Ashraf-ul-Hawashi - Al-Israa : 25
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْ١ؕ اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِیْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِیْنَ غَفُوْرًا
رَبُّكُمْ : تمہارا رب اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا : جو فِيْ نُفُوْسِكُمْ : تمہارے دلوں میں اِنْ : اگر تَكُوْنُوْا : تم ہوگے صٰلِحِيْنَ : نیک (جمع) فَاِنَّهٗ : تو بیشک وہ كَانَ : ہے لِلْاَوَّابِيْنَ : رجوع کرنیوالوں کے لیے غَفُوْرًا : بخشنے والا
تمہارا مالک خوب جانتا ہے جو تمہارے جی میں ہے (کہ ماں باپ کی اطاعت کریں گے یا نافرمانی) اگر تم دل سے) نیک6 ہو تو اللہ تعالیٰ توبہ کرنیوالوں کو بخش دیتا ہے
6 مگر تم سے ان کی اطاعت اور خدمت میں کوئی قصور ہوگیا جس سے تم نے توبہ کرلی۔
Top