Bayan-ul-Quran - Al-Baqara : 23
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ
جَنّٰتُ : باغات عَدْنٍ : ہمیشگی يَّدْخُلُوْنَهَا : وہ اس میں داخل ہوں گے وَمَنْ : اور جو صَلَحَ : نیک ہوئے مِنْ : سے (میں) اٰبَآئِهِمْ : ان کے باپ دادا وَاَزْوَاجِهِمْ : اور ان کی بیویاں وَذُرِّيّٰتِهِمْ : اور ان کی اولاد وَالْمَلٰٓئِكَةُ : اور فرشتے يَدْخُلُوْنَ : داخل ہوں گے عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنْ : سے كُلِّ بَابٍ : ہر دروازہ
یعنی ہمیشہ رہنے کی جنتیں جن میں وہ لوگ بھی داخل ہوں گے اور ان کے ماں باپ اور بی بیوں (ف 5) اور اولاد میں جو (جنت کی) لائق ہوں گے وہ بھی داخل ہوں گے اور فرشتے ان کے پاس ہر (سمت کے) دروازے سے آتے ہوں گے۔ (23)
5۔ مقربین کی برکت سے ان کے ماں باپ اور بیویاں اور اولاد بھی اسی درجہ میں بالتبع داخل ہوں گے چناچہ اس آیت کی تفسیر میں ابن ابی حاتم اور ابوالشیخ نے سعید بن جبیر سے روایت کی ہے کہ مومن جنت میں داخل ہوکرک ہے گا کہ میری ماں کہاں ہے میرا بیٹا کہاں ہے میری بیوی کہاں ہے اس سے کہا جائے گا کہ ان کے اعمال تمہارے عملوں کی مانند نہیں تھے جنتی کہے گا کہ میں جو کرتا رہا ہوں وہ اپنے لیے بھی تھے اور ان کے کے لیے بھی اور مراد آباء واولاد سے وہ میں جو بلاواسطہ ہوں۔
Top