Anwar-ul-Bayan - Al-Hajj : 68
وَ اِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
وَاِنْ : اور اگر جٰدَلُوْكَ : وہ تم سے جھگڑیں فَقُلِ : تو آپ کہ دیں اللّٰهُ : اللہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا تَعْمَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اور اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑا کریں تو آپ فرما دیجیے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو خوب جانتا ہے
(وَ اِنْ جٰدَلُوْکَ فَقُلِ اللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ) (اور اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑا کریں تو آپ فرما دیجیے کہ اللہ تمہارے کاموں کو بہتر جانتا ہے) وہ تمہارے اعمال کی سزا دے دیگا
Top