Aasan Quran - Ash-Shu'araa : 112
قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
قَالَ : (نوح) نے کہا وَمَا عِلْمِىْ : اور مجھے کیا علم بِمَا : اس کی جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
نوح نے کہا : میں کیا جانوں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں ؟ (22)
22: کافروں نے حضرت نوح ؑ کو یہ طعنہ دیا تھا کہ ان کے پیرو کار اکثر ایسے لوگ ہیں جن کا پیشہ نچلے درجے کا سمجھا جاتا ہے۔ حضرت نوح ؑ نے جواب میں فرمایا کہ مجھے اس سے کیا سروکار کہ ان کا پیشہ کیا ہے، اور وہ کیا کام کرتے ہیں۔
Top