Urwatul-Wusqaa - Al-Haaqqa : 21
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ
فَهُوَ : تو وہ فِيْ عِيْشَةٍ : عیش میں ہوگا۔ زندگی میں ہوگا رَّاضِيَةٍ : دل پسند
پس وہ (آخرت میں) خاطر خواہ زندگی بسر کرے گا
پس وہ آخرت میں خاطر خواہ زندگی بسر کرے گا 21 ؎ (عیشۃ) زندگانی ، گزران ، عاش یعیش کا مصدر ہے جو باب ضرب سے آتا ہے اور جس کے معنی جینے کے ہیں اور بعض نے لکھا ہے کہ بروزن فعلۃ عیش سے بیان نوع کے لئے ہے۔ (غرائب القرآن ج 29 ص 34 برحاشیہ تفسیر ابن جریر طبری امام راغب (رح) فرماتے ہیں کہ عیش اس زندگی کو کہتے ہیں جو حیوان کے ساتھ مخصوص ہے اور یہ حیاۃ سے اخص ہے کیونکہ حیاۃ کا استعمال ہر حیوان ، اللہ رب ذوالجلال والاکرام اور فرشتوں سب کے لئے یکساں ہے۔ (راضیۃ) پسندیدہ ، خوش ، من بھاتی ، راضی۔ رضی سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مؤنث۔ ایسی زندگی جس پر وہ مکمل طور پر راضی ہوگا اور خوشی سے اس کو زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوگا اور جو اس کی چاہت ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔
Top