Ashraf-ul-Hawashi - Hud : 37
وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ
وَاصْنَعِ : اور تو بنا الْفُلْكَ : کشتی بِاَعْيُنِنَا : ہمارے سامنے وَوَحْيِنَا : اور ہمارے حکم سے وَلَا تُخَاطِبْنِيْ : اور نہ بات کرنا مجھ سے فِي : میں الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا : جن لوگوں نے ظلم کیا (ظالم) اِنَّهُمْ : بیشک وہ مُّغْرَقُوْنَ : ڈوبنے والے
اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم کے موافق کشتی تیار کر اور ظالموں کے مقدیم میں مجھ سے مت بول4 وہ ضرور ڈوبیں گے
4 ۔ یعنی ان کے بارے میں تاخیر عذاب کی سفارش مت کر یا ان میں سے کسی کے بارے میں سفارش مت کر۔ بیشک انتقام کا وقت آپہنچا ہے اب مہلت نہیں ہے۔ (وحیدی) ۔
Top