Tafseer-e-Jalalain - Al-Muminoon : 56
نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ
نُسَارِعُ : ہم جلدی کر رہے ہیں لَهُمْ : ان کے لیے فِي الْخَيْرٰتِ : بھلائی میں بَلْ : بلکہ لَّا يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور (سمجھ) نہیں رکھتے
تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم ان کو جلدی جلدی فائدے پہنچا رہے ہیں یہ بات نہیں بلکہ یہ لوگ اس کی حکمت نہیں سمجھتے۔
(56) تو اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم ان کو بھلائیاں اور فائدے پہنچانے میں جلدی کررہے ہیں اور ان کو دوڑ دوڑ کر بھلائیاں پہنچا رہے ہیں نہیں یہ بات نہیں ہے بلکہ یہ لوگ اس استدراج کی مصلحت کو نہیں سمجھتے یعنی مال کی بہتات اور بیٹوں کی کثرت جوان کو حاصل ہے اور ہم جو ان کی امداد کررہے ہیں کیا یہ لوگ اس امداد کو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم جلدی جلدی ان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور ان کے نیک اعمال کا بدلہ دے رہے ہیں حالانکہ یہ امداد نہیں بلکہ استدراج ہے لیکن ان کو شعور نہیں اور یہ سمجھتے نہیں کہ یہ ہماری طرف سے اچانک پکڑے جانے کا موقعہ دیا جارہا ہے۔ آگے حقیقی بھلائیاں اور فائدے حاصل کرنے والوں کا ذکر فرمایا۔
Top