Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 166
فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَ
فَلَمَّا : پھر جب عَتَوْا : سرکشی کرنے لگے عَنْ : سے مَّا نُهُوْا : جس سے منع کیے گئے تھے عَنْهُ : اس سے قُلْنَا : ہم نے حکم دیا لَهُمْ : ان کو كُوْنُوْا : ہوجاؤ قِرَدَةً : بندر خٰسِئِيْنَ : ذلیل و خوار
غرض جن اعمال (بد) سے انکو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پر اصرار اور ہمارے حکم) سے گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ۔
(7:166) عنوا۔ انہوں نے سرکشی کی۔ نافرمانی کی۔ سرتابی میں حد سے گزر گئے۔ شرارت میں انتہاء کو پہنچ گئے۔ عتو سے۔ نھوا۔ نہی سے ماضی مجہول جمع مذکر غائب ان کو منع کیا گیا۔ قردۃ۔ جمع۔ قرد واحد۔ بندر۔ لنگور۔ خسئین۔ ذلیل ۔ خوار۔ خسنا سے اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر۔
Top