Aasan Quran - Al-Haaqqa : 3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
وَمَآ اَدْرٰىكَ : اور کیا تم سمجھے مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ حقیقت کیا ہے جو ہو کر رہے گی ؟ (1)
1: اس حقیقت سے مراد قیامت ہے۔ عربی محاورے کے مطابق یہ انتہائی پر زور تعبیر ہے جو کسی واقعے کے خوفناک پہلو کو ظاہر کرنے کے لیے نہایت بلیغ پیرائے میں بیان فرمائی گئی ہے، اور اس کو کسی دوسری زبان میں اپنی پوری تاثیر کے ساتھ منتقل کرنا ممکن نہیں، لیکن مفہوم واضح کرنے کے لیے قریب قریب لفظی ترجمہ کردیا گیا ہے۔
Top