننے والا
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ اور اس کے رسول کے آگے پیش قدمی نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہےیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ﴿2﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- لَا تَرْفَعُوْٓانہ اونچی کرو
- اَصْوَاتَكُمْاپنی آوازیں
- فَوْقَاوپر، پر
- صَوْتِ النَّبِيِّنبی کی آواز
- وَلَا تَجْهَرُوْااور نہ زور سے بولو
- لَهٗاس کے سامنے
- بِالْقَوْلِگفتگو میں
- كَجَهْرِجیسے بلند آواز
- بَعْضِكُمْتمہارے بعض (ایک)
- لِبَعْضٍبعض (دوسرے) سے
- اَنْکہیں
- تَحْبَطَاکارت ہوجائیں
- اَعْمَالُكُمْتمہارے عمل
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَشْعُرُوْنَنہ جانتے (خبر بھی نہ) ہو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی آواز نبیؐ کی آواز سے بلند نہ کرو، اور نہ نبیؐ کے ساتھ اونچی آواز سے بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارا کیا کرایا سب غارت ہو جائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہواِنَّ الَّذِیْنَ یَغُضُّوْنَ اَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ امْتَحَنَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ لِلتَّقْوٰى١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ﴿3﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- يَغُضُّوْنَپست رکھتے ہیں
- اَصْوَاتَهُمْاپنی آوازیں
- عِنْدَنزدیک
- رَسُوْلِ اللّٰهِاللہ کا رسول
- اُولٰٓئِكَیہ وہ لوگ
- الَّذِيْنَجو، جن
- امْتَحَنَ اللّٰهُآزمایا ہے اللہ نے
- قُلُوْبَهُمْان کے دل
- لِلتَّقْوٰى ۭپرہیزگاری کیلئے
- لَهُمْ مَّغْفِرَةٌان کیلئے مغفرت
- وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌاور اجر عظیم
جو لوگ رسول خدا کے حضور بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں وہ در حقیقت وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے، اُن کے لیے مغفرت ہے اور اجر عظیماِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَكَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرٰتِ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿4﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
- يُنَادُوْنَكَآپ کو پکارتے ہیں
- مِنْ وَّرَآءِباہر سے
- الْحُجُرٰتِحجروں
- اَكْثَرُهُمْان میں سے اکثر
- لَا يَعْقِلُوْنَعقل نہیں رکھتے
اے نبیؐ، جو لوگ تمہیں حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیںوَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿5﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّهُمْوہ
- صَبَرُوْاصبر کرتے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- تَخْرُجَآپ نکل آتے
- اِلَيْهِمْان کے پاس
- لَكَانَالبتہ ہوگا
- خَيْرًابہتر
- لَّهُمْ ۭان کے لئے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان
اگر وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے تو انہی کے لیے بہتر تھا، اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہےیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ﴿6﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو لوگ ایمان لائے
- اِنْاگر
- جَآءَكُمْآئے تمہارے پاس
- فَاسِقٌۢکوئی فاسق بدکردار
- بِنَبَاٍخبرلے کر
- فَتَبَيَّنُوْٓاتو خوب تحقیق کرلیاکرو
- اَنْ تُصِيْبُوْاکہیں تم ضرر پہنچاؤ
- قَوْمًۢاکسی قوم کو
- بِجَهَالَةٍنادانی سے
- فَتُصْبِحُوْاپھر ہو
- عَلٰيپر
- مَاجو
- فَعَلْتُمْتم نے کیا (اپنا کیا)
- نٰدِمِيْنَنادم
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہووَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ فِیْكُمْ رَسُوْلَ اللّٰهِ١ؕ لَوْ یُطِیْعُكُمْ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنَ الْاَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَیْكُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَهٗ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ كَرَّهَ اِلَیْكُمُ الْكُفْرَ وَ الْفُسُوْقَ وَ الْعِصْیَانَ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الرّٰشِدُوْنَۙ﴿7﴾
- وَاعْلَمُوْٓااور جان رکھو
- اَنَّ فِيْكُمْکہ تمہارے درمیان
- رَسُوْلَ اللّٰهِ ۭاللہ کے رسول
- لَوْ يُطِيْعُكُمْاگر وہ تمہارا کہا مانیں
- فِيْ كَثِيْرٍاکثر میں
- مِّنَ الْاَمْرِکاموں سے، میں
- لَعَنِتُّمْالبتہ تم ایذا میں پڑو
- وَلٰكِنَّ اللّٰهَاور لیکن اللہ
- حَبَّبَمحبت دی
- اِلَيْكُمُتمہیں
- الْاِيْمَانَایمان کی
- وَزَيَّنَهٗاور اسے آراستہ کردیا
- فِيْ قُلُوْبِكُمْتمہارے دلوں میں
- وَكَرَّهَاور ناپسند کردیا
- اِلَيْكُمُتمہارے سامنے
- الْكُفْرَکفر
- وَالْفُسُوْقَاور گناہ
- وَالْعِصْيَانَ ۭاور نافرمانی
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُ الرّٰشِدُوْنَوہ ہدایت پانیوالے
خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم خود ہی مشکلات میں مبتلا ہو جاؤ مگر اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس کو تمہارے لیے دل پسند بنا دیا، اور کفر و فسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کر دیافَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ نِعْمَةً١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿8﴾
- فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِاللہ کے فضل سے
- وَنِعْمَةً ۭاور نعمت
- وَاللّٰهُ عَلِيْمٌاور اللہ جاننے والا
- حَكِيْمٌحکمت والا
ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راست رو ہیں اور اللہ علیم و حکیم ہےوَ اِنْ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا١ۚ فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰىهُمَا عَلَى الْاُخْرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰى تَفِیْٓءَ اِلٰۤى اَمْرِ اللّٰهِ١ۚ فَاِنْ فَآءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَ اَقْسِطُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ﴿9﴾
- وَاِنْاور اگر
- طَآئِفَتٰنِدو گروہ
- مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں سے، کے
- اقْتَتَلُوْاباہم لڑپڑیں
- فَاَصْلِحُوْاتوصلح کرادو تم
- بَيْنَهُمَا ۚان دونوں کے درمیان
- فَاِنْۢپھر اگر
- بَغَتْزیادتی کرے
- اِحْدٰىهُمَاان دونوں میں سے ایک
- عَلَي الْاُخْرٰىدوسرے پر
- فَقَاتِلُواتو تم لڑو
- الَّتِيْاس سے جو
- تَبْغِيْزیادتی کرتا ہے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- تَفِيْٓءَرجوع کرے
- اِلٰٓى اَمْرِ اللّٰهِ ۚحکم الہی کی طرف
- فَاِنْپھر اگر جب
- فَآءَتْوہ رجوع کرلے
- فَاَصْلِحُوْاتو صلح کرادو تم
- بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
- بِالْعَدْلِعدل کے ساتھ
- وَاَقْسِطُوْا ۭاور تم انصاف کیا کرو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يُحِبُّدوست رکھتا ہے
- الْمُقْسِطِيْنَانصاف کرنے والے
اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہےاِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠ع﴿10﴾
- اِنَّمَااسکے سوا نہیں
- الْمُؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
- اِخْوَةٌبھائی
- فَاَصْلِحُوْاپس صلح کرادو
- بَيْنَدرمیان
- اَخَوَيْكُمْ ۚاپنے بھائیوں کے
- وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم پر
- تُرْحَمُوْنَرحم کیا جائے
مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گایٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْهُمْ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّ١ۚ وَ لَا تَلْمِزُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ١ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِیْمَانِ١ۚ وَ مَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿11﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- لَا يَسْخَرْنہ مذاق اڑائے
- قَوْمٌایک گروہ
- مِّنْ قَوْمٍ(دوسرے) گروہ کا
- عَسٰٓىکیا عجب
- اَنْ يَّكُوْنُوْاکہ وہ ہوں
- خَيْرًا مِّنْهُمْبہتر ان سے
- وَلَا نِسَآءٌاور نہ عورتیں
- مِّنْ نِّسَآءٍعورتوں سے ، کا
- عَسٰٓىکیا عجب
- اَنْ يَّكُنَّکہ وہ ہوں
- خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۚبہتر ان سے
- وَلَا تَلْمِزُوْٓااور نہ عیب لگاؤ
- اَنْفُسَكُمْباہم (ایکدوسرے)
- وَلَا تَنَابَزُوْااور باہم نہ چڑاؤ
- بِالْاَلْقَابِ ۭبُرے القاب سے
- بِئْسَ الِاسْمُبُرا نام
- الْفُسُوْقُگناہ
- بَعْدَ الْاِيْمَانِ ۚایمان کے بعد
- وَمَنْاور جو ، جس
- لَّمْ يَتُبْتوبہ نہ کی (باز نہ آیا)
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- هُمُ الظّٰلِمُوْنَوہ ظالم (جمع)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنا بہت بری بات ہے جو لوگ اس روش سے باز نہ آئیں وہی ظالم ہیںیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ١٘ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا١ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ﴿12﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُواجو لوگ ایمان لائے
- اجْتَنِبُوْابچو
- كَثِيْرًابہت سے
- مِّنَ الظَّنِّ ۡ(بد) گمانیوں
- اِنَّ بَعْضَبیشک بعض
- الظَّنِّبدگمانیاں
- اِثْمٌگناہ
- وَّلَااور نہ
- تَجَسَّسُوْاٹٹول میں رہا کرو ایک دوسرے کی
- وَلَا يَغْتَبْاور غیبت نہ کرو
- بَّعْضُكُمْتم میں سے (ایک)
- بَعْضًا ۭبعض (دوسرے) کی
- اَيُحِبُّکیا پسند کرتا ہے
- اَحَدُكُمْتم میں سے کوئی
- اَنْ يَّاْكُلَکہ وہ کھائے
- لَحْمَ اَخِيْهِاپنے بھائی کا گوشت
- مَيْتًامردہ کا
- فَكَرِهْتُمُوْهُ ۭتو اس سے تم گھن کروگے
- وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور اللہ سے ڈرو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- تَوَّابٌتوبہ قبول کرنیوالا
- رَّحِيْمٌمہربان
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہےیٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّ اُنْثٰى وَ جَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا١ؕ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ﴿13﴾
- يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو !
- اِنَّا خَلَقْنٰكُمْبیشک ہم نے پیدا کیا تمہیں
- مِّنْ ذَكَرٍایک مرد سے
- وَّاُنْثٰىاور ایک عورت
- وَجَعَلْنٰكُمْاور بنایا تمہیں
- شُعُوْبًا وَّقَبَآئِلَذاتیں اور قبیلے
- لِتَعَارَفُوْا ۭتاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت کرو
- اِنَّ اَكْرَمَكُمْبیشک تم میں سب سے زیادہ عزت والا
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
- اَتْقٰىكُمْ ۭتم میں سب سے بڑا پرہیزگار
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلِيْمٌجاننے والا
- خَبِيْرٌباخبر
لوگو، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو در حقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیز گار ہے یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہےقَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا١ؕ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَ لٰكِنْ قُوْلُوْۤا اَسْلَمْنَا وَ لَمَّا یَدْخُلِ الْاِیْمَانُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ١ؕ وَ اِنْ تُطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَا یَلِتْكُمْ مِّنْ اَعْمَالِكُمْ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿14﴾
- قَالَتِکہتے ہیں
- الْاَعْرَابُدیہاتی
- اٰمَنَّا ۭہم ایمان لائے
- قُلْفرمادیں
- لَّمْ تُؤْمِنُوْاتم ایمان نہیں لائے
- وَلٰكِنْاور لیکن
- قُوْلُوْٓاتم کہو
- اَسْلَمْنَاہم اسلام لائے ہیں
- وَلَمَّااور ابھی نہیں
- يَدْخُلِ الْاِيْمَانُداخل ہوا ایمان
- فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۭتمہارے دلوں میں
- وَاِنْاور اگر
- تُطِيْعُواتم اطاعت کروگے
- اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗاللہ اور اس کے رسول کی
- لَا يَلِتْكُمْتمہیں کمی نہ کرے گا
- مِّنْ اَعْمَالِكُمْتمہارے اعمال سے
- شَيْئًا ۭکچھ بھی
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان
یہ بدوی کہتے ہیں کہ "ہم ایمان لائے" اِن سے کہو، تم ایمان نہیں لائے، بلکہ یوں کہو کہ "ہم مطیع ہو گئے" ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری اختیار کر لو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا، یقیناً اللہ بڑا در گزر کرنے والا اور رحیم ہےاِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَ﴿15﴾
- اِنَّمَااسکے سوا نہیں
- الْمُؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
- ثُمَّپھر
- لَمْ يَرْتَابُوْانہ پڑے شک میں وہ
- وَجٰهَدُوْااور انہوں نے جہاد کیا
- بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں سے
- وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانوں سے
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭاللہ کی راہ میں
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ
- الصّٰدِقُوْنَسچے
حقیقت میں تو مومن وہ ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے کوئی شک نہ کیا اور اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے لوگ ہیںقُلْ اَتُعَلِّمُوْنَ اللّٰهَ بِدِیْنِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿16﴾
- قُلْفرمادیں
- اَتُعَلِّمُوْنَکیا تم جتلاتے ہو
- اللّٰهَاللہ کو
- بِدِيْنِكُمْ ۭاپنا دین
- وَاللّٰهُ يَعْلَمُاور اللہ جانتا ہے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِ ۭزمین میں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر ایک چیز کا
- عَلِيْمٌجاننے و الا
اے نبیؐ، اِن (مدعیان ایمان) سے کہو، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہےیَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا١ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْ١ۚ بَلِ اللّٰهُ یَمُنُّ عَلَیْكُمْ اَنْ هَدٰىكُمْ لِلْاِیْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿17﴾
- يَمُنُّوْنَوہ احسان رکھتے ہیں
- عَلَيْكَآپ پر
- اَنْ اَسْلَمُوْا ۭکہ وہ اسلام لائے
- قُلْفرمادیں
- لَّا تَمُنُّوْانہ احسان رکھو تم
- عَلَيَّمجھ پر
- اِسْلَامَكُمْ ۚاپنے اسلام لانے کا
- بَلِ اللّٰهُبلکہ اللہ
- يَمُنُّاحسان رکھتا ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- اَنْ هَدٰىكُمْکہ اس نے ہدایت دی تمہیں
- لِلْاِيْمَانِایمان کی طرف
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
یہ لوگ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ اِنہوں نے اسلام قبول کر لیا اِن سے کہو اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو، بلکہ اللہ تم پر اپنا احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی اگر تم واقعی اپنے دعوائے ایمان میں سچے ہواِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿18﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- غَيْبَپوشیدہ باتیں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بَصِيْرٌۢدیکھنے والا
- بِمَا تَعْمَلُوْنَوہ جو تم کرتے ہو
اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اس کی نگاہ میں ہے