Tafseer-e-Mazhari - Al-Hajj : 68
وَ اِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
وَاِنْ : اور اگر جٰدَلُوْكَ : وہ تم سے جھگڑیں فَقُلِ : تو آپ کہ دیں اللّٰهُ : اللہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا تَعْمَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اور اگر یہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے
وان جادلوک فقل اللہ اعلم بما تعملون۔ اور (ظہورِ حق اور لزوم حجت کے بعد بھی) وہ آپ سے خواہ مخواہ جھگڑا کریں تو آپ کہہ دیں کہ اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے 1 ؂۔ یعنی تمہارے اس صحیح غلط جھگڑے کا وہی بدلہ دے گا۔ اس آیت میں وعید ہے مشرکوں کو لیکن نرم لہجے میں۔ یہ حکم جہاد کے حکم سے پہلے کا ہے۔
Top