Anwar-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 21
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ
فَهُوَ : تو وہ فِيْ عِيْشَةٍ : عیش میں ہوگا۔ زندگی میں ہوگا رَّاضِيَةٍ : دل پسند
سو یہ شخص پسندیدہ زندگی میں ہوگا
﴿فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ0021﴾ (سو یہ شخص ایسی زندگی میں ہوگا جس سے راضی ہوگا اور خوش ہوگا) ۔ ﴿ فِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ0022﴾ (بہشت بریں یعنی اونچی جنت میں ہوگا) ۔ ﴿قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ0023﴾ (اس کے پھل قریب ہوں گے) ۔ جیسا کہ سورة ٴ رحمٰن میں فرمایا ﴿ وَ جَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانٍۚ0054﴾ (اور دونوں جنتوں کے پھل قریب ہوں گے یعنی ہر شخص جو پھل بھی چاہے گا بآسانی کھڑے ہوئے لیٹے بیٹھے توڑ سکے گا۔
Top