Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 112
قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
قَالَ : (نوح) نے کہا وَمَا عِلْمِىْ : اور مجھے کیا علم بِمَا : اس کی جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
(نوح نے) کہا مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں ؟
112: قَالَ وَمَا عِلْمِیْ (نوح (علیہ السلام) نے کہا مجھے کیا معلوم وہ کس غرض سے میری بات مانتے ہیں) ماؔ بمعنی ای شئی ہے میری کیا غرض ہے ان کے متعلق۔ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ (جو کچھ وہ کرتے ہیں) یعنی صناعات سے غرض نہیں۔ میں تو ان سے ایمان کا طالب ہوں۔
Top